Tag: afghan inteligence

  • راولپنڈی سے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکار گرفتار

    راولپنڈی سے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکار گرفتار

    راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے چک ویلی میں کارروائی کر کے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پانچوں افراد افغان انٹیلی جنس کے اہلکار ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکاروں دولت خان، نذرخان، نادر خان، باز خان اور حسنین گل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

    افغان ایجنٹ پاکستان میں آمد اور رہائش کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ان پانچوں افراد کو چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ایک چھاپے کے دوران حراست میں لئے گئے دو افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ اک ہفتے کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد سے دوسری مرتبہ افغان انٹیلی جنس کے جاسوسوں کو پکڑا گیا ہے۔

  • افغان انٹیلجنس نےمحمود خان اچکزئی کو الیکشن جتوایا

    افغان انٹیلجنس نےمحمود خان اچکزئی کو الیکشن جتوایا

    اسلام آباد: اےآر وائی نیوز کے پروگرام ’کھرا سچ‘ کے میزبان اور سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمود خان اچک زئی نے مبینہ طور پر افغان انٹیلیجنس سے لاکھوں ڈالروصول کئے۔

    مبشر لقمان نے ایک ویڈیو اے آروائی نیوز پر نشر کی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان انٹیلیجنس کا بدنامِ زمانہ کمانڈرمیجر جنرل عبدالرازق اچک زئی جو کہ پاکستان توڑنے کی سازشوں میں مشغول رہتا ہے کس طرح پاکستان کی آرمی کے خلاف سازش کررہا ہے، اس پریہ الزامات بھی ہیں کہ وہ را کے ایجنٹوں کو دہشت گردی کی نیت سے پاکستان میں داخل کراتا ہے


    Mehmood Achak Zai allegedly receives aid from… by arynews

    مبشر لقمان نےتصاویر بھی نشر کیں کہ جن میں محمود خان اچک زئی کو افغان انٹیلیجنس کے اس بدنام ِ زمانہ افسر کے ساتھ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس کے علاوہ دو لینڈ کروزر گاڑیوں کی تصاویر بھی دکھائیں گئیں جو کہ مبینہ طور پر افغان انٹیجنس کی جانب سے محمود خان اچک زئی کو دی گئیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی الزام ہے کہ افغان حکومت نے محمود اچک زئی کی الیکشن 2013 میں مالی مدد کی۔

    مبینہ طور پر تیس لاکھ ڈالر الیکشن جیتنے کے لئے افغان حکومت نے فراہم کئے اور ساتھ ہی ساتھ چمن کے تاجروں پر بھی دباوٗ ڈالا گیا کہ وہ محمود خان اچک زئی کی حمایت کریں۔