Tag: Afghan Army Chief

  • طالبان کا افغانستان کی پیشہ ور فوج بنانے کا اعلان

    طالبان کا افغانستان کی پیشہ ور فوج بنانے کا اعلان

    کابل : افغانستان کی نئی طالبان حکومت نے ملک کی پیشہ ور فوج بنانے کا باقاعدہ اعلان کردیا، افغان آرمی چیف قاری فصیح الدین کا کہنا ہے کہ فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرے گی۔

    قاری فصیح الدین کے بیان کے مطابق افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ نئی فوج اہل افسران پر مشتمل ہوگی جن میں گذشتہ حکومت کے فوجی بھی شامل کیے جائیں گے، طالبان کے خلاف لڑنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ جنھوں نے تربیت حاصل کی ہے اور پیشہ ور ہیں وہ ہماری نئی فوج میں استعمال ہوسکیں گے، ہمیں امید ہے یہ فوج مستقبل قریب میں تشکیل دی جائے گی۔

    افغانستان کے ایک مقامی اخبار کے مطابق کابل میں گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں قاری فصیح الدین نے پنجشیر میں طالبان مخالف اتحاد کا ذکر نہیں کیا۔

    مگر ان کا کہنا تھا کہ نسل، مزاحمت اور جمہوریت کے دفاع کے نام پر طالبان کے خلاف لڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتے پنجشیر میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ اس اس لڑائی میں شہری ہلاکتوں کی تردید کی تھی۔

  • پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، جنرل کریمی

    پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے، جنرل کریمی

    کاکول: افغان فوجی سربراہ شیر محمد کریمی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں،جنرل کریمی نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج بھی قرار دیا۔

    پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کی ایک سو بتیس ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں افغان چیف آف جنرل اسٹاف شیرمحمدکریمی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔

    جنرل کریمی نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس قوم کا مستقبل ہیں، پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔

    جنرل شیر محمد کریمی نے دہشت گردی پرقابو پانے کیلئے باہمی تعاون ضروری قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ خطے کوغیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، غیر ریاستی عناصر دونوں ممالک کےخلاف کارروائی کررہےہیں۔

    جنرل کریمی نے کہا کہ ایک دوسرے کی مخلصانہ مدد سے ہی عوام کو دشمنوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر جنرل کریمی نے پی ایم اے انتظامیہ اورجنرل راحیل شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔