Tag: afghanistan conference

  • افغانستان میں امن کیسےہو؟چارفریقی اجلاس آج مسقط میں ہوگا

    افغانستان میں امن کیسےہو؟چارفریقی اجلاس آج مسقط میں ہوگا

    اسلام آباد : افغانستان میں امن کیسے ہو؟چارفریقی اجلاس آج مسقط میں ہوگا، افغان امن،معاشی استحکام اورطالبان سے مذاکرات اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے متعلق چار فریقی اجلاس آج مسقط میں ہوگا ، افغان امن،معاشی استحکام اورطالبان سے مذاکرات اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ چارفریقی اجلاس میں افغانستان میں امن،معاشی استحکام اور طالبان سے مذاکرات پر بھی بات ہوگی۔

    پاکستان، افغانستان، امریکا اور چین کے نمائندے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

    پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کریں گی، وفدمسقط پہنچ گیا جبکہ دفتر خارجہ اور اعلی عسکری حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

    دوسری جانب افغانستان میں امن کیلئے اہم فریق طالبان نے مسقط میں چار فریقی مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ اافغانستان میں امن کے قیام اور طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے اس چار فریقی گروپ کا پہلا اجلاس جنوری 2016 میں ہوا تھا، جس کے بعد اس گروپ کے پانچ اجلاس  ہوچکے ہیں،  چار فریقی گروپ کا آخری اجلاس اٹھارہ مئی 2016 کو ہوا تھا، اجلاس کے تین روز بعد ملااختر منصورڈرون حملےمیں مارے گئے تھے، جس کے نتیجے میں مذاکرات کا سلسلہ تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان اور خطے سے متعلق پالیسی کے اعلان کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوریا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل دفتر خارجہ  کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا وسیع کردار خطے کے مفاد میں نہیں، بھارت، افغان سرزمین کے استعمال سے دہشت گردی کا مؤجب ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جان کیری

    فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جان کیری

    لندن : امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔

    افغانستان کے مسئلے پر عالمی کانفرنس لندن میں جاری ہے، کانفرنس میں شریک امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جان کیری کا کہنا تھا کہ فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ہر ممکنہ مدد جاری رکھیں گے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ نے افغان صدر پر ملک میں اصلاحات لانے اور کرپشن پر قابو پانے پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن اور تعمیرِنو کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔