Tag: afghan nazim ul umoor

  • افغان ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، چارسدہ سانحے پراحتجاج

    افغان ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، چارسدہ سانحے پراحتجاج

    اسلام آباد : پاکستان نے افغان سفارت کار کودفترخارجہ میں طلب کرکے چارسدہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پرسخت احتجاج کیا، باچاخان یونیورسٹی دہشت گردی میں افغان سرزمین استعمال ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں افغان ناظم الامورعبدالناصر یوسفی کودفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا گیا، افغان ناظم الامور پر واضح کیا گیا کہ تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے معاونت کار کو افغانستان سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

    حملے کی منصوبہ بندی اور عملدر آمد میں افغان موبائل سمز استعما ل کی گئیں اور اس حوالے سے معلومات پہلے ہی افغان حکام کو فراہم کی جاچکی ہیں۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے افغان حکومت سے حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تعاون کامطالبہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 20 جنوری کو چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کر کے طالب علموں سمیت 20 افراد کو شہید کردیا تھا۔

  • افغان سرحدی حدودسےفائرنگ، ایف سی اہلکار شہید

    افغان سرحدی حدودسےفائرنگ، ایف سی اہلکار شہید

    پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں گکھائی پاس کےقریب افغان حدودسےفائرنگ کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگیا ہے، دفترخارجہ نے سرحد پارسے دہشت گردحملے سے افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں گکھائی پاس کےقریب افغانستان کی حدود سے فائرنگ کی گئی جس میں ایف سی کاایک اہلکارشہید ہوگیا ہے۔

    دفتر خارجہ نے افغان حدود سے فائرنگ پرشدیداحتجاج کیااوراسلام آباد میں افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ مراسلےمیں افغانستان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، افغان حکومت ایسے اقدامات کو روکنے کیلئے فی الفورمؤثر اقدامات کرے۔