Tag: Aeronautical charges

  • پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز کا ایروناٹیکل چارجز میں مزید 2 سال کی چھوٹ کا مطالبہ

    پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز کا ایروناٹیکل چارجز میں مزید 2 سال کی چھوٹ کا مطالبہ

    کراچی : کورونا کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوابازی صنعت بھی متاثر ہے ، پی آئی اے سمیت نجی ائیرلائنز نے ایروناٹیکل چارجز میں مزید 2 سال کی چھوٹ کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اندرون ملک جانے والی پروازوں پر ائیر نیوی گیشن اور ایروناٹیکل چارجزز کی وصولی کے معاملے پر پی آئی اے سمیت تما م نجی ائیر لاین نے ایروناٹیکل چارجز مزید دوسال کی چھوٹ کا مطالبہ کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لائنز نے مطالبہ کیا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے دوسال تک ملکی ائیر لائینز سے ائیروناٹئکل سمیت دیگرچارجز وصول نہ کئے جائیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

    سی اے اے نے یکم جون سے پروازوں پر لینڈنگ اور ٹیک آف سمیت ایئرپورٹس پر پارکنگ ، بورڈنگ چارجز،جہازوں کو پاور سپلائی اور ٹریمنل نیویگیشن چارجز  بھی وصول کرنا شروع کر دیئے جبکہ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے امبارگیشن اور سیکیورٹی کی مد میں ٹیکس کی وصولی بھی شروع کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیرلائنز کا بھی فضائی آپریشن متاثر ہوا ، کورونا کی ابتداء سے لیکر بڑے پیمانے پر فلائٹس آپریشن بھی معطل رہا ، جس کے باعث پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیر لائینزز متاثر ہوئیں اور اربوں روپے نقصان سا منا رہا۔

    ذرائع کے مطابق اس دوران تما م ائیر لائینزز کو مجموعی طور پر پندرہ سے 26 ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا جبکہ پرائس وار کی وجہ سے پی آئی اے سمیت نجی ائیر لاین کو یومیہ ایک کرورڑ روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔

    ائیر لائینز یو میہ پچاس فیصد فیول کے اخراجات بھی پورے نہیں کر پارہی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ائیر بلیو کو ساڑھے سات ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ سرین ائیر لائن کو چار ارب روپے سے زائد کا نقصان کا سامنا رہا۔

  • ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں سی اے اے کو اربوں روپے کا نقصان

    ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں سی اے اے کو اربوں روپے کا نقصان

    کراچی : عالمی پروازوں کی بندش کے معاملہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی پروازوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں یومیہ ڈھائی سو ملین روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق مجموعی طور پر سی اے اے کا خسارہ 10ارب 5کروڑ روپے سے زائد تجاوز کرگیا۔

    رواں ماہ یومیہ اندازے کے مطابق 67کروڑ 50لاکھ سے زائد روپے نقصان ہوا، سی اے اے کو نقصان بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں ہوا۔

    سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کو عالمی پروازوں کی بحالی تک مزید ڈھائی ارب روپے سے زائد کا ہر ہفتے نقصان کا سامنا ہے، اوور فلائنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    یومیہ ایک ہزار سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی تھیں جو 22فیصد پر آگئی ہیں، اوور فلائنگ سے گزرنے والی فی کس فلائٹ پر ایک ہزار ڈالر کا نقصان ہورہا ہے، دنیا بھر میں90فیصد جہاز گراؤنڈ ہوگئے ہیں۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق مارچ کے 15دنوں کے دوران کل خسارہ 59 کروڑ 89لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوا تھا،16مارچ سے 31مارچ تک سی اے اے کو کل 3ارب ایک کروڑ نوے لاکھ 40ہزار روپے خسارہ ہوا تھا۔

  • ایروناٹیکل چارجز ختم ہونے کے باوجود ایئر لائنوں نے کرایوں میں کمی نہیں کی

    ایروناٹیکل چارجز ختم ہونے کے باوجود ایئر لائنوں نے کرایوں میں کمی نہیں کی

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز ختم کرنے کے باوجود پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنوں نے اپنے کرایوں میں کمی نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کی سہولت اور مقامی فضائی صنعت کو فروغ دینے کے اقدامات بے نتیجہ رہے، اس کے باوجود ائیر لائن نے اپنے کرایوں میں کمی کے بجائے مزید اضافہ کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی جانب سے ملک کے تمام ایئرپورٹس پراندرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں پر ایروناٹیکل چارجز ختم ہونے سے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ایروناٹیکل چارجز مقامی فضائی صنعت کو فروغ دینے کیلئے کئے گئے تھے، ایروناٹیکل چارجز ختم کر نے کا مقصد اندرون ملک جانے والے مسافروں کو سستی سفری سہولت میسر کرنا تھا۔

    پی آئی اے سمیت دونوں نجی ایئرلائنوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا، نجی ایئرلائنوں نے اپنے کرایوں میں کمی نہیں کی، سول ایوی ایشن کو 7ماہ کے دوران ایک اندازے کے مطابق 3ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک آپریشن پر ایروناٹیکل چارجز ختم کرنے سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھائے تھے، پی آئی اے لاہور اور اسلام آباد کیلئے یکطرفہ کرایہ 15ہزار روپے سے زائد وصول کر رہی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے نے مشروط کیا ہوا ہے کہ اگر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگا تو اس کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے، نجی ایئرلاین سرین ایئر لاہور اور اسلام آباد کیلئے ساڑھے پندرہ ہزار سے زائد یکطرفہ کرایہ وصول کررہی ہے۔

    نجی ایئرلائن ایئر بلو کے کرائے بھی 15ہزار سے زائد ہیں۔ واضح رہے کہ سی اے اے نے پارکنگ،بورڈنگ چارجز جہازوں کو پاورسپلائی اور ٹرمینل نیوی گیشن چارجز مئی میں ختم کئے تھے۔