Tag: afghan cricketer

  • افغان کرکٹر کا بڑا کارنامہ : دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

    افغان کرکٹر کا بڑا کارنامہ : دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

    نئی دہلی : افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹی-20 انٹرنیشنل میچز میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ اصغر افغان سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی-20 میچ جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بطور کپتان اصغر افغان کی یہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں 42 ویں فتح ہے جس کے بعد انہوں نے بھارت کے مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑدیا۔

    افغانستان نے گزشتہ روز تیسرے ٹی-20 میچ میں زمبابوے کو 47 رن سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز بھی 0-3 سے جیت لی ہے۔ اس کے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

    افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے7 وکٹ پر 183 رن بنائے۔ نجیب اللہ زادران نے سب سے زیادہ72رن بنائے۔ انہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کیا۔ اور5 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ عثمان غنی نے بھی 39 رنوں کااسکور کیا۔ کپتان اصغر افغان نے 24 رن بنائے۔

    جواب میں زمبابوے کی ٹیم5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رن ہی بنا سکی۔ ریان برل 39 رن اور سکندر رضا 41 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ کریم جنت نے دو وکٹ حاصل کئے۔

    واضح رہے کہ اس میچ کی فتح کے بعد اصغر افغان نے مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اصغر افغان نے 52میچز میں کپتانی کی ہے اور 42 میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

    بھارتی ٹیم کے سابق مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے 72 میں سے 41 میچ میں فتح حاصل کی ہے۔ انگلش کپتان ایان مورگن 33 جیت کے ساتھ تیسرے پر ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے 29 جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرین سیمی نے بطور کپتان 27 میچ میں جیت دلائی ہے۔

  • افغانی وکٹ کیپر ٹیم سے نکالے جانے پر آبدیدہ، بورڈ نے سازش کی، محمد شہزاد

    افغانی وکٹ کیپر ٹیم سے نکالے جانے پر آبدیدہ، بورڈ نے سازش کی، محمد شہزاد

    کابل : افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد شہزاد نے کہا ہے کہ مجھے کوئی انجری نہیں ہے زبردستی ٹیم سے نکالا گیا، وہ میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے آبدیدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد شہزاد کو زبردستی ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ شہزاد جب انگلینڈ سے کابل پہنچے تو  انتہائی افسردہ نظر آئے ۔

    انہوں نے روتے ہوئے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انہیں کوئی انجری نہیں ہے کپتان نے انہیں زبردستی ٹیم سے باہر کیا ہے۔ 32سالہ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں سیاست ہے،جس کی وجہ سےباہر کیا گیا حالانکہ میں مکمل طور پر فٹ تھا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کے بعد جب میں نے اپنا موبائل فون چیک کیا تو اس خبر کا پتہ چلا کہ میں گٹھنے کی انجری کے باعث عالمی کپ سے باہر ہو گیا ہوں۔

    مجھ سمیت دیگر کھلاڑی بھی اس خبر سے لا علم تھے جب انہیں یہ خبر معلوم ہوئی تو وہ بھی حیران رہ گئے۔