Tag: Afghan Attack

  • قندھار حملہ افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا، جیمزمیٹس

    قندھار حملہ افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوگا، جیمزمیٹس

    سنگاپور : امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے افغانستان کے شہر قندھارمیں حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ایسے حملے افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے افغانستان میں عام انتخابات سے پہلے حملے کی مذمت کی اور قندھارمیں حملے کو افسوس ناک قرار دیا۔

    سنگاپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیمس میٹس کا کہنا تھا کہ نہیں جانتے قندھارحملہ افغانستان کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر کتنا اثر ڈالے گا، امریکا افغانستان میں لوگوں کے دفاع کا کام جاری رکھے گا۔

    امریکی وزیر دفاع نے افغان پولیس چیف جنرل عبدالرازق کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا اور کہا ایسے حملے افغانستان میں امریکی ارادے پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

    یاد رہے گزشتہ روز قندھار میں امریکی اورافغان حکام کی میٹنگ کےبعد گورنرہاؤس کے گارڈز نے حکام پر حملہ کیا تھا، جس میں گورنرقندھار، پولیس سربراہ اورانٹیلی جنس چیف مارے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : افغانستان، دہشت گرد حملے میں‌ پولیس چیف ہلاک

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حملے میں افغان ریسولوٹ مشن کے سربراہ جنرل اسکاٹ ملر کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ محفوظ رہے ، جنرل ملر کو گورنر ہاؤس قندھار سے بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

    طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    واضح رہے کہ طالبان نے یہ حملے ایسے وقت کیے ہیں کہ جب افغانستان میں 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

  • کابل میں طالبان کا حملہ، دو افغان اہلکار ہلاک

    کابل میں طالبان کا حملہ، دو افغان اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان میں طالبان کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان نے حالیہ حملے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی افواج کے اڈے کو نشانہ بنایا جس میں دو افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کیے گئے حملے کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کر لی ہے۔ جیسے جیسے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا وقت قریب آتا جا رہا ہے غیر ملکی افواج اور افغان حکومت پر حملوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

    کابل پولیس کے سربراہ جنرل محمد ظاہر کے مطابق منگل کو مشرقی کابل کے ضلع پل چرخی میں غیر ملکی افواج کے اڈے کو نشانہ بنایا جس میں دو افغان سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد فوجی اڈے پر مٹی لے کر آنے والے ٹرک میں چھپایا گیا تھا۔

    طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے ای میل میں بھیجے گئے بیان میں کہا کہ ٹرک بم کا مقصد غیر ملکی افواج کے انٹیلی جنس سینٹر کو نشانہ بنانا تھا۔

  • کابل: حملے میں امریکی میجرجنرل کی ہلاکت کی تصدیق

    کابل: حملے میں امریکی میجرجنرل کی ہلاکت کی تصدیق

    کابل: کابل میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں امریکی میجر جنرل کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ۔

    کابل کی مارشل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں پندرہ سے زائد اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے تھے، پینٹاگون کے ترجمان رئیرایڈمرل جان کربی نے حملے میں امریکی میجرجنرل کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں متعدد اتحادی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور اتحادی فوج کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔