Tag: Afghanies

  • مہاجرین کا معاملہ، 17 افغان تارکین وطن جرمنی بدر کردیے گئے

    مہاجرین کا معاملہ، 17 افغان تارکین وطن جرمنی بدر کردیے گئے

    برلن: جرمنی میں مہاجرین کے ہاتھوں دہشت گردی کے واقعات سنگین ہوگئے، جرمن حکام نے 17 افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن حکام نے 17 افغان مہاجرین کے ایک گروہ کو جرمنی سے افغانستان ڈی پورٹ کیا ہے جو اپنے ملک کے دارالحکومت کابل پہنچ چکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں تارکین وطن کے ہاتھوں جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم حکام نے غیر قانونی طور پر جرمنی میں داخل ہونے ان 17 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا ہے۔

    خیال رہے کہ دسمبر سن 2016 سے اب تک جرمنی سے افغانستان ڈی پورٹ کیے جانے والے تارکین وطن کا یہ سولہواں گروپ ہے، اعداد وشمار کے مطابق اب تک تقریباً 366 افغان مہاجرین ڈی پورٹ کیے جاچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جرمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی شہری کے قتل کے شبے میں دو افغان باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔

    جرمنی: قتل کے شبے میں دو افغان باشندے گرفتار

    دونوں گرفتار افغان شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بائیس سالہ جرمن شہری کو گذشتہ روز جرمنی کے شہر کوٹھن میں قتل کیا تھا۔

    دوسری جانب جرمن شہری کی ہلاکت کے بعد بائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے گروہوں کی جانب سے سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، اور ایک بڑے مظاہرے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ایک جرمن خاتون کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا، اس حملے میں بھی ایک ایران تارکین وطن کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئیں تھے۔

  • جرمنی: قتل کے شبے میں دو افغان باشندے گرفتار

    جرمنی: قتل کے شبے میں دو افغان باشندے گرفتار

    برلن: جرمن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی شہری کے قتل کے شبے میں دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں گرفتار افغان شہریوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بائیس سالہ جرمن شہری کو گذشتہ روز جرمنی کے شہر کوٹھن میں قتل کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان باشندوں کے ہاتھوں جرمن شہری کی ہلاکت باہمی لڑائی کے باعث ہوئی، شہر کوٹھن کے جس مقام پر لڑائی ہورہی تھی اس موقع پر تیسرا افغان شہری بھی تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تیسرا افغان باشندہ ہاتھا پائی میں ملوث نہیں تھا، تاہم اب بھی ہلاکت سے متعلق معاملہ واضح نہیں ہے، کارروائی کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب جرمن شہری کی ہلاکت کے بعد بائیں بازوں سے تعلق رکھنے والے گروہوں کی جانب سے سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، اور ایک بڑے مظاہرے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔

    جرمنی میں خاتون کا قتل، پولیس نے قاتل کی تلاش تیز کردی

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایک شخص نے جرمن شہر ڈسلڈورف میں ایک چھتیس سالہ خاتون کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، بعد ازاں وہ خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔

    یاد ڈسلڈورف کی پولیس ایک ایسے چوالیس سالہ ایرانی مرد کی تلاش میں ہے، جس نے مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے مذکورہ خاتون کو قتل کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ جرمنی میں غیر ملکیوں کے ہاتھوں جرمن شہریوں کی ہلاکتوں کے باعث مقامی لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جبکہ جرمنی وزیر داخلہ کہہ چکے ہیں کہ مہاجرت ہی تمام مسائل کی جڑ ہے۔