Tag: Afghan Refugees

  • رجسٹرڈ افغانیوں کا اکاؤنٹ کھولا جائے، اسٹیٹ بینک کی ہدایت

    رجسٹرڈ افغانیوں کا اکاؤنٹ کھولا جائے، اسٹیٹ بینک کی ہدایت

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تمام بینک کے سربراہان کو افغان پناہ گزینوں کے اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت کردی۔

    قومی بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینک سربراہان کو خط جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ افغان پناہ گزین پروف آف رجسٹریشن کی بنیاد پر کسی بھی بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کھولنےکے لیے پی او آر کو مصدق دستاویز سمجھاجائے کیونکہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹری اتھارٹی نادرا نے پی او آر رکھنے والے افغانیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا سسٹیم 26فروری سے آن لائن کردیا۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ افغانیوں کی بائیومیٹرک تصدیق شناختی کارڈ کی طرح آن لائن چیک ہوسکتی ہے لہذا پی او آر کی تصدیق کے بعد بینک اکاؤنٹ کھولا جائے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پاکستان میں رجسٹرڈافغان مہاجرین کوبینک اکاؤنٹس کھولنےکی اجازت دےدی

    یاد رہے کہ 25 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنےکی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب افغان مہاجرین بھی ملکی معیشت میں اپناکرداراداکرسکیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت ہوگی اس ضمن میں متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کردی گئی۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھلا رہنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم نے حکام کو خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و عوامی سطح پر رابطے مزید بڑھیں گے۔

    خیال رہے ستمبر 2018 میں زیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاجرین کے بچوں کی جس ملک میں پیدائش ہوتی ہے وہاں کی شہریت ملتی ہے، مہاجرین کے یہاں پیدا ہونے والے بچوں پرتوجہ دینا ہوگی، افغان مہاجرین یا بنگالی مہاجرین کوزبردستی واپس نہیں بھیج سکتے۔

    یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کوزبردستی واپس نہیں بھیج سکتے، وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا کہ جومہاجرین یہاں آباد ہو گئے ہیں ان کے لیے قانون بنانا ہوگا، ایسے مہاجرین جن کی یہاں شادیاں ہوچکی ہیں اس کو دیکھنا ہوگا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا ان کی حکومت افغان اور بنگلہ دیشی مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔

  • وزیراعظم نے پاکستان میں رجسٹرڈافغان مہاجرین کوبینک اکاؤنٹس کھولنےکی اجازت دےدی

    وزیراعظم نے پاکستان میں رجسٹرڈافغان مہاجرین کوبینک اکاؤنٹس کھولنےکی اجازت دےدی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کوبینک اکاؤنٹس کھولنےکی اجازت دیتے ہوئے کہا افغان مہاجرین بھی ملکی معیشت میں اپناکرداراداکرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بینک اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی اور بینک اکاؤنٹ کھولنےسےمتعلق ہدایات جاری کردی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین بھی ملکی معیشت میں اپناکرداراداکرسکیں گے، یہ اقدام بہت پہلے اٹھایا جانا چاہیے تھا۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ خصوصی اقدامات سے دو برادر ملکوں میں تجارت اور عوامی سطح پر رابطے بڑھیں گے۔

    مزید پڑھیں : افغان مہاجرین کوزبردستی واپس نہیں بھیج سکتے، وزیراعظم

    خیال رہے ستمبر 2018 میں زیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاجرین کے بچوں کی جس ملک میں پیدائش ہوتی ہے وہاں کی شہریت ملتی ہے، مہاجرین کے یہاں پیدا ہونے والے بچوں پرتوجہ دینا ہوگی، افغان مہاجرین یا بنگالی مہاجرین کوزبردستی واپس نہیں بھیج سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جومہاجرین یہاں آباد ہو گئے ہیں ان کے لیے قانون بنانا ہوگا، ایسے مہاجرین جن کی یہاں شادیاں ہوچکی ہیں اس کو دیکھنا ہوگا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا ان کی حکومت افغان اور بنگلہ دیشی مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔

  • افغان مہاجرین سے متعلق وزیراعظم نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، سینیٹرحاصل بزنجو

    افغان مہاجرین سے متعلق وزیراعظم نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، سینیٹرحاصل بزنجو

    کوئٹہ : سینیٹرحاصل بزنجو نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق وزیر اعظم نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، مہاجرین کی واپسی یقینی بنانے کیلئےاقدامات کیے جائیں۔

    یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ طے ہوا ہے۔

    افغان مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے غیرذمہ دارانہ بیان دیا، حکومت کو چاہیے کہ وہ مہاجرین کو شہریت دینے کے بجائے ان کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے مؤثراقدامات کرے۔

    ایک سوال کے جواب میں سینیٹرحاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے حصے کو بڑھایا جائے، این ایف سی ایوارڈ کو آئینی تحفظ حاصل ہے، 18ویں ترمیم پرعملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر زیر گردش تھی کہ حکومت نے غیر رجسٹرڈ افغانی اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا اور وزارت داخلہ نے بھی صوبوں سے ان مہاجرین کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلی سے خطاب میں اس بات کی وضاحت کی کہ افغانی اور بنگالیوں کو رجسٹرڈ کرنے کی تجویز زیر غور ہے ابھی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہ کیا گیا ہے کابینہ سے مشورے کے بعد آگاہ کردیا جائے گا۔

  • افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل 4 ماہ کے تعطل کے بعد آج پھرسے شروع

    افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل 4 ماہ کے تعطل کے بعد آج پھرسے شروع

    پشاور: افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل 4 ماہ کے تعطل کے بعد آج پھرسے شروع ہوگا،یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ واپسی پر افغان مہاجرین کو 200 ڈالرمالی امداد دی جائے گی.

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل 4 ماہ کے تعطل کے بعد آج پھرسے شروع ہوگا، پاکستان بھر سے مہاجرین کی وطن واپسی ہوگی.

    یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ واپسی پر افغان مہاجرین کو 200 ڈالرمالی امداد دی جائےگی،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قائم 2 مراکز سے مہاجرین افغانستان جائیں گے، افغانستان واپسی کے لئے کے پی کے میں16 ہزارخاندانوں نےرجسٹریشن کرائی.

    واضح رہے کہ اب تک 3 لاکھ 70 مہاجرین افغانستان واپس جاچکے ہیں۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی 76 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ جولائی 2016 سے تقریباً چھ لاکھ افغان پناہ گزین افغانستان واپس جانے جا چکے ہیں.

    رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے واپس جانے والے ہر ایک پناہ گزین کے لیے نقد رقم کی دگنا یعنی 400 امریکی ڈالر دیے جانے پر بھی لوگوں نے پاکستان سے جانے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم اقوام متحدہ کے ادارے نے رواں‌ سال 27 جنوری کو اس بات کی سختی سے تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ یواین ایچ سی آر کی جانب سے رقم دگنی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے.

    افغان مہاجرین کی واپسی 3 اپریل سےدوبارہ شروع ہورہی ہے ‘یواین ایچ سی آر

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر عشرے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین ( یواین ایچ سی آر) افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل 3 اپریل سے دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا.

    افغان پناہ گزین کی پاکستان آمد

    1980 کی دہائی کے اوائل میں پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی پہلی مرتبہ آمد افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی، بعد ازاں‌ 2001 میں امریکہ کی طالبان حکومت کے خلاف کارروائی کے بعد ایک مرتبہ پھر افغان شہریوں کی بڑی تعداد میں پاکستان میں پناہ گزین کے طور پر داخل ہوئی تھی.

  • افغان مہاجرین کے قیام میں 31دسمبر تک توسیع، نوٹی فکیشن جاری

    افغان مہاجرین کے قیام میں 31دسمبر تک توسیع، نوٹی فکیشن جاری

    پشاور: وفاقی حکومت نے پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،اس کارڈ کے حامل مہاجرین 31 دسمبر تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ شہزاد محمود کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا تھا اس کا وفاقی حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، یہ نوٹی فکیشن وفاقی وزارت سیفران کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کی کاپی اے آر وائی کو مل گئی ہے۔


    Pakistan issues deadline to Afghan migrants by arynews
    نوٹی فکیشن کے مطابق ایسے افغان مہاجرین جن کے پاس پی او آر کارڈ ہے وہ 31 دسمبر 2017ء تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں، نوٹی فکیشن کی کاپی تمام انتظامیہ اداروں کو ارسال کردی ہے۔
    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا افغان مہاجرین ملک میں 31دسمبر تک قیام کرسکتے ہیں جس پر اب عمل درآمد کردیا گیا ہے۔

    سانحہ چیئرنگ کراس لاہور، چار سدہ حملے اور سانحہ سیہون میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے اور افغانستان سے خودکش حملہ آور بھیجے جانے کے انکشافات کے بعد افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے سے متعلق ملک بھر میں مطالبے بڑھ رہے ہیں، چند روز قبل سندھ میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے بھر سے افغان باشندوں کو نکالنے اور اس کےلیے وفاق سے بات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    اسی سے متعلق: افغان باشندوں‌ کو سندھ سے نکالا جائے، زرداری، وزیراعلیٰ کو ہدایت

    اپنے پارٹی قائد کے حکم پر وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں موجود افغان باشندوں کو جلد واپس بھیج دیا جائے گا

    یہ بھی پڑھیں: افغانیوں کو بہت جلد واپس بھیج دیا جائے گا، مراد علی شاہ

  • پاکستان‘ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی چاہتا ہے: ملیحہ لودھی

    پاکستان‘ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی چاہتا ہے: ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام ِامن میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کااعتراف عالمی برادری نے بھی کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات افغانستان کے دیرینہ مسائل کا واحد حل ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کے بارے میں مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کااعتراف عالمی برادری نے بھی کیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ گزشتہ تیس سال سے زائد کے عرصے کے دوران افغان جنگ کے باعث پاکستان کو سلامتی، استحکا م اوراقتصادی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    پاکستانی نمائندہ نے کہاکہ مفاہمت کے عمل کی کامیابی کا دارومدار افغان عوام کے ذمہ دارانہ کردار پر ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی ان کے وطن رضا کارانہ واپسی چاہتا ہے۔

  • اقوام متحدہ کی پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کیلئے ہیلپ لائن قائم

    اقوام متحدہ کی پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کیلئے ہیلپ لائن قائم

    نیویارک : اقوام متحدہ نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی، جو آج سے باقاعدہ پشاور سے کام کا آغاز کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے ہدایت نامہ جاری کردیا اور پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے لئے موبائل ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے۔

    afghan-1

    ادارے نے پاکستان بھر میں مختلف موبائلز نمبرز جاری کئے ہیں، یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین وطن واپسی سے متعلق ٹیلی فون کرکے پہلے معلومات حاصل کریں، ادارے کی جانب سے تاریخ دیئے جانے کے بعد مہاجرین وقت کی پابندی کریں اور سامان کے ہمراہ دفتر آئیں۔


     مزید پڑھیں :  عالمی ادارہ مہاجرین کا افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پرکشش مراعات کا اعلان


    اس سے قبل عالمی ادارے یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کی ترغیب دینے کیلئے پرکشش مراعات دینے کا اعلان کردیا ہے، یو این ایچ سی آر کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین جو رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جانے کے خواہاں ہو، انہیں اضافی تین سو پچاس ڈالر دیئے جائیں گے۔

    afghan-2

    واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے۔


     مزید پڑھیں : رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ توسیع کی منظوری


    تاہم خیبر پختنوخواہ کی حکومت نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے افغان مہاجرین کی فوری واپسی کیلئے موثر اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ توسیع کی منظوری

    رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ توسیع کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم نے پاکستان میں موجود رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی، رجسٹرڈ افغان مہاجرین 31دسمبر 2016ء تک ملک میں قیام کرسکیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں موجود رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے ، اب افغان مہاجرین 31 دسمبر 2016ء تک ملک میں بلا خوف و خطر رہائش اختیار کرسکیں گے اس کے بعد ہی انہیں افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    اس مدت قیام کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے وزاررت سرحدی امور کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ مزید برآں جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان مہاجرین کے کیمپوں میں تین سال تک بلا معاوضہ گندم فراہم کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کے حوالے سے اپنی پالیسی سخت کردی ہے، طور خم سرحد سے بغیر دستاویزات اور ویزا کے پاکستان آنے والے افغان باشندوں‌ کو یکم جون سے واپس کردیا جاتا ہے جس کے باعث افغان سرحدی حکام نے طورخم سرحد پر فائرنگ کرکے پاکستانی میجر اور تین اہلکاروں کو بھی شہید کردیا تھا بعدازاں مذاکرات کے بعد کشیدگی کا خاتمہ ہوا۔