Tag: Afghan Ambassador’s daughter

  • افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر داخلہ مزید حقائق سامنے لے آئے

    افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر داخلہ مزید حقائق سامنے لے آئے

    راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا کیس لاپتہ ہونے کا ہے، اغوا کا کوئی عنصر شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی ہماری بیٹی کی طرح ہے چند گھنٹے لاپتہ ہوئی، کیس میں اغوا کا عنصر شامل نہیں،ہمیں اغوا کا مطلب پتہ ہے کیا ہوتا ہے؟جب کوئی اغوا کرتاہے تو مطالبے کرتا ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ سفیر کی بیٹی چند گھنٹے میں چار ٹیکسی بدلتی ہیں ہماری تحقیقات کے مطابق کسی ٹیکسی میں کوئی بندہ نہیں بیٹھا، انتظار کریں گے افغان سفیر کی فیملی پاکستان آکر کیس لڑے اور ملزمان شناخت کرے،کیاجرائم ممبئی،اترپردیش اور کرناٹکا میں نہیں ہوتے؟ Image

    شیخ رشید نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت ہمارے خلاف ہائبرڈ وار چلا رہے ہیں اس لڑائی میں اصل ہتھیار میڈیا ہے۔

    داسو ڈیم کے ملازمین کی بس کے حادثے کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ داسو واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہو رہی ہے،اس واقعے سے متعلق وزارت خارجہ ہی بہتر بتا سکتی ہے، اس حوالے سے چینی سفارت خانے اوردفتر خارجہ مل کر بیان جاری کریں گے، وزیراعظم نے تمام سیکورٹی انتظامات درست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں غیر پارلیمانی زبان استعمال کررہی ہیں، وہ جو زبان استعمال کررہی ہیں وہ مودی کے نہیں عمران خان کے خلاف ہے۔

  • افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر داخلہ نے بڑا دعویٰ کردیا

    افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، وزیر داخلہ نے بڑا دعویٰ کردیا

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کےمبینہ اغوا اور تشدد کا کیس بہتر گھنٹوں میں حل کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد میں ملوث ملزمان کو جلد گرفت میں لائیں گے اور بہتر گھنٹوں میں کیس حل کرلیں گے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ ہمارے پاس سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی اور اسلام آباد کی کھڈا مارکیٹ تک ٹیکسی پر آئی، اور وہاں سے اس نے ایک اور ٹیکسی لی ۔

    فوٹیج کے مطابق وہ راولپنڈی گئی، راولپنڈی جانے کے بعد وہاں سے دامن کوہ پہنچی، واقعے کے بعد لڑکی پہلے نجی اسپتال گئی اور اس کے بعد پمز گئی، اس کا کھڈا مارکیٹ سے پنڈی جانا ویڈیومیں موجود ہے لیکن راولپنڈی سے دامن کوہ پہنچنے کا علم نہیں ہورہا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، ہمارے پاس تینوں ٹیکسی ڈرائیوروں کے انٹرویو موجود ہیں، جیسے جیسے تحقیقات ہورہی ہیں کڑیاں مل رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج

    داسو واقعے کے متعلق سے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنےکاکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتا، اور اس کام کے لئے اپنا میڈیا استعمال کرتا ہے، چین کے ساتھ مل کر داسو واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں پاکستان کی ایجنسی اور چینی ٹیم کے 15 ، 15 افراد شامل ہیں۔

    چینی وفد نے تحقیقات میں پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے، اور کہا ہے کہ ہمارا اور آپ کا بیانیہ ایک ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جو بھی چینی شہری سیکیورٹی کیلئے درخواست دے گا ہم اسے سیکیورٹی فراہم کریں گے۔