Tag: Afghan woman

  • بھارت میں افغان خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت میں افغان خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت کے اترا کھنڈ کے ہریدوار ضلع کے روڑکی میں ایک افغان خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، متاثرہ نے اس حوالے سے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان خاتون کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس کے علاوہ پولیس نے خاتون کو میڈیکل کے لیے بھیج دیا ہے۔ فرانزک ٹیم ہوٹل پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کو ڈائل 112 نمبر سے اطلاع ملی تھی۔ جس میں بتایا گیا کہ روڑکی کے دہرادون روڈ پر واقع ہوٹل میں ایک غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور اطلاع دینے والی خاتون سے تفصیلات طلب کیں۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ افغانستان کی رہائشی ہے، ایک شخص نے اسے منشیات کھلائی، پھر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کے الزام کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے خود کو ہینگ کا تاجر بتایا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کے پاس افغانستان اور ترکی کی شہریت ہے۔ تاہم پولیس فی الحال ملزم سے گہرائی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے خاتون کو طبی معائنے کے لیے روڑکی سول اسپتال روانہ کردیا ہے۔

    فرانزک ٹیم نے بھی ہوٹل پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام پہلوؤں کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں دہلی میں رہتے ہیں۔ اس شخص کے پاس غیر ملکی شہریت ہے۔ اس لیے روڑکی پولیس کی ٹیم پوری سنجیدگی کے ساتھ تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔

    19 سالہ لڑکی کی کھیتوں سے تشدد زدہ لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

    رپورٹس کے مطابق دونوں تاجر بتائے جاتے ہیں، مرد ہینگ کا کاروبار کرتا ہے اور عورت خشک میوہ جات کا کاروبار کرتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریباً 5 ماہ سے جانتے ہیں۔

  • علاج کے بہانے پاکستان آنے والی افغان خاتون امریکا جاتے ہوئے پکڑی گئی

    علاج کے بہانے پاکستان آنے والی افغان خاتون امریکا جاتے ہوئے پکڑی گئی

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر علاج کے بہانے پاکستان آنے والی افغان خاتون جعل سازی سے حاصل ویزے پر امریکا جاتے ہوئے پکڑی گئی، ایف آئی اے نے مراکش کے ویزے پر جانے والے ایک مسافر صدام حسین کو بھی آف لوڈ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں جعل سازی سے ویزا حاصل کرنے والی افغان خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا، ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی، لیکن علاج کے حوالے سے کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ علاج کا بہانہ کر کے امریکی ویزا اپلائے کرنے پاکستان آئی تھی، ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لیے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا، ملزمہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانے سے ویزا حاصل کیا۔

    صدام حسین جعلی ویزا

     

    افغان خاتون نے پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کی تھیں، گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں صدام حسین نامی ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے، صدام حسین وزٹ ویزے پر مراکش جا رہا تھا، تاہم ملزم کا مراکش جانے کا مقصد اسپین اور اٹلی کی جانب غیر قانونی بارڈر پار کرنا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ویزا شیخوپورہ کے رہائشی نوید نامی ایجنٹ سے 8 لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا، ملزم واٹس ایپ کے ذریعے جبار اور امجد نامی انسانی اسمگلرز سے رابطے میں تھا، انسانی اسمگلر امجد یورپ میں غیر قانونی ڈنکی اور سمندر کے راستے لوگوں کو بھیجنے میں ملوث ہے۔

    ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ انسانی اسمگلر امجد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور بیرون ملک مقیم ہے، امجد نے متعدد لوگوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ہیں، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ثبوتوں کے ساتھ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • دھوکے سے پاکستان لائی جانے والی افغان خاتون کو گھر والے مل گئے

    دھوکے سے پاکستان لائی جانے والی افغان خاتون کو گھر والے مل گئے

    لاہور : دھوکے سے پاکستان بلائی جانے والی افغان خاتون کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، 30سالہ مرسل کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوکری کے جھانسے میں پاکستان آنے والی افغان لڑکی کو اس کے ورثاء کے سپرد کردیا گیا ہے، افغانستان سے نامعلوم خاتون نے 30 سالہ مرسل کو نوکری کا جھانسہ دیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق ڈیڑھ سال قبل نامعلوم خاتون ایک افغان لڑکی کو لاہور شیراکوٹ چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی، تھانہ شیراکوٹ پولیس نے مرسل کو بلقیس ایدھی ہومز کے حوالے کیا تھا۔

    30سالہ افغان خاتون کو فارسی کے سوا کوئی زبان سمجھ نہیں آتی تھی، ٹریفک ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کے لئے بلقیس ایدھی ہومز کا دورہ کیا تھا۔

    ایدھی ہومز میں ٹریفک ٹیم کی ملاقات ڈیڑھ سال سے رہائش پذیر مرسل نامی خاتون سے ہوئی، ٹریفک وارڈنز نے ترجمان کی مدد سے افغانی خاتون کے مختلف انٹرویوز کئے۔

    بعد ازاں ٹریفک وارڈنز کی کرکٹ میچ کے دوران افغان ناظم الامور سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی، ٹریفک وارڈنز نے ملاقات میں مرسل کے ورثا کو ڈھونڈنے کی درخواست کی۔

    باہمی کوششوں کے باعث مرسل کے ورثا کو ڈھونڈ لیا گیا، افغان ناظم الامور اور خاتون کے ورثاء نے نگران وزیراعلیٰ اور آئی جی کا شکریہ ادا کیا۔

  • افغان لڑکی تنہا دنیا کا فضائی چکرلگانے نکل پڑی

    افغان لڑکی تنہا دنیا کا فضائی چکرلگانے نکل پڑی

    افغانستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون پائلٹ تنہا دنیا کا چکر لگا کر ایک تاریخ ساز ریکارڈ قائم کرنے جارہی ہیں‘ 25 ہزار کلومیٹر کا سفر تنہا انجام دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق 29 سالہ شائستہ واعض سویت افغان جنگ کے اختتام کے دنوں میں ایک مہاجر کیمپ میں پیدا ہوئی تھیں‘ 1987 میں وہ امریکہ ہجرت کرگئیں تھیں۔

    shaista-post-1

    امریکہ میں قیام کے دوران انہوں نے محسوس کیا کہ وہ ہوا بازی میں دلچسپی رکھتی ہیں اوراپنے اسی شوق کی تکمیل کے لیے انہوں نے پائلٹ کا لائسنس حاصل کیااورافغانستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر ترین سویلین خاتون پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔


    افغان فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ پناہ کی تلاش میں


     شائستہ کے نزدیک ہوا بازی ایک انتہائی دلچسپ اور دل پذیرتجربہ ہے جسے وہ دنیا کی دوسری نوجوان خواتین کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ ’’ سب سے اہم آپ کا شوق ہوتا ہے اور اس کی تکمیل کے لیے کی جانے والی جدوجہد‘‘۔ جب میں نے ہوا بازی شروع کی میں نے دنیا کو اور آسمان کو ایک بالکل الگ نظر سے دیکھنا شروع کردیا۔

    shaista-post-2

    شائستہ نے ہفتے کے روز ڈیٹونا بیچ فلوریڈا سے اپنے بونانزا اے 36 ایئر کرافٹ میں سفر شروع کیا ہے اور اس سفر میں وہ لگ بھگ 25،800 کلومیٹر کا فیصلہ تنِ تنہا طے کریں گی اور اٹھارہ سے زائد ممالک سے گزریں گی جن میں اسپین‘ مصر‘ بھارت‘ سنگاپور اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں۔ ان کا یہ سفر اگست میں اختتام پذیر ہوگا۔

    ان کے اس سفر میں 30 اسٹاپس ہیں جہاں سول ایوی ایشن آرگنائزیشن جو کہ اس سفر کے اخراجات برداشت کررہی ہے اسکول کے بچوں میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے مختلف ایونٹس رکھوائے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔