Tag: afghan embassy

  • بھارت میں سابق حکومت کے دور کا افغان سفارت خانہ بند

    بھارت میں سابق حکومت کے دور کا افغان سفارت خانہ بند

    نئی دہلی: بھارت میں سابق حکومت کے دور کا افغان سفارت خانہ بند کر دیا گیا، اور افغان سفیر اور کئی اعلیٰ عہدے دار سفارت کار یورپ اور امریکا چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں افغان سفارت خانہ سابق دور حکومت کے تعینات عملے سے آباد تھا، تاہم اب یہ سفارت خانہ بند ہو گیا ہے، بھارت میں افغان سفارتخانے نے جمعے کے روز ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی تمام کارروائیاں معطل کر دی تھیں، اور افغان سفیر اور کئی اعلیٰ عہدے دار سفارت کار یورپ اور امریکا چلے گئے، جہاں انھوں نے سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی۔

    افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ کر سفارت خانہ بند کرے کی وجوہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانیوں کی جانب سے سفارتی کام میں تعاون نہیں کیا جا رہا، سفارت خانے کو بائی پاس کیا جا رہا ہے، اور افغانستان سے براہ راست رابطے کیے جا رہے ہیں۔

    خط کے مطابق اگست 2021 میں آئی ای اے کے کابل پر قبضے کے بعد سے 3000 افغان طلبہ ویزوں کے منتظر ہیں، اور ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، افغان مریض جو ہندوستان آتے تھے وہ بھی پریشانی کا شکار ہیں، اس لیے عملہ اب سفارت خانہ بند کر رہا ہے۔

    روس کا افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر اظہارِ تشویش

    واضح رہے کہ کسی بھی قوم نے افغانوں کو اتنی تیزی سے نہیں چھوڑا جتنا ہندوستانیوں نے چھوڑا، ہندوستان اب مختلف ذرائع اور طریقوں سے نئی عبوری حکومت تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان سرکاری طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اور 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے پر کابل میں اپنا سفارت خانہ بھی بند کر دیا تھا۔

    اصل چیلنج یہ ہے کہ ہندوستانی میڈیا میں آئی ای اے کو کس طرح پیش کیا جاتا ہے اورآئی ای اے مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق کیا رویہ اپناتا ہے۔

  • اشرف غنی پر تاجک زمین تنگ ہونے لگی، افغان سفارت خانے نے بڑا مطالبہ کردیا

    اشرف غنی پر تاجک زمین تنگ ہونے لگی، افغان سفارت خانے نے بڑا مطالبہ کردیا

    دوشبنے: کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد فرار ہونے والے اشرف غنی، حمد اللہ محب اور فضل محمد فضلی پر تاجک زمین تنگ ہونے لگی، افغان سفارت خانے نے بڑا قدم اٹھالیا۔

    بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے، چند روز قبل سابق افغان صدر اشرف غنی کی ہدایت پر عمل کرنے والا افغان سفارت خانہ آج ان کو گرفتار کرنے کے لئے انٹر پول سے مدد طلب کررہا ہے۔

    افغان سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تاجکستان میں افغان سفارتخانے نے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے اور اشرف غنی، حمد اللہ محب، فضل محمد فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تاجکستان میں افغان سفارتخانےکامؤقف ہے کہ افغانستان سے فرار ہونے والے تینوں رہنماوں پر عوامی فنڈز کی چوری کا الزام ہے، لہذا تینوں کو گرفتار کرکے عالمی ٹریبونل کے حوالے کیا جائے۔

    واضح رہے کہ طالبان کے کابل میں داخل ہوتے ہی ملک سے فرار ہونے والے اشرف غنی ہیلی کاپٹر بھر کر کاریں ‏اور رقم ساتھ لے گئے تھے، خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات کابل میں روسی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہی۔

    یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی کی پاکستان کے کیخلاف سازشیں

    سفارتخانے ‏کا کہنا تھا کہ اشرف غنی نے فرار ہوتے ہوئے اتنی کیش رقم ہیلی کاپٹر میں بھری کہ جگہ کم پڑ ‏گئی اور انہیں بقیہ دولت چھوڑنی پڑی۔

    سفارتخانے کا کہنا تھا کہ اشرف غنی پیسوں سےبھرے ہیلی کاپٹر میں بھاگے ان کی چار کاریں نوٹوں ‏سےبھری ہوئی تھیں، اشرف غنی نےنوٹوں سےبھرابیگ لےجانےکی کوشش کی لیکن مزید گنجائش نہ ‏ہونے کہ وجہ سے وہ کامیاب نہ ہو سکے۔