Tag: afghan foreign minister

  • افغان وزیر خارجہ امیرمتقی کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد

    افغان وزیر خارجہ امیرمتقی کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد

    کابل : افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی سربراہی میں وفد پاکستان پہنچ گیا، افغان وزیر  6 مئی کو چھٹے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ 

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی آج سے پاکستان کا 3 روزہ دورہ شروع کریں گے۔

    افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی کی سربراہی میں افغانستان کا سیاسی اور تجارتی وفد کابل سے پاکستان کیلئے روانہ ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان حکومت دوطرفہ سیاسی و تجارتی تعلقات، علاقائی استحکام کیلئے جامع مذاکرات کا انعقاد چاہتی ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ کی قیادت میں آنے والے اعلیٰ سطح کے وفد میں وزارت تجارت اور صنعت کے عبوری وزیر حاجی نورالدین عزیزی اور وزارت خارجہ، ٹرانسپورٹ اور وزارت تجارت سے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

    افغان حکومت کا وفد پاکستان کےساتھ راہداری پر بھی بات چیت کرے گا اس کے علاوہ افغان وزیر خارجہ افغانستان، چین، پاکستان کے وزرائے خارجہ کے 6 مئی کو چھٹے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

    چین کے وزیر خارجہ کن گینگ بھی سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ دورے کے دوران افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔

    یاد رہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جس میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • ہم دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان وزیرخارجہ

    ہم دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان وزیرخارجہ

    کابل : افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کوئی سیاسی انتشار پھیلانے کی کوشش کرے گا تو وہ تنہا رہ جائے گا۔

    افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا پڑوسی ممالک کو یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی کیوں کہ پُرامن ارو مستحکم افغانستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا کےلیے بھی ضروری ہے۔

    امیر خان متقی نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ گزشتہ بیس سال کے ناکام تجربے کو پھر دہرایا جائے، ہم دنیا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

    افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا سے کہتے ہیں افغانستان میں مضبوط نظام کا سب کو فائدہ ہوگا کیوں کہ کوئی دوستی کےلیے ایک قدم بڑھائے تو افغان قوم دو قدم بڑھاتی ہے لیکن اگر کوئی دشمنی کرنا چاہے تو پھر ہماری تاریخ دیکھ لیں۔

  • طاقت کااستعمال دونوں ممالک کے لئے نقصان دہ ہے: سرتاج عزیز

    طاقت کااستعمال دونوں ممالک کے لئے نقصان دہ ہے: سرتاج عزیز

    کابل: مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کابل میں افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی سےملاقات کی اورپاکستان کی جانب سے مطالبات پیش کئے۔

    مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا طاقت کا استعمال دونوں ملکوں کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ افغان وزیرخارجہ صلاح الدین سے ملاقات میں سرتاج عزیز نے کابل میں پاکستان کے سفارت خانے اورسفارتی عملے کوتحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان کے خلاف وال چاکنگ بند کی جائے۔

    اس موقع پرپاکستانی دفترِخارجہ نے سرتاج عزیز کی کابل میں سرگرمیوں کے بارے میں ایک میڈیا بریفنگ کا بھی اہتمام کیا۔

    سرتاج عزیزایک روزہ دورے پرکابل پہنچنے ہیں اوروہ افغان قیادت سے ملاقاتوں میں مختلف امورپرپاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے۔ سرتاج عزیز اس دورے میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    دوسری جانب دفترِخارجہ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرتاج عزیز افغانستان میں امن وسلامتی کا پیغام لے کر گئے ہیں اور وہ افغان صدر اور وزیرِ خارجہ سے ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کریں گے۔