Tag: affected-with-corona

  • پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر : ایک دن میں مزید 74بچے کورونا کا شکار

    پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر : ایک دن میں مزید 74بچے کورونا کا شکار

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں ایک دن میں مزید 74بچے کورونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد 10 سال تک کے متاثرہ بچوں کی تعداد 7547 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے ، اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں10 سال تک کے 74 بچے میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔

    ڈی ایچ او آفس نے کہا کہ ابتک 10 سال تک کل 7547 بچے کورونا مثبت آئے جبکہ 11تا 20 سال کی عمر کے 6499 افراد کورونا میں مبتلاہوئے۔

    ڈی ایچ او کے مطابق 21 تا 30سال تک 14404 افراد ، 31 تا 45 سال کے20101 افراد اور 46 تا 60 سال کے 13567 افراد کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔

    اسی طرح 24 گھنٹے میں 61 تا 80 سال کے 7341 افراد ، 81سال سے زائد 700 افراد کورونا پازیٹو ہوئے۔

    ڈی ایچ او نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں 284 مرد، 246 خواتین کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ 300 کیسز شہری، 230 دیہی ایریاز سے رپورٹ ہوئے۔

  • خطرناک صورتحال ، اسلام آباد میں  5 ہزار 497 بچے کورونا کا شکار

    خطرناک صورتحال ، اسلام آباد میں 5 ہزار 497 بچے کورونا کا شکار

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں کورونا تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا، 10 سال کے 5 ہزار 497 بچے کورونا کا شکار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے بچوں پر بھی تیزی سے وار جاری ہے ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 10 سال کے 5 ہزار 497 بچے کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 11 تا 20سال عمرکے 5 ہزار 186 ، 21 تا 30 سال عمر کے 11 ہزار 148 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں31 تا 45سال کے 15 ہزار 993 افراد ، 46 تا 60 سال کے 10 ہزار 796 افراد ، 61تا80سال کے 5 ہزار 738 اور 81 سال سےزائدعمر کے 525 افراد کوروناپازیٹو ہوئے۔

    یاد رہے اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ریکارڈ سطح 15.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے ، ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں 856کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 56 ہزار 460 کیسز اور 561 اموات ہوچکی ہیں۔

    ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2مریض جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کیلئے مختص 64 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔