Tag: affan waheed

  • شوبز شخصیات پر تنقید : اداکار عفان وحید بھی بول پڑے

    شوبز شخصیات پر تنقید : اداکار عفان وحید بھی بول پڑے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور ڈرامہ سیریل دو بول اور دیگر ٹی وی ڈراموں میں زبردست اداکاری کرنے والے اداکار عفان وحید نے عوام کی جانب سے شوبز شخصیات پر کی جانے والی تنقید پرجواب دے دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ شوبز شخصیات ہر لحاظ سے مکمل پرفیکٹ دکھائی دیں، ان میں کوئی خامی نہ ہو، لوگوں کے شوبز شخصیات کی بڑھتی عمر اور ان جسمانی ساخت پر منفی تبصرے نامناسب بات ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر انہوں نے شوبز انڈسٹری سے متعلق بہت مسائل پر اظہار خیال کیا۔

    اداکار عفان وحید کا کہنا تھا کہ شائقین کے اس قسم کے پریشر میں جب کوئی مشہور اداکار کسی بھی قسم کی بیوٹی ٹریٹمنٹ لیتا ہے تو بھی اس پر تنقید کی جاتی ہے کہ اس کو قدرت کی دی ہوئی خوبصورتی پر خوش نہیں ہے وغیرہ وغیرہ۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ انسان ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہ سکتا، جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے تبدیلیاں آتیں ہیں اور اگر لوگوں کو کسی بھی اینگل سے یہ اندازہ ہوجائے کہ کسی اداکار کی عمر بڑھ رہی ہے تو اس پر جملے کسے جاتے ہیں کہ اب آپ کا کیریئر ختم۔

    اداکار عفان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو سمجھیں کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں جن میں آپ کی طرح ہی خامیاں اور خوبیاں ہوتیں ہیں، لہٰذا بے جا قسم کی تنقید کرنا نامناسب سی بات ہے۔

  • ’’بات سچ اور جھوٹ کی نہیں، بات اب میرے کردار پر ہے‘‘

    ’’بات سچ اور جھوٹ کی نہیں، بات اب میرے کردار پر ہے‘‘

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’غلطی‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ڈرامے میں حرا مانی اور عفان وحید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ کے بعد ’غلطی‘ میں بھی مداحوں کی جانب سے حرا مانی اور عفان وحید کی جوڑی کو  پسند کیا جارہا ہے، غلطی کے ٹیزر میں کامیاب ڈرامے دو بول کے میوزک کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

    اس ڈرامے کی ہدایت کاری صبا حمید نے دی ہیں جبکہ کہانی اسماء سیہانی نے تحریر کی ہے، اداکار عفان وحید نے اس سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کا پہلا پوسٹر بھی شیئر کیا تھا جس میں حرا مانی بھی موجود تھیں۔

    ڈرامے میں عفان وحید ایک نئے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں، وہ اس ڈرامے میں پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے لڑکے ’سعد‘ کا کردار نبھا رہے ہیں، جنہیں حرا مانی (زارا) نامی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے، زارا کا کردار حرا مانی ادا کررہی ہیں۔

    عفان وحید کا کہنا ہے کہ ڈراموں میں ہیرو کے بجائے ولن کے مختلف روپ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ڈرامے میں عفان وحید کے مختلف روپ دکھائے گئے ہیں، وہ تعلیم یافتہ ہیں لیکن ان کا ایک روپ غصے والا بھی ہے۔

    ڈرامے کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ کبھی کبھی انسان غصے میں آکر غلط فیصلے کربیٹھتا ہے اور پھر اسے پچھتاوے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ڈرامہ سیریل غلطی کی ایک اور زبردست قسط کل رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ عفان وحید کا کہنا تھا کہ صبا حمید کے ساتھ مختلف ڈراموں میں اداکاری کی لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہے کہ وہ صبا کی ہدایت کاری میں ڈرامے میں اداکاری کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل غلطی کی کل رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔