Tag: Afghan residents

  • ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر سمیت 6 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا، اہم شواہد برآمد

    ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر سمیت 6 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا، اہم شواہد برآمد

    کوئٹہ(30 اگست 2025): ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر سمیت 6 افغان باشندے گرفتار کرلیا ہے جس سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر سمیت 6 افغان باشندے کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا ایجنٹ طوریلائی عرف عبداللہ شامل ہیں دیگر ملزمان میں نعیم اللہ، مظہر محمد،گلاب خان، ولی خان، امین اللہ اور ولید اللہ شامل ہیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار انسانی اسمگلر طوریلائی سے موبائل فون برآمد ہوا ہےجس سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق شواہد حاصل کیے گئے، گرفتار  ملزم انسانی اسمگلر نور اللہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹ طوریلائی اور نور اللہ افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملزم ساتھیوں کی مدد سے غیر قانونی بارڈر کے ذریعے ایران بھجوانے میں ملوث ہیں، دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری  ہیں۔

  • بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، افغان باشندوں سمیت متعدد گرفتار

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی، افغان باشندوں سمیت متعدد گرفتار

    راولپنڈی : پاک فوج کے آپریشن خوشحال بلوچستان کے تحت صوبے بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے موصولہ تفصیلات کے مطابق خوشحال پاکستان پروگرام کے تحت ایف سی اہلکاروں کے بلوچستان میں جاری آپریشنز میں تیزی آگئی ہے۔

    چھاپہ مار کارروائیاں سوئی، مسلم باغ، بارکھان، لورا لائی اور مستونگ میں کی گئیں، جس کے دوران ان علاقوں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ گولیاں، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، آپریشنز کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: ایف سی بلوچستان کی کارروائیاں ، 4 دہشت گرد ہلاک


    یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شمال میں سبی کے پہاڑی علاقوں میں ایف سی نے کارروائی کر کے مقابلے کے دوران چاردہشت گروں کو ہلاک کردیا تھا۔

    ہلاک دہشت گرد مقامی افراد کو ڈراتےاوردھمکیاں دیتے تھے۔ جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔