Tag: affected-by-corona

  • پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کورونا کے وار تیز ہونے لگے

    پاکستان میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کورونا کے وار تیز ہونے لگے

    اسلام آباد: پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 35 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا سےمتاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 17ہزار 151 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزپرکورونا کےوارتیز ہوگئے ، ہیلتھ کیئرورکرزکےبارے میں این آئی ایچ کی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کردی گئی ہے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 35 ہیلتھ ورکرزمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جن میں سے 20ڈاکٹرز،2نرسز،13ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا سےمتاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد17151ہوگئی ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 10ہزار 812 ڈاکٹرز، 2 ہزار 425نرسز اور 4 ہزار 445ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہیں جبکہ 168ہیلتھ ورکرزکورونا سےانتقال کرچکے ہیں۔

    وزارت صحت کے مطابق 458ہیلتھ ورکرزگھر اور 29اسپتالوں میں زیرعلاج ہے جبکہ مجموعی طور پر 16 ہزار 496ہیلتھ ورکرزکوروناسےصحتیاب ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اورانتقال کرنیوالےبیشتر ہیلتھ ورکرزکاتعلق سندھ سےہے، سندھ میں اب تک 6 ہزار 004ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 60 انتقال کرچکے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں3489 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 29 کا انتقال ، کے پی میں4 ہزار 062 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 44 کا انتقال ، اسلام آباد میں1584ہیلتھ ورکرز پازیٹو،14 انتقال کرچکے ہیں۔

    اسی طرح گلگت بلتستان 309 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق اور 3 کا انتقال ، بلوچستان میں 860 ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق اور 9 کا انتقال ہوا جبکہ آزاد کشمیر میں843ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9انتقال کرچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16 ہزار 501 تک پہنچ گئی جبکہ تاحال 162 ہیلتھ ورکرزکورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔

    ‌‌تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے ملک بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز پر وار جاری ہے ، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناسےمتاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد16501 تک پہنچ گئی ہے، جس میں 9 ہزار 856 ڈاکٹرز ، 2 ہزار 353 نرسز اور 4292 ہزار 292 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں تاحال 162 ہیلتھ ورکرزکورونا سےانتقال کرچکےہیں اور 316ہیلتھ ورکرز گھر، 16اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک میں 16007 ہیلتھ ورکرز کورونا سےصحتیاب ہو چکے ہیں۔

    وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنیوالے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سےہے، سندھ میں 5810 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 56 انتقال کرگئے جبکہ پنجاب میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3477 اور 29 انتقال کرچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کے پی میں 3935 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 43 کا انتقال اور اسلام آباد میں 1501 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 13 کا انتقال ہوا جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 230 اور 3 انتقال کرچکے ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 822 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 اموات اور آزادکشمیر میں 726 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9 کا انتقال ہوا۔

  • پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 20 حساس ترین شہر کونسے ہیں؟ نشاندہی کرلی گئی

    پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 20 حساس ترین شہر کونسے ہیں؟ نشاندہی کرلی گئی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا سے متاثرہ حساس شہروں کی نشاندہی کرلی اور کہا 20 حساس شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناہاٹ اسپاٹس کے حوالے سے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اورقرنطینہ حکمت عملی کے تحت کورونا سے متاثرہ حساس شہروں کی نشاندہی کرلی۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے بعد این سی اوسی نے ہاٹ اسپاٹس کاجائزہ لیا اور کوروناکیسز بڑھنےکے لحاظ سے 20شہروں سے متعلق صوبوں کو آگاہی دی گئی۔

    این سی او سی نے ملک کے 20 شہر کورونا کے حوالے سے حساس ترین قرار دیئے ہیں ، جن میں سندھ کے 6شہر کراچی، سکھر،حیدرآباد ، گھوٹکی، لاڑکانہ ، خیرپور کورونا کے حوالے سے حساس ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پنجاب کے 8 شہروں کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں راولپنڈی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرات، ڈی جی خان شامل ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے چار شہر پشاور،سوات، مردان، مالاکنڈ اور بلوچستان کا ایک شہر کوئٹہ بھی کورونا کے حوالے سے حساس ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 20 حساس شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، صوبوں کو حساس شہروں کے بارے معلومات فراہم کر دی ہیں، وفاقی دارالحکومت کے 2 سیکٹرز کورونا کے حوالے سے حساس ہیں، جی نائن ٹو، تھری، کراچی کمپنی میں 300 کورونا کیس رپورٹ ہوئے جبکہ آئی 8، آئی 10،غوری ٹاؤن،بارہ کہو،جی 6اور7نیوہاٹ اسپاٹ ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا ٹی ٹی کیو حکمت عملی بڑھتے کیسز والے علاقوں کی نشاندہی کے لیے ڈیزائن کی گئی، 2150مزید آکسیجنیٹڈ بیڈز جولائی کے آخر تک فراہم کیے جائیں گے، ایک ہزار آکسیجینٹڈ بیڈز جون کے آخر اور بقیہ 1150 جولائی تک فراہم ہوں گے۔

  • ملک میں کورونا سے متاثرہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد245  تک جا پہنچی

    ملک میں کورونا سے متاثرہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد245 تک جا پہنچی

    اسلام آباد :ملک میں کورونا سےمتاثرہونےوالےہیلتھ پروفیشنلزکی تعداد245 تک جاپہنچی ، 119 ڈاکٹرز اور 37 نرسز کورونا میں مبتلا ہوئیں جبکہ کورونا سے 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ پروفیشنلزسے متعلق رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی ، ہیلتھ پروفیشنلز کےبارے میں رپورٹ قومی ادارہ صحت نے تیار کی ہے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا سےمتاثرہونےوالےہیلتھ پروفیشنلزکی تعداد245ہوگئی، ملک بھر میں 119 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران 37 نرسز کورونا میں مبتلا ہوئیں۔

    ذرائع وزارت صحت نے کہا کہ ملک بھرمیں89دیگراسپتال ملازمین میں کوروناکی تصدیق ہوئی، کورونا وائرس کا شکار131 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج ہے اور زیرعلاج 130 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تسلی بخش ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 78 ہیلتھ پروفیشنلز آئسولیشن میں داخل ہیں جبکہ کورونا سے 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہو چکے ہیں، جاں بحق 2ہیلتھ پروفیشنلز کا تعلق گلگت بلتستان، ایک اسلام آباد سے ہے، ذرائع

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں کورونا سے ابتک33 ہیلتھ پروفیشنلز صحتیاب ہو چکے ہیں۔