Tag: afghani arrest

  • لاہور پولیس کا سرچ آپریشن: 15مشکوک افغانی باشندے گرفتار

    لاہور پولیس کا سرچ آپریشن: 15مشکوک افغانی باشندے گرفتار

    لاہور : پولیس نے نامکمل کوائف نہ رکھنے والے افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 سے زائد افغان مہاجروں کو حراست میں لے لیا۔

    سرچ آپرپیشن ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر کیا گیا ، سرچ آپریشن اسلام پورہ کے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔

    کرائے داروں اور دکانداروں کے کوائف چیک کئے گئے جن کے کوائف نامکمل تھے، اُن کو تفتیش کےلئے پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

    سرچ آپریشن تین گھنٹے زائد جاری رہا ، جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور پندرہ سے زائد افغان مہاجروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

  • چار بھتہ خورافغانی ایبٹ آباد سے گرفتار،اسلحہ ورقم برآمد

    چار بھتہ خورافغانی ایبٹ آباد سے گرفتار،اسلحہ ورقم برآمد

    ایبٹ آباد: پولیس کی کارروائی چار بھتہ خور گرفتار، ایبٹ آباد پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے تین پستول اور تین لاکھ روپے کیش بر آمد، پولیس کے مطابق چاروں بھتہ خورافغانی ہیں اور کراچی پولیس کو بھی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    چاروں ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈی ایس پی میرپور کیڈٹ خورشید کے مطابق چاروں بھتہ خور کالج روڈ پر ایک تاجر سلیمان سے فون پر بھتہ مانگ رہے تھے کہ پولیس نے کاروائی کرکے ان چاروں کو مقامی ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔

    چاروں بھتہ خوروں کے قبضہ سے تین پستول، اور تین لاکھ روپے کیش بر آمد ہوئی ہے، چاروں ملزمان کراچی پولیس کو بھی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 7ATA,324,358 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔چاروں ملزمان کوانسداد دہشت گردی کی عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • پشاور، ساہیوال: افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن، 150سے زائد افراد گرفتار

    پشاور، ساہیوال: افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن، 150سے زائد افراد گرفتار

     پشاور/ساہیوال: غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن میں ڈیڑہ سوسے زائد مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    پشاور میں شہید آباد، پھندو، ہزار خوانی توحید آباد کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا، پولیس نےآپریشن میں سو سے زائد مشتہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    گرفتار افراد میں زیادہ تعداد ایسے افغان مہاجرین کی ہے، جو کئی عرصے سے غیر قانونی طور پر ان علاقوں میں مقیم تھے، پولیس نے گرفتار مہاجرین کے خلاف چودہ فارن ایکٹ کے تحت پرچہ درج کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق آپریشن میں کرائے پر مقیم افراد کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ساہیوال میں پولیس نےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں بہتر سے زائد غیر قانونی مقیم افغانی باشندوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔