Tag: afaq ahmed house

  • آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو دوریاں مٹانے کی پیشکش کردی

    آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کو دوریاں مٹانے کی پیشکش کردی

    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی،ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لئے نائن زیرو بھی جانے کے لیے تیار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجروں کے تصادم سے نوجوانوں کا نقصان ہورہا ہے اسے روکا جائے، اس کیلئے رابطہ کمیٹی کا وفد ہمارے پاس آجا ئے.

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    آفاق احمد کا کہنا تھا کہ میں مہاجروں کو تصادم سے بچانا چاہتا ہوں، مہاجرقوم کی بقا کے لیے اپنی ”انا“کو دفن کردیا ہے.

    انہوں نے کہا کہ اگر انا کا مسئلہ ہے تو میں خود نائن زیرو جانے کیلئے تیار ہوں، لڑائی کی سیاست سے بہتر دلائل کی سیاست ہے۔ تاہم میں کسی بھی صورت مہاجروں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا۔

     

  • مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ

    مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد کے گھر پر رینجرز کا چھاپہ

    کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد کے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا اور آفاق احمد کو حراست میں لے کر تفتیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات رینجرز نے مہاجرقومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر چھاپہ مارا اور حراست میں لے کر مسلسل 6 گھنٹے تفتیش کی، ذرائع کے مطابق رینجرز نے آفاق احمد کو پابند کیا ہے کہ وہ شہر چھوڑنے سے پہلے حکام کو مطلع کریں۔

    رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد سے جرائم کےمتعلق چھ گھنٹے تک مختلف سوالات کئے، رینجرز نے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

    رینجرز نے آفاق احمد سے تفتیش کے دوران ہدایت کی کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف جو بھی سرگرمیاں کر رہے ہیں اسکو بند کردیں اور اگر وہ اور انکا کوئی کارکن اس میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔