Tag: Afghan taliban Attack

  • کابل : افغان طالبان کا حملہ : سیکیورٹی فورسز کے 23 اہلکار ہلاک ہوگئے

    کابل : افغان طالبان کا حملہ : سیکیورٹی فورسز کے 23 اہلکار ہلاک ہوگئے

    کابل : افغان طالبان نے حملہ کرکے سیکیورٹی فورسز کے23 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا، ان فوجیوں کو طالبان کے دراندازوں نے نشانہ بنایا، افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ23 نہیں نو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سےسیکیورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، افغانستان کے وسطی صوبے غزنی میں افغان طالبان کے حملے میں افغان نیشنل آرمی کے23اہلکار ہلاک ہوگئے.

    اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے اندر موجود اپنے جنگجوؤں کی مدد سے23 اہلکاروں کو قتل کیا۔

    افغان وزارت دفاع کی جانب سے ٹویٹر پرجاری بیان میں کہا گیا تھا کہ غزنی کے ضلع قراباغ میں طالبان دہشت گردوں نے افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں کو قتل کردیا ہے۔

    دوسری جانب وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے کہا کہ فوجیوں کو طالبان کے دراندازوں نے نشانہ بنایا۔ انہوں نے غزنی کے صوبائی کونسل کے ایک رکن کی جانب سے23 اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حملے نو اہلکار قتل ہوئے۔

    اس حملے کے بعد افغان حکومت اور ان کی اتحادی فورسز کو طالبان کی جانب سے مزید خطرناک حملوں کے خدشات میں اِضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان نے 11دسمبر کو ضلع بگرام میں امریکا کی مرکزی ملٹری بیس پر خودکش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • افغانستان، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 15 پولیس اہلکار ہلاک

    افغانستان، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 15 پولیس اہلکار ہلاک

    کابل: افغان صوبے قندوز میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے ضلع علی آباد میں طالبان کی جانب سے گزشتہ رات سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان کا کافی اثرو رسوخ ہے اور صوبے کے متعدد اضلاع پر طالبان قابض ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان کے آدھے رقبے پر طالبان کا قبضہ ہے اور طالبان کی جانب سے متعدد مرتبہ سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جن میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: افغان صوبے ننگرہار کی مسجد میں 2 دھماکے، 62 نمازی شہید

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں رواں سال جولائی سے ستمبر کے درمیان 1174 شہری اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگست میں افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں زیادہ تر عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل افغان صوبے ننگرہار کی مسجد میں 2 دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    دھماکے کی ذمہ داری کسی شدت پسند تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تھی۔

  • کابل : افغان طالبان کا ٹریننگ کیمپ پر حملہ،126اہلکاروں کی ہلاکت  کی اطلاع، متعدد زخمی

    کابل : افغان طالبان کا ٹریننگ کیمپ پر حملہ،126اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع، متعدد زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان نے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کردیا، واقعے میں 126اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں8اسپیشل کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، افغان طالبان نے کابل کے علاقے وردک میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی (این ڈی ایس ) کیمپ پر اچانک حملہ کردیا،126جس کے نتیجے میں 126 اہلکار  ہلاک ہوگئے۔

    اس حوالے سے افغان وزارت دفاع نے بتایا کہ مرنے والوں میں8اسپیشل کمانڈوز بھی شامل ہیں، افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے بارود سے بھری گاڑی ٹریننگ کیمپ سے ٹکرا دی، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

    واقعے کے بعد ٹریننگ کیمپ کی پوری عمارت زمیں بوس ہوگئی، دھماکے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر گھس کر اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی، اس دوران افغان فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان تین گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی زور دار دھماکے سے ٹکرادی، اس کے کچھ دیر بعد تین حملہ آور اس اڈے میں داخل ہو گئے۔ حکام کے مطابق تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور حملہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

    مزید پڑھیں: کابل، گورنر کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 سیکیورٹی گارڈز ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دس زخمی ہوگئے تاہم حملے میں گورنر اور این ڈی ایف چیف محفوظ رہے۔

    مذکورہ دھماکا ضلع محمد آغا کے علاقے شفیق سنگ میں ہوا، جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان افغانستان نے قبول  بھی کرلی تھی۔