Tag: Afghan women’s

  • خواتین کو عوام کے سامنے سنگسار کیا جائے گا، طالبان کا اعلان

    خواتین کو عوام کے سامنے سنگسار کیا جائے گا، طالبان کا اعلان

    افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو زنا حد پر کھلے میدان میں عوام کے سامنے سنگسار کرنے کی سزا دی جائے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملا ہیبت اللّٰہ کا اپنے ویڈیو میں کہنا تھا کہ رجم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے۔

    ملا ہیبت اللّٰہ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے نمائندہ امارت اسلامی نے کہا کہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں افغان طالبان کے قبضے کے بعد دہشتگرد ٹی ٹی پی نے فوراً ان کی حمایت کردی اور افغان طالبان کے تمام اقدامات کو درست قرار دیا ہے۔

    پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ بات ثابت ہوئی افغان طالبان اور ٹی ٹی پی دونوں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، ان کا واحد مقصد پاکستان میں دہشتگردی کر کے انتشار پھیلانا ہے۔

    افغان طالبان جو ٹی ٹی پی کی مدد سے پاکستان میں دہشتگردی کے ذریعے معصوم لوگوں کو شہید کررہے ہیں مگر ان کے اپنے ملک میں حالات ابتر ہیں، افغانستان کے عوام خصوصاً اقلیتیں انتہائی مشکل حالات میں ہیں اور افغان طالبان کے مظالم کا شکار ہیں۔

    جبکہ افغانستان کی خواتین کو افغان طالبان نے زندہ درگو کر رکھا ہے معاشرتی اقدارہوں یا اسلامی تعلیمات افغان طالبان دونوں پہلوؤں میں شدت پسندی کے علمبردار ہیں۔

    غزہ میں قحط کی صورتحال، عالمی ادارہ خوراک نے خبردار کردیا

    اقوام متحدہ کے مطابق اسکول جانے کی عمر میں 80 فیصد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں، یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق اس پابندی سے 10 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں متاثر ہوئی ہیں۔

  • افغان ویمن ٹیم کا دستہ لاہور پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

    افغان ویمن ٹیم کا دستہ لاہور پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

    لاہور : افغانستان کی خواتین فٹبالرز کا دستہ اپنے اہل و عیال اور کوچز کے ہمراہ لاہور پہنچ گیا ہے، دستے میں شامل افراد نے پاکستان پہنچنے پر حکومت اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی خواتین فٹبالرز کا81رکنی دستہ اپنے اہل وعیال اور کوچز کے ہمراہ طورخم بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گیا۔

    فٹبال ہاﺅس پہنچنے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سردار نوید حیدر خان اور دییگر عہدیداروں سمیت اسپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران نے افغان دستے کا بھرپور استقبال کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور بہترین مہمان نوازی کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 115افغانی باشندوں کو تیس دن کے لئے ویزے جاری کئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 81افراد کا دستہ پاکستان پہنچا ہے۔ خواتین فٹبالرز اگر پریکٹس کرنا چاہیں تو انہیں تمام سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

    پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم افغانستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین کھلاڑیوں کی حیثیت پر سوالات زیر بحث ہیں جس کے باعث خواتین کھلاڑیوں میں غیر یقینی سی کیفیت پائی جارہی ہے۔