Tag: afghanistan conference in london

  • لندن میں افغانستان پر جاری کانفرنس اختتام پزیر

    لندن میں افغانستان پر جاری کانفرنس اختتام پزیر

    لندن: افغانستان میں داخلی استحکام اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کےلئےلندن میں افغانستان کانفرنس کا انعقاد ہوا، اس کانفرنس کے میزبان برطانیہ اور افغانستان تھے۔

     کانفرنس میں شرکت افغان صدر اشرف غنی افغان چیف ایگزیکیٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اوربرطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف امریکی فارن سیکرٹری جان کیری نے شرکت کی ۔

    کانفرنس میں پرنس کریم آغا خان اور دنیا کی بڑی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلا س میں جائزہ لیا گیاکہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد افغانستان میں داخلی عمل معاشی استحکام کو کیسے ممکن بنایا جائےگا۔

    وزیراعظم پاکستان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئےخطے میں امن واستحکام اور افغانستان کی ترقی کےلئےپاکستان کے بھرپور رول اداکرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔

    اس موقع پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی افگان صدر کوانکی معاشی ترقی اور ٹریڈنگ اور اکنامک پارٹنرشپ اور افغانستان کی سیکیورٹی کےلئےاپنی مکمل مدد کا یقین دلایا۔

  • لندن: افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس آج ہو رہی ہے

    لندن: افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس آج ہو رہی ہے

    لندن: افغانستان کی صورتحال پر اہم کانفرنس آج ہو رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر، ڈیوڈکیمرون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شرکت کریں گے۔

    کانفرنس کے موقع پر آج امریکی وزیر خارجہ جان کیری وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں افغانستان پر تفصیلی گفتگو اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائیگی۔ وزیر اعظم نوازشریف برطانوی وزیر اعظم سے بھی ناشتے پر ملاقات کریں گے ،اس ملاقات میں افغان رہنما بھی موجود ہوں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت اس بات کا اظہار ہےکہ پاکستان افغانستان میں امن ،استحکام اور ترقی میں عالمی کوششوں میں شریک ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    لندن: وزیراعظم نواز شریف لندن میں آج سے افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر لندن میں آج سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام برطانیہ اور افغانستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف برطانوی قیادت اورعالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔