Tag: Afghan delegation and taliban talk

  • طالبان کا سیاسی دفتردوحامیں دوبارہ کھولنےپراتفاق

    طالبان کا سیاسی دفتردوحامیں دوبارہ کھولنےپراتفاق

    قطر:افغان اورطالبان وفدکےدرمیان مذاکرات میں طالبان کاسیاسی دفتردوحامیں دوبارہ کھولنےپراتفاق ہوگیاہے ۔طالبان نے غیرملکی افواج کے انخلاتک سیزفائرکے مطالبے کوتسلیم کرنےسےانکارکردیا ہے۔

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق قطرمیں افغان اورطالبان وفدکےدرمیان مذاکرات میں طالبان کاسیاسی دفتردوحامیں دوبارہ کھولنےپراتفاق ہوگیا ہے جبکہ مذاکرات میں غیرملکی افواج کوافغانستان سےنکالنےپراتفاق نہیں ہوسکا۔

    غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان کی طرف سے دہشت گردوں کی فہرست پرنظرثانی اورفہرست سےطالبان رہنماؤں کےنام نکالے نے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

     نیوز ایجنسی کا کہنا ہے افغان وفدنےطالبان سےسیزفائرکامطالبہ کیا،تاہم طالبان نے اس مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی افوج کے مکمل انخلاتک سیزفائرممکن نہیں۔

    نیوزایجنسی کے مطابق مذاکرات میں چالیس سےزائدافرادشریک ہوئے جس میں افغان خواتین بھی شامل تھیں

  • قطر: افغان حکام اور طالبان میں مذاکرات کا امکان

    قطر: افغان حکام اور طالبان میں مذاکرات کا امکان

    قطر : افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے افغان حکام اور طالبان کے درمیان مذاکرات قطر میں ہونے کا امکان ہے، افغان حکام آج قطرجائے گا۔

    غیرملکی خبرایجنسی نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ امن کی بحالی کے لئے بات چیت میں افغانستان، پاکستان، طالبان اور کچھ اداروں کے نمائندوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔

    افغان حکام اور طالبان کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر غور کے لئے منعقد کی جانے والی علاقائی کانفرنس میں ہوگی تاہم باضابطہ مذاکرات کا امکان بھی موجود ہے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قطر میں ہونے والی کانفرنس میں طالبان کے آٹھ رکنی وفد کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

    واضح رہے کہ دوہزارتیرہ میں افغانستان میں بحالی امن کے لئے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مصالحت کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔ امریکا کے کہنے پر طالبان نے امن مذاکرات کے لئے قطر میں دفتربھی قائم کیا تھا۔