Tag: Afghan

  • مودی حکومت کبھی مسئلہ کشمیر حل نہیں کرے گی، عمران خان

    مودی حکومت کبھی مسئلہ کشمیر حل نہیں کرے گی، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے تنازع کا پر امن حل ضروری ہے مگر مودی حکومت کبھی مسئلہ کشمیر حل نہیں کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ میں آل پارٹیز پارلیمنٹیرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہئے، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری ہے جسے روکنا ہوگا۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ ایک بڑا مسئلہ ہے، پاکستان میں ادارے تباہ کرکے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی، شریف خاندان نے ملک کا پیسہ لوٹ کر اپنی جائیداد بنائی، ملک جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں۔

    عمران خان نے کہا امریکا نے نائن الیون کے بعد افغانستان پر حملہ کیا، پاکستان نے افغان جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا، افغان جنگ سے پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، افغان جنگ سے 70 ہزار جانیں ضائع ہوئیں، قبائلی عوام متاثر ہوئے، پاکستانی فورسز نے قبائلی علاقوں میں کنٹرول حاصل کیا۔

    مزید پڑھیں: گزشتہ رات تقریباً 15 کروڑ کے عطیات اکٹھا کرنے پر شکرگزارہوں، عمران خان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ دورے کا بنیادی مقصد نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے، پاکستان کے حالات ایسے ہیں کہ ملک سے زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا ہوں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 29 اپریل کو لاہور میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں، جلسے کے بعد ملک میں تیزی سے تبدیلی آئے گی، ہم نے ایک دن رائے ونڈ میں جلسہ کیا تھا جس کی گونج ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی صورت میں اب بھی سنائی دے رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغانستان میں منشیات کی پیداوار ریکارڈ سطح‌ پر پہنچ گئی

    افغانستان میں منشیات کی پیداوار ریکارڈ سطح‌ پر پہنچ گئی

    کابل: افغانستان میں منشیات کی پیداوار 64 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، 3 لاکھ 40 ہزار ہیکٹرز پر پوست کی فصل کاشت ہورہی ہے۔
    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں پوست کی کاشت میں یک دم بے پناہ اضافہ ہوگیا، رواں برس گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی پوست کاشت کی گئی۔


    افغان وزیر برائے انسداد منشیات سلامت عظیمی نے وائس آف ایشیا پشتو سروس کو بتایا کہ بدامنی کے سبب حکومت پوست (پوپی سیڈ) کی پیدوار کو روکنے کے پروگرام پر عمل درآمد نہیں کرسکی جس کے سبب پوست کے پودے کی کاشت یک دم 64 فیصد اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 40 ہزار ہیکٹرزیعنی 8 لاکھ 40 ہزار ایکڑ تک پہنچ گئی ہے۔
    ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اور حکومتی کمزوریوں کے سبب ریاست کو منشیات کے سونامی کی تباہی کا سامنا ہے۔
    ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پوست کی کاشت میں 2015ء کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہوا، یہ کاشت دولاکھ ایک ہزار ہیکٹر رقبے پر تھی جس سے چار ہزار 700 ٹن افیم حاصل کی گئی۔


    وائس آف ایشیا پشتو سروس کو ذرائع نے بتایا کہ رواں برس پوست کی کاشت کے ذریعے 10 ہزار ٹن سے زائد افیم حاصل کی گئی جسے ریفائن کرکے ہیروئن حاصل کی گئی۔
    اقوام متحدہ کے شعبہ جرائم اور منشیات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس افغانستان کی مجموعی قومی پیداوار کا 16 فیصد پوست کی کاشت تھی جو کہ پورے ملک کی زراعت کا دو تہائی حصہ تھی (یعنی پورے ملک کی زراعت کے تین حصے کیے جائیں تو ایک حصہ دیگر فصلیں اور بقیہ دو حصے پوست کی کاشت کی گئی)
    اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں بدامنی، تشدد، بغاوت اور پوست کی کاشت کے عوامل کے سبب پرائیویٹ اینڈ پبلک انویسٹمنٹ کو خطرات کا سامنا ہے۔


    خیال رہے کہ سال 2001ء میں طالبان کی حکومت میں پوست کی کاشت پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم ان کی حکومت ختم ہونے اور امریکی و اتحادی افواج کی آمد سے یہ کاشت یک دم پہلے سے بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

    امریکا کی جانب سے پوست کی کاشت کے سوا دیگر فصلوں کی کاشت کے لیے کئی بار کسانوں کی حوصل افزائی کی مد میں اب تک اربوں روپے خرچ کیے گئے مگر نتیجہ کچھ خاص نہ نکلا۔

     

  • شاہد آفریدی کا افغان کرکٹ لیگ کھیلنے کا فیصلہ

    شاہد آفریدی کا افغان کرکٹ لیگ کھیلنے کا فیصلہ

    کراچی: معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے افغانستان کرکٹ لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، وہ جلد افغانستان روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی انگلش ٹی ٹوئنٹی سیزن سے فراغت کے بعد افغانستان کی ’’اسپاغیزا کرکٹ لیگ ‘‘میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بوم بوم آفریدی نے اس ضمن میں سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔

    خیال رہے کہ 11 ستمبر سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شروع ہونے والی اسپاغیزا کرکٹ لیگ میں 6 فرنچائز کی ٹیموں کے مابین مقابلے ہوں گے ، ہر ٹیم نے افغان کرکٹرز سمیت بین الاقوامی کرکٹرز کی بھی خدمات حاصل کی ہیں اور اسپنگار ٹائیگرز نے بطور بین الاقوامی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

    دوسری جانب یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی شاہد آفریدی کے مداحوں میں شامل ہیں اور انھوں نے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے کے لیے رابطہ کیا ہے، اگر ممکنہ ملاقات ہوئی تو شاہد آفریدی دو طرفہ کرکٹ کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے بھی دو روز قبل شاہد آفریدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور گفتگو کے دوران نجم سیٹھی نے 14 ستمبر کے پروگرام کے لیے آفریدی کو مدعو کیا ہے لیکن افغانستان لیگ میں ممکنہ شرکت کے باعث عارضی طور پر انھوں نے معذرت کرلی ہے۔

    یہ بات بھی پیش نظر رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان انگلش سیزن میں ہمشائر کاونٹی کلب کی نمائندگی کررہے ہیں اور ان کی ٹیم مایہ ناز آل راؤنڈر کی شاندار سنچری کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔

    شاہد آفریدی کچھ روز کراچی میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد دوبارہ برطانیہ روانہ ہوجائیں گے او ر اس مرتبہ عیدقرباں وہیں گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • واشنگٹن:پاک افغان سفیروں کے درمیان مباحثےمیں تلخی

    واشنگٹن:پاک افغان سفیروں کے درمیان مباحثےمیں تلخی

    واشنگٹن : معروف امریکی پالیسی ساز ادارے کارنیگی انڈومنٹ فار پیس میں پاکستان اور افغانستان کے سفیروں کے مباحثے کے دوران کئی مواقع پر تلخی دیکھی گئی۔

    افغانستان میں سفارت کاری اور سیکورٹی چیلنجز کے حوالے سے کارنیگی میں منعقد ہ مباحثے میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور افغان سفیر حمد اللہ محب کے درمیان تلخی دیکھنے میں آئی۔

    افغان سفیر نے کئی مواقع پر پاکستان پر سنگین الزامات عائد کئے تاہم وہ کسی الزام کا ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے، اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحول خراب کرنے کی بجائے اصل مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    افغان سفیر کی الزام تراشیوں کے جواب میں تجربہ سفارت کار اعزاز چوہدری تحمل مزاجی سے کام لیتے رہے تاہم انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان میں بیشتر بڑے دہشت گرد حملوں کا تعلق افغانستان سے جاکر ملتا ہے۔

    اس موقع پر افغان سفیر پاکستان دشمنی کا بر ملا اظہار کرتے رہے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان افغانستان کے خدشات اور تشویش کو دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

    افغان سفیر حمد اللہ محب کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان سے تمام افغان مہاجرین کو واپس لینے کیلئے تیار ہے۔

    اس موقع پر اعزا ز چوہدری نے پاکستان پر شدت پسند گروہوں کو پناہ دینے کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان پر الزامات قربانی کا بکرا بنانے کے مترادف ہے۔ پاکستان سفیر نے عزم کا اظہار کیا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے پاکستان اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان، امریکا اور افغانستان کا داعش کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ

    پاکستان، امریکا اور افغانستان کا داعش کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی: امریکا، پاکستان اور افغانستان نے داعش کو شکست دینے کے لیے کوششیں تیز اور مشترکہ آپریشنز کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور امریکی مشن کے اعلیٰ عسکری حکام کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں سہ فریقی اجلاس ہوا جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد کی سربراہی ڈی جی ایم او حبیب ہسیری نے کی اور امریکی وفد کی سربراہی ڈپٹی چیف آف اسٹاف نےکی۔

    ملاقات میں باہمی فوجی تعاون،کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے پر بات چیت ہوئی، چمن واقعہ سمیت کراس بارڈر فائرنگ کے معاملات زیر غور آئے۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں داعش کو شکت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ داعش کو شکست دینے کے لیے مل کر کوشش کرنے کی ضرورت ہے، داعش کے خلاف آپریشنز تیز کیے جائیں اور مشترکہ کوششیں کی جائیں۔

    ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ اور سرحد پار خلاف ورزیوں اور فائرنگ کے واقعات پر بھی بات کی گئی۔

  • پولیس کی کارروائی، 6 افغان باشندے گرفتار

    پولیس کی کارروائی، 6 افغان باشندے گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 6 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاع پر ائرپورٹ ،ساؤتھ زون اور مختلف علاقوں میں کی گئی،جہاں سے کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم چھ افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس حکام کے مطابق گرفتار افغانی باشندوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے باعث ملک بھر میں مقیم افغانی باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس ضمن میں وزیر داخلہ بلوچستان نے دو ٹوک الفاظ میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے افغان خفیہ ایجنسی ملوث ہے اور وہ اپنی کارروائیوں کے لیے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کو استعمال کرتی ہے‘‘۔


    پڑھیں: ’’ افغان مونا لیزا شربت گلہ کو افغانستان ڈی پورٹ کردیا گیا ‘‘


    بعد ازاں وزیر داخلہ بلوچستان نے تمام افغانیوں کے جعلی شناختی کاروڈ کو معطل کرنے کے احکامات دیے تھے اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو شناختی کارڈ بنوانے اور اُن کو افراد کرنے والے افراد کے خلاف  کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ’’ پاکستان‘ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی چاہتا ہے: ملیحہ لودھی ‘‘


    یاد رہے گزشتہ دنوں اپنی تصویر سےمشہور ہونے والی شربت گلہ بی بی کو گرفتار  کر کے ملک بدر کیا گیا ہے۔

  • پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس کل سے شروع ہوگا

    پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس کل سے شروع ہوگا

    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس کل اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کمیشن کے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے جبکہ افغان وزیر خزانہ افغان وفد کی قیادت کرینگے۔

     ذرائع کے مطابق پاکستان طور خم سے جلال آباد تک ہائی وے کی تعمیر کے بارے میں افغان وفد کو ضروری معلومات دے گا۔

     افغانستان میں بوائز کالج اور ہوسٹل کی تعمیر کے علاوہ مواصلات اور تعلیم کے شعبوں میں اشتراک عمل کو فروغ دینے کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کا افغان حکومت سے فیض اللہ کی رہائی کا مطالبہ

    انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کا افغان حکومت سے فیض اللہ کی رہائی کا مطالبہ

    انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ نے پی ایف یو جے کے ساتھ ملکر مشترکہ طور پر افغان حکومت سے اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اے آر وائی کے رپورٹر فیض اللہ خان اپنی صحافتی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے غلطی سے افغان بارڈر کراس کرنے پرگرفتار کیا گیا۔ آئی ایف جے اور پی ایف یو جے نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات اور دھمکیاں تشویش کا باعث ہیں۔

    وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے درخواست کی ہے کہ وہ فیض اللہ کی رہائی کے لئے اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔

    جے یوآئی( ف) کے سینیٹرطلحہ محمود نے کہا ہے کہ وہ فیض اللہ کی رہائی کے سلسلے میں افغان حکام کو خطوط بھی ارسال کرچکے ہیں جس کےبعد انہیں معاملہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔