Tag: Aeroplane

  • روس: ہوائی اڈے پر سونے اور چاندی کی بارش

    روس: ہوائی اڈے پر سونے اور چاندی کی بارش

    ماسکو: روس کے مشرقی شہر کے ایئرپورٹ کے رن وے پر سونے اور چاندی کی بارش نے سب کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر یاکوتس کے ہوائی اڈے پر کارگو جہاز میں رکھی گئی بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کی اینٹیں جہاز کے اڑان بھرتے ہی رن وے پر گر گئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیک آف کے دوران جہاز کے سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا جس کے باعث اس میں رکھی ہوئی سونے اور چاندی کی 200 قیمتی اینٹیں رن وے پر بکھر گئیں، ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلو بتایا گیا ہے۔

    پائلٹ واقعہ سے لاعلم رہتے ہوئے اپنے مقررہ سفر کی جانب گامزن رہا جبکہ یاکوتس کے رہائشی اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور آسمان سے ہونے والی سونے اور چاندی کی بارش کے ثمرات کی تلاش میں مصروف ہوگئے۔

    رن وے پر گرنے والی تمام سونے اور چاندی کی اینٹوں کو اکٹھا کرلیا گیا ہے، دوسری جانب پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    یہ پڑھیں: سری لنکا میں آسمان سے درختوں کی بارش


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کے جہازوں کی آرائش کا کام شروع

    پی آئی اے کے جہازوں کی آرائش کا کام شروع

    کراچی: قومی ایئرلائن میں نئے سال کی آمد کے پیش ِ نظر طیاروں کی تزئین وآرائش کا آغاز کردیا ہے‘ پہلے مرحلے میں دو بوئنگ777 طیاروں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اپنی جہازوں کی آرائش از خود کررہی ہے اور 33جہازوں میں سے 10بوئنگ 777،11ایئر بس 320طیارے اور10اے ٹی آر طیارے شامل ہیں جن کی تزئین کا کام 31دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام جہازوں کے کیبن کونئے کارپٹ اور سیٹ کوورز سے مزین کیا جائے گا‘آرائش کے کام سے پی آئی اے کو لیبر کی مد میں 1کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

    چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نئے سال میں اپنے کسٹمرز کی خدمت ک لیے نئے جذبے کے تحت داخل ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہپی آئی اے کے طیاروں کی معمول کے چیک اپ کے دوران ہی طیاروں کی تزئین و آرائش کا کام ساتھ ساتھ جاری ہے‘ پی آئی اے اپنی انجینئرنگ کی کاوشوں کی وجہ سے اپنے طیاروں کی خود تزین و آرائش کر رہی ہے۔

    پی آئی اے پر یورپ میں پابندی کا خدشہ

    پی آئی اے کے یورپ جانے والے بوئنگ777طیاروں کی نگہداشت و مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص معیارات کے سبب سافا انسپکشن میں پی آئی اے کا انڈیکس2.26پر تجاوز کرگیا تھاجو کہ سافا انسپکشن کے لیے تشویش کا باعث ہے اور اس کے سبب پی آئی اے کے یورپ میں داخلے پر پابندی کا خطرہ بھی منڈلا رہا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔