Tag: afghanistan vs bangladesh

  • ٹی20 سیریز: سنسنی خیزمقابلہ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو ایک رن سے ہرا دیا

    ٹی20 سیریز: سنسنی خیزمقابلہ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو ایک رن سے ہرا دیا

    دہرادون : افغانستان نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا، راشد خان سیریز میں 8وکٹیں حاصل کرکے کامیاب کھلاڑی قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست دہرادون میں جاری افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں افغانستان کی ٹیم چھاگئی۔

    راشد خان کی شاندار بولنگ کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا، سیریز جیتنے کے بعد تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی بنگلہ دیش کی ٹیم کم بیک نہ کرسکی۔

    افغانستان نےتیسراٹی 20آخری گیند پر جیتا تیسرے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پینتالیس رنزبنائے۔ جس میں سمیع اللہ شنواری 33 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ اصغر 27 رنز کے ساتھ دوسرے اور محمد شہزاد 26 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

    جواب میں بنگلہ دیش کے اوپنرز لیٹن داس اور تمیم اقبال نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن تمیم اقبال صرف 5 رنز اور لیٹن داس12رنز بناکر ہی پویلین لوٹ گئے، بنگلہ دیش کی ٹیم 144رنز بنا سکی۔

    میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کی ٹیم نے ایک رن سے جیتا، آخری اوور میں بنگلہ دیش کو آٹھ رنز درکار تھے، راشد خان نے بہترین بولنگ کی اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ آٹھ وکٹیں لینے کی بدولت راشد خان سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ کپ:افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل مد مقابل ہونگی

    ورلڈ کپ:افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل مد مقابل ہونگی

    کینبرا : کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز جاری ہیں،کل بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں اپنا پہلا میچ کھیلیں گی، دونوں ٹیموں کے  درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے گروپ اے میں کل بنگلہ دیش کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں اپنا کھاتہ کینبرا میں کھولیں گی۔

    افغانستان کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ میں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ افغانی ٹیم کپتان محمد نبی پر انحصار کرے گی۔ افغانستان دوہزار چودہ کے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کو شکست دے چکا ہے۔

    ادھر بنگلہ دیش کیلئے پہلا ہدف کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرنا ہوگا۔ گروپ میں اسے افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے علاوہ ایک بڑی ٹیم  کو ہرانا ضروری ہوگا۔ ماہرین دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کررہے ہیں۔