Tag: Afghan President

  • افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

    اسلام آباد : افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کرکے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔

    وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے افغانستان میں حالیہ دھماکوں کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت دس منٹ تک جاری رہی۔دونوں رہنماؤں نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمت پر بھی بات چیت کی۔ اس دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • افغان صدر اشرف غنی’پاکستانی شہری‘نکلے

    افغان صدر اشرف غنی’پاکستانی شہری‘نکلے

    کوئٹہ: افغانستان کے صدر اشرف غنی کے بارے میں ایک انتہائی دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ ان کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ بھی موجود ہے۔

    اس بات کا انکشاف ضلعی کونسل کے چیئرمین دل مراد حسنی نے چاغی میں ہونے والی ایک میٹنگ میں کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دل مراد حسنی نے میٹنگ میں نادرا کی جانب سے جاری کی گئی افغان صدراشرف غنی کی شناختی دستاویز بھی دکھائی۔

    دل مراد حسنی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی جنگ آزادی کے مشہور سپاہی احمد شاہ مسعود بھی پاکستان کی شناختی دستاویزرکھتے تھے۔

  • اشرف غنی کا امریکی کانگریس سے خطاب، امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا

    اشرف غنی کا امریکی کانگریس سے خطاب، امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا

    واشنگٹن: افغان صدر اشرف غنی نے امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں خدمات اور قربانیاں دینے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاری آپریشن کی وجہ سے دہشت گرد افغانستان آرہے ہیں۔

    امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ دس لاکھ امریکی فوجیوں نے افغانستان میں خدمات انجام دیں اور عظیم قربانیاں دیں۔ جس کی وجہ سے آج افغانستان اور امریکا محفوظ ہیں۔

    اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ان فوجیوں کا قرض افغانستان محسوس کرتا ہے، ہم امریکیوں کے شکرگزار ہیں۔

    افغان صدر نے مزید کہا کہ طالبان کو قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے شدت پسندی ترک کرنا ہوگی۔

    اپنے خطاب میں افغان صدر نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کا ذکر بھی کیا، انکا کہنا تھا کہ وزیرستان میں آپریشن کے باعث دہشت گرد افغانستان آرہے ہیں جو کہ خطے میں دہشت گردی کے خدشات کو بڑھاوا دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عسکریت پسندوں کی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہی انھیں پناہ گاہ فراہم کریں گے۔

  • افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ چوبیس مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے، جسے قبول کرتے ہوئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو ایک بڑے وفد کے ہمراہ چوبیس مارچ سے امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    جس میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت افغان امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا دور بھی شامل ہوگا، جس میں امریکی وفد کی سربراہی وزیرِ خارجہ جاری کیر ی کریں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں امریکی صدر باراک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کو موخر کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔

  • نومنتخب افغان صدراشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری آج ہوگی

    نومنتخب افغان صدراشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری آج ہوگی

    کابل: افغانستان کے نو منتخب صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی تقریبِ حلف برادری آج ہوگی، صدرممنون حسین تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لئے کابل پہنچ گئے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب افغان صدراشرف غنی کی تقریبِ حلف برداری میں متعدد ملکوں کے سرابراہان شریک ہوں گے، حلف برداری کی تقریب صدارتی محل میں ہوگی، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

    تقریبِ حلف برداری میں عبداللہ عبداللہ کو چیف ایگزیکیٹو مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا جائے گا، کئی مہینوں سے جاری تنازعے کے بعد عبداللہ عبداللہ اوراشرف غنی کے درمیان شراکت اقتدارکا معاہدہ پچھلے ہفتے طے پایا تھا۔

  • افغانستان کا استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، حامد کرزئی

    افغانستان کا استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، حامد کرزئی

     کابل:افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن و استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، افغان عوام متحد ہیں اور ان طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    افغان دارالحکومت کابل میں اپنے الوداعی خطاب میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہونے والے پُرتشدد واقعات میں غیرملکی ملوث تھے، جو انتخابی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے تھے، بیرونی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ  افغان عوام نے متحد رہ کر دنیا پرثابت کردیا کہ پروپیگنڈا افغانیوں کو تقسیم نہیں کرسکتا۔

    کرزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ تیرہ سالوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔