Tag: afghan cricket team

  • سرفراز احمد کی افغان کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑی پیش گوئی

    سرفراز احمد کی افغان کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑی پیش گوئی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے افغان کرکٹ ٹیم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان ٹیم سیمی فائنل یا ٹاپ فور میں آسکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں بحیثیت مہمان گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم تین چار سال میں کافی بہتر کرگئی ہے، میں سمجھتا ہوں افغان ٹیم سیمی فائنل یا ٹاپ فور میں آسکتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتے ہوئے 8سال ہوگئے ہیں، افتتاحی تقریب میں وائٹ کوٹ پہن کر اچھا لگا.

    سرفرازاحمد نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں وائٹ کوٹ پہنا تو لگا کیریئر میں کچھ اچیو کیا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ وہ ہماری زندگی میں ایسا لمحہ لایا۔

    سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بطور کرکٹر تنقید پر دھیان نہیں دینا چاہیے، بڑے کرکٹر کو میچ سے قبل ایسی باتیں نہیں بولنی چاہئیں۔ میرے نام پیغام دینے پرمکی آرتھر کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔

    اس موقع پر سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے مگر بڑی بڑی باتیں نہیں بولنی چاہئیں، کرکٹ ہے کبھی آپ جیت جاتے ہیں کبھی ہم، بابراعظم کو ون ڈے کرکٹ میں اوپنر بھیج کرضائع کیا جارہا ہے۔

    ہرلمحہ پرجوش میں پاکستان ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرکا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا، جس میں انہوں نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو کپتان سرفراز،2017کیسا وقت تھا ایک بار پھر مبارکباد دیتا ہوں۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ آپ کیلئے، لڑکوں کیلئے ایک شاندار ٹورنامنٹ کیلئے آپ کی قیادت شاندار تھی، بطور کوچ ہمارا رشتہ بہترین تھا اور لڑکوں پراعتماد اور جیتنے کیلئے بھی اہم تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مبارک کو آپ کو دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ نے پاکستان کرکٹ کیلئے جو کچھ کیا اس کیلئے آپ مکمل اسٹار ہیں۔

  • کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئیں، افغانستان کی ٹیم پاکستان آنے پر رضامند

    کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئیں، افغانستان کی ٹیم پاکستان آنے پر رضامند

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر افغانستان کی ٹیم نے ورلڈکپ کے بعد دورہ پاکستان کا گرین سگنل دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے افغانستان کے کرکٹ بورڈ کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی۔چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ عزیز اللہ فضلی  کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں سیریز کی دعوت دی، ورلڈکپ 2019 کے بعد سیریز کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی شہزاد ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان حکام کو پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت گزشتہ دنوں دی تھی جس پر بڑی پیشرفت سامنے آئی۔

    مزید پڑھیں: کرکٹ کی بحالی، 2 غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنے پر رضامند، تاریخ کا اعلان

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومتی اقدامات کیوجہ بین الاقوامی کرکٹ کی بہاریں پاکستان میں لوٹنے لگیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کھیلنے والے تقریباً تمام ہی غیر ملکی کھلاڑی بلا خوف و خطر پاکستان آئے۔

    قبل ازیں دو غیر ملکی ٹیموں نے بھی دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کیا۔جس کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایسوسی ایٹ کی ممبر مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 10 روزہ دورے پر 19 مارچ کو پاکستان پہنچے گی۔

    مالدیپ کی ٹیم اکیڈمی اور جونیئر ٹیموں کےخلاف میچزکھیلےگی جن میں سے چار کراچی میں ہوں گے۔ علاوہ ازیں سویڈن کی کرکٹ ٹیم نے بھی اپریل میں دورہ پاکستان کی حامی بھری۔

    سابق پاکستانی کرکٹر آصف خان اور مالدیپ کی ٹیم کے کوچ نے پی سی بی کی دعوت پر گرین سگنل دیا تھا۔

  • افغان بالر مجیب زدران نے وقار یونس کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    افغان بالر مجیب زدران نے وقار یونس کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    شارجہ: افغان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر مجیب زدران نے ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران 5وکٹیں حاصل کر کے وقار یونس کا 28 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں حاصل کیا، نوجوان کھلاڑی کی عمر اس وقت صرف 16 برس ہے، اس سے قبل یہ کارنامہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس نے 18 سال کی عمر میں انجام دیا تھا۔

    پوری قوم کو تم پر فخر ہے،سابق کرکٹر وقار یونس کا ٹوئٹ

    متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کے چوتھے میچ میں مجیب زدران نے 50 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، افغان ٹیم نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔

    میچ کے دوران زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنائے، جس میں کریگ اروین 54 کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ برینڈن ٹیلر 30 اور ریان برل کے 10 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسوں میں داخل نہ ہوسکا۔

    ہدف کا تعاقب کرتےہوئے افغانستان نے عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 22 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا جن میں محمد شہزاد کے 75 اور احسان اللہ کے 51 رنز شامل ہیں۔

    عمر اکمل خود اپنا دشمن ہے، وقار یونس

    میچ میں عمدہ بالنگ کی بدولت مین آف دا میچ ایوارڈ بھی مجیب زدران کے نام رہا جبکہ سیریز کا اخری میچ پیر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

    خیال رہے مجیب زدران سے قبل یہ ریکارڈ وقار یونس کے پاس تھا جنھوں نے سنہ 1990 میں شارجہ میں سری لنکا کے خلاف 26 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے اپنے نام کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

    انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

    کراچی :‌افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق کو ٹیم کا کوچ مقرر کردیا.

    افغانستان کی ٹیم رواں ماہ کے وسط میں زمبابوے کا دورہ کرے گی، جس کیلئے پاکستان کے سابق اسٹار بیٹسمین انضمام الحق کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دورہ زمبابوے کے لئے افغانستان کے کوچ کی پیشکش قبول کی ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں میں کافی جوش ہے۔ اس جوش کو کس طرح کام میں لانا ہے افغان کھلاڑیوں کو یہ سکھائیں گا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کے بعد اینڈی مولز کا افغانستان سے ایک سال کوچنگ کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم نے سخت محنت کے بعد آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔