Tag: afghan citizen arrested

  • کراچی ایئرپورٹ : افغان شہری گرفتار، جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ برآمد

    کراچی ایئرپورٹ : افغان شہری گرفتار، جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ برآمد

    کراچی : غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے افغان شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم نے پاکستانی ایجنٹ سے دستاویز بنوائیں۔

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے غیرملکیوں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    پاکستان سے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والا افغانی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ایف آئی نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ملزم افغان شہری ہے جس نے پاکستانی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر دبئی جانے کیلئے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔

    محمد ہارون نامی ملزم نے ایجنٹ کے ذریعے ایک پاکستانی خاندان کی فیملی ٹری کا حصہ بن کر قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک روانگی کے لئے ملزم سے لاہور کے جمیل نامی ایجنٹ نے 6 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

    ملزم ہارون ڈیڑھ ماہ قبل افغانستان سے پاکستان آیا اور پنجاب کے شہر خانیوال میں رہائش اختیار کی، ملزم نے خود کو وہاں کا رہائشی ظاہر کرکے قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

    واضح رہے کہ سینئر حکام کی ہدایات پر10جون سے اب تک کراچی ایئرپورٹ امیگریشن کی غیرملکیوں کے خلاف یہ11ویں کارروائی ہے۔

    18دنوں میں دوران چیکنگ 3 ایرانی شہریوں اور8 افغان شہریوں کی پاکستانی دستاویزات پر بیرون ملک روانگی ناکام بنائی گئی ہے۔

    جعلی دستاویز پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ایف آئی اے نے 18دنوں کے دوران 11مسافروں کیخلاف کارروائی کی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 10جون سے27جون تک دوران چیکنگ جعلی دستاویز پربیرون ملک جانے والے 3ایرانی شہریوں اور8افغانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

    مذکورہ مسافر پاکستانی دستاویزات پر بیرون ملک جانا چاہتے تھے جسے ناکام بنادیا گیا، تمام 11مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پاسپورٹ سیل منتقل کیا گیا ہے۔

  • ایبٹ آباد میں دہشت گردوں کو پناہ دینے والا افغان باشندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    ایبٹ آباد میں دہشت گردوں کو پناہ دینے والا افغان باشندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

    ایبٹ آباد: سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائی میں دہشت گردوں کو پناہ دینے والا افغان باشندہ گرفتار، پولیس نے ایک لیب ٹاپ، موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

    ڈی آئی جی ہزارہ اختر حیات گنڈاپور اور ایس پی سی ٹی ڈی اعجاز احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات نواں شہر میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے افغان باشندہ محین برام کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی افغانی حاجی خان موقع سے پہلے ہی فرار ہو گیا، دونوں افغان باشندے کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھے، یہ دونوں غیر ملکی اپنے ہاں دہشت گردوں کو پناہ دیتے تھے جو ملک کے دیگر حصوں میں جاکر بم دھماکے کرتے تھے۔

    ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہےملزم سے ایک لیب ٹاپ، موبائلز، سمیں اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔