Tag: afaq ahmad

  • آفاق احمد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    آفاق احمد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ اور دیگر کے خلاف کورنگی میں ٹرک جلانے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت عوامی کالونی تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    مذکورہ مقدمہ ٹرک ڈائیور فرید خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹرک کو آفاق احمد کے حکم پر آگ لگائی گئی۔

    آفاق احمد نے بھاری ٹریفک کو شہر میں داخل ہونے سےمنع کر رکھا تھا، مدعی کے مطابق اس کا ٹرک جلانے کی وجہ ان کا دھمکی آمیز ویڈیو بیان ہے۔

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ آفاق احمد کی بیان بازی سے شہرکا پر امن ماحول خراب ہوا، ایف آئی آر میں پندرہ سے بیس نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ کو گرفتاری کے بعد فیروزآباد تھانے منتقل کردیا گیا تھا ان کے وکیل ماہر قانون بیرسٹر حسن خان نے فیروزآباد تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

    بیرسٹرحسن نے کہا کہ ہماری ایم کیو ایم کے چیئرمین  سے ملاقات ہوئی ہے ایم کیوایم حقیقی کی قیادت نے مجھے قانونی مشاورت کیلئے بلایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہاں قانونی ایڈوائزر کے طور پر آیا ہوں، آفاق احمد نےکارکنان کو پرامن رہنے کاپیغام دیا ہے، بیرسٹر حسن خان نے کہا کہ آفاق احمد پر جو ایف آئی آر کی گئی ہے وہ تمام الزامات غلط ہیں۔

    واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    گرفتاری کی وجوہات بیان کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں اور اس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آفاق احمد کو ان کے گھر ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا اور فوری طور پر کورنگی تھانے منتقل کیا گیا تھا۔

  • عمارتیں ڈھائے جانے سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں، آفاق احمد

    عمارتیں ڈھائے جانے سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں، آفاق احمد

    نائن زیرو پر آتشزدگی کا واقعہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ عمارتیں ڈھاِئے جانے سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں۔

    انہوں نے کہا کہ نظریہ کسی عمارت یا چاردیواری کا قیدی نہیں ہوتا، اگر ایسا ہوتا تو بیت الحمزہ کی مسمار ی کے ساتھ ہی ہماری تحریک بھی ختم ہوجاتی۔

    چئیرمین مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ نظر یہ دل و دماغ میں بستا ہے، میں نے ہمیشہ تحریکی ساتھیوں کو انمول سمجھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش تباہ کن ہوگی، قیادت کا احترام نظم و ضبط قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے تو نظریے سے وابستگی تحریک کی بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔

    آفاق احمد نے کہا کہ ملک کے فیصلے کرنے والوں نے مہاجروں کو ان کے جائز حقوق دینے کے بجائے انہیں طاقت سے کچلنے کی کوشش کی ہے۔

    شہر قائد میں کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کیلئے غیر قانونی تارکین وطن خطرہ ہیں۔

    غیر مقامی اور غیر قانونی تارکین وطن کی سرکاری سرپرستی میں کراچی میں آباد کاری ایسی ہی کوشش ہے
    یہ لوگ غیر قانونی تعمیرات ہی نہیں غیر قانی کاروبارکے ذریعے ملک کو چلانے والے ٹیکس دھندہ کا کاروبار تباہ کررہے ہیں جو کراچی نہیں ملک کی تباہی کا سبب بنے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر مقامی اور غیرقانونی تارکین وطن لوٹ مار کے ساتھ شہریوں کو قتل کررہے ہیں, لوٹ مار اور شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاریاں نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

  • اے پی سی: متحدہ رہنماؤں کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت

    اے پی سی: متحدہ رہنماؤں کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کل بروز منگل22اگست آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے شہر کی مختلف سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی، پی پی پی، پی ایس پی اور ایم کیو ایم حقیقی کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے شرکت کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے مرکزی رہنما عامرخان کی زیر قیادت پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے دفتر پاک ہاؤس جاکر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    پی ایس پی نے ایم کیو ایم کی دعوت قبول کرلی

    متحدہ کے وفد میں ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری ،فرقان طیب، خالد مقبول صدیقی اور کامران ٹیسوری شامل تھے، وفد کا پی ایس پی کے رہنماﺅں وسیم آفتاب ڈاکٹر صغیر نے پرتپاک استقبال کیا۔

    وفد نے رہنماؤں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، جسے پی ایس پی رہنماؤں نے قبول کرلیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ ان کی صفوں میں مقتول ملیں گے، قاتل نہیں۔

    سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں اکٹھا ہونا چاہئیے، بد قسمتی سے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف سخت باتیں کرلیتی ہیں لیکن جہاں اشتراک عمل کی کوئی صورت نکلتی ہو وہاں ضرور مل جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان مہاجروں کا قرض چکا رہی ہے اور سب کے پاس چل کر جا رہی ہے۔

    آفاق احمد نے بھی شرکت کی ہامی بھرلی

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ایم کیو ایم حقیقی کے مرکز لانڈھی عارضی بیت الحمزہ جاکر حقیقی کے رہنما آفاق احمد سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر عامرخان کا کہنا تھا کہ سیاسی نظریات اپنی جگہ ہیں مگر ہمیں ملنا جلنا چاہئے، ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق بھائی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا کہ عوام نے سیاسی رویوں میں تبدیلیوں کواچھا محسوس کیا ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہمارے لوگ آپس میں متصادم نہ ہوں اورملاقاتوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے، تمام لوگ آپس میں ملیں۔

    پیپلزپارٹی کی شرکت کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا، نثار کھوڑو

    دریں اثناء ایم کیو ایم کے وفد نے پیپلز پارٹی کے رہنما ںثار کھوڑو سے بھی ملاقات کی اور اے پی سی کا دعوت نامہ دیا۔

    اس موقع پر نثار کھوڑو نے اے پی سی کی کامیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی اے پی سی کا موضوع اچھا ہے، تاہم پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ متحدہ کے وفد کی آمد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

  • آفاق احمد کے مفاہمتی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، فاروق ستار

    آفاق احمد کے مفاہمتی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی مفاہمت کے بیان کا خیرمقدم کرتا  ہوں، ہم 90 کی دہائی والی سیاست دہرانے نہیں دیں گے۔ تشدد کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد کی مفاہمت کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آفاق احمد سمیت جو بھی مثبت بیان دے گا ہم اس کاخیرمقدم کریں گے۔

    تشدد کی سیاست کا وقت گزر گیا ہے اب مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، جو بھی فرد مہاجروں کے حقوق کی بات کرے گا اس سے ہاتھ ملائیں گے سیاست میں مفاہمت کےدروازے ہمیشہ کھلےرہتے ہیں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اب ہماری پالیسی مفاہمت کی ہوگی، تشدد کی سیاست کا خاتمہ کرینگے، لیکن مفاہمت کےعمل کا اگلا قدم کیا ہوگا ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    مزید پڑھیں : تبدیلی ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے آئے گی،فاروق ستار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجائے گفت و شنید کے ذریعے معاملات حل کئے جائیں تو یہ مہاجر قوم کے لئے ایک بہترین قدم ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کے لئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔ مہاجر قوم کا منقسم ہونا قابل قبول نہیں ہے، کراچی میں مہاجروں کے حقوق کے لئے اسٹیک ہولڈرز سیٹ ایڈجسمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔

  • آفاق احمد کی نائن زیرو آمد کی اجازت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، شبیرقائم خانی

    آفاق احمد کی نائن زیرو آمد کی اجازت کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، شبیرقائم خانی

    لاہور : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد کی نائن زیرو پر آمد کی اجازت کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں لاہور ہائی کورٹ بار کے وکلاء کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پر ماضی میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ روابط کے الزامات لگتے رہے ہیں مگرآج تک کسی بھی قسم کے ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اس سے پہلے بھی گروپنگ کروانے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہوسکی ، تاہم وہ آفاق احمد کی جانب سے نائن زیرو آمد اور ان کی ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت پر فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

    ایک سوال کے جواب میں شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ حالیہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوکر خود کو کمیشن کے سامنے پیش کردینا چاہئیے۔