Tag: Afghanistan

  • بہتر تعلقات پاکستان اور افغانستان کیلئے فائدے مند ہوں گے: زلمے خلیل زاد

    بہتر تعلقات پاکستان اور افغانستان کیلئے فائدے مند ہوں گے: زلمے خلیل زاد

    واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ بہتر تعلقات پاکستان اور افغانستان کے لیے فائدے مند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان براہ راست بات چیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر اقتصادی تعاون پورے خطے کو آگے لے کر جائیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں زلمے خلیل زاد نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر اشرف غنی کی بات چیت کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

    زلمے خلیل زاد نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں امن کے اپیل کو دہراتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے یہ رمضان تمام افغانوں کے لیے امن و خوشحالی کا باعث بنے کیونکہ افغان طویل عرصے سے جنگ کے تباہ کن اثرات کا شکار ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اس سیزن میں تمام افغان درگزر کرنے، ایمان کی تجدید کرنے اور تشدد کے خاتمے اور امن کی بحالے کے عزم کا اظہار کریں گے۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ 19 اپریل کو افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات آخری لمحات میں منسوخ کردیے گئے تھے۔

    دورہ پاکستان کے بعد زلمے خلیل افغانستان پہنچ گئے

    بعد ازاں زلمے خلیل زاد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورہ پاکستان اور دفترخارجہ میں زلمے خلیل زاد سے ملاقوں سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاک امریکا نے افغان امن عمل پر زور دیا۔

  • کابل میں امدادی تنظیم کے دفتر پر بم حملہ اور فائرنگ، دو افراد ہلاک، دس زخمی

    کابل میں امدادی تنظیم کے دفتر پر بم حملہ اور فائرنگ، دو افراد ہلاک، دس زخمی

    کابل : افغان دارالحکومت کابل میں بین الاقوامی امدادی تنظیم کے دفتر کے باہر ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں دوافرادہلاک جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    دریں اثنا افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ این جی او افغانستان کو نقصان پہنچانے سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث تھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایاکہ غیر سرکاری تنظیم کانٹر پارٹ انٹرنیشنل کے دفتر کو بدھ کے روز نشانہ بنایا گیا۔

    وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ مائر نے بتایا کہ اب تک 10 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ چند ذرائع سے دھماکے کے بعد فائرنگ کے تبادلے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

    دریں اثنا افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ این جی او افغانستان کو نقصان پہنچانے سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث تھی۔

  • طالبان نے امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دے دیا

    طالبان نے امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دے دیا

    کابل: افغان طالبان نے قطری دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن عمل کی خاطر مذاکرات کا نیا دور کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، مرحلہ وار متعدد مذاکرات ہوں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں اختلافات کم ہورہے ہیں، غیر ملکی فوجی انخلا پر بھی بات جیت جاری ہے۔

    طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے سامنے تجاویز رکھی گئی ہیں جس پر تبادلہ خیال ہوا تاہم کوئی بھی فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید ملاقاتیں درکار ہوں گی۔

    غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی طالبان رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکا اپنے 14 ہزار فوجیوں کے انخلا کے لیے ڈیڑھ سال کی مہلت چاہتا ہے، جس پر طالبان راضی نہیں ہیں۔

    امریکا حکام نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ شدت پسند کارروائیاں بھی ختم کرے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ہی افغانستان کے شمالی صوبے بغلان کے شہر پل خمری میں طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ حملہ کیا، جس میں 13 سیکورٹی اہل کار ہلاک ہوگئے۔

    بغلان: طالبان کا بارود سے بھری گاڑی سے پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 13 ہلاک

    یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب افغانستان میں کل سے رمضان کا آغاز ہو رہا ہے، تین دن قبل لویہ جرگہ کے اجلاس میں طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔

  • اشرف غنی کی افغان طالبان کو افغانستان میں مذاکرات کی پیش کش

    اشرف غنی کی افغان طالبان کو افغانستان میں مذاکرات کی پیش کش

    کابل : افغان صدر اشرف غنی نے 175 طالبان دہشت گردوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے افغان طالبان کو جنگ بندی کےلیے افغانستان میں مذاکرات کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے برسوں سے خانہ جنگی کا شکار ملک میں امن و امان کی صورتحال قائم کرنے کےلیے کوششیں کرنے پر امریکا کے کردار کو خوب سراہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان صدر پڑوسی ملک پاکستان سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پاکستان سے دوستی اور باہمی عزت کا تعلق چاہتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اشرف غنی نے تحریک طالبان افغانستان کو جنگ بندی اور افغانستان میں مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے 175 طالبان دہشت گردوں کو آزاد کرنے کا اعلان کیا۔

    یاد رہے کہ افغان صدر نے نومبر 2018 میں جنیوا میں طالبان سے مذاکرات سے لیے بارہ رکنی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔

    مزید پڑھیں : افغان صدر نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے کمیشن تشکیل دے دی

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کمیشن کی تشکیل کے اعلان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر غنی نے ان بنیادی اصولوں کی بھی وضاحت کی جن کی بنیاد پر طالبان سے براہ راست مذاکرات کیے جائیں گے۔

    ان میں افغانستان کے آئین کی پاسداری اور ملک کے اندرونی معاملات سے غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کو دور رکھنے کی بات بھی کی گئی ہے۔

  • قطر: امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگیا

    قطر: امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہوگیا

    دوحہ: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قیادت میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور قطری دارالحکومت میں شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت زلمے خلیل زاد کر رہے ہیں جو امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلکس ویلز کے ہمراہ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دوحا پہنچے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں امریکا افغان طالبان امن مذاکرات کا چھٹا مرحلہ ہے، امریکا کی جانب سے جنگ بندی پر زور دیے جانے کے بعد مذاکرات کے دوران جنگ بندی کے اعلامیے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

    اس مذاکرات میں پچھلے دور کی ملاقاتوں کے ان نکات پر تبادلہ خیال ہوگا جس پر فریقین کے درمیان اختلافات ہیں، اور مستقبل کے لائحہ پر بھی غور ہوگا۔

    دریں اثنا قطر مذاکرات میں دونوں فریقوں کے درمیان 16 روز قبل ہونے والے مذاکرات میں طے کیے گئے سمجھوتے کی بعض تفصیلات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

    چند روز قبل امریکی امن مندوب برائے افغانستان نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے کسی بھی امن ڈیل کا دار و مدار طالبان کی جانب سے فائر بندی پر ہے۔

    ادھر امریکی واچ ڈاگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی حکومت امن کے لیے تیار نہیں ہے جب کہ طالبان کے معاشرے میں دوبارہ انضمام تک ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

    امن معاہدے کا دار و مدار طالبان کی جنگ بندی پر ہے: زلمے خلیل زاد

    واچ ڈاگ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی اعلیٰ قیادت کو طالبان کے معاشرے میں دوبارہ انضمام کے لیے باقاعدہ حکمت عملی کا تعین اور بد عنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات اور منشیات کے مسئلے سے نمٹنا پڑے گا۔

  • سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر افغان علاقے سے حملہ ، 3 جوان شہید،7 زخمی

    سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر افغان علاقے سے حملہ ، 3 جوان شہید،7 زخمی

    راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحدپار سے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں کئی دہشت گردمارےگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا ، الوڑہ کےمقام پر 60 سے 70 دہشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے حملہ کیا، پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرکے حملہ آوروں کو پسپا کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشت گردمارےگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے ، شہید جوانوں میں لانس نائیک علی، لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ شامل ہیں۔

    ترجمان نے کہا پاکستان تمام تر رکاوٹوں کے باوجود باڑ لگانے کاعمل جاری رکھےگا، افغان فورسز اور حکام اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا باڑ لگانے کا مقصد دہشت گردوں کی آمدورفت روکناہے، افغان فورسز کو سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق تعاون کرناچاہیے، افغانستان دہشت گردوں کیخلاف لگائی جانے والی باڑ میں تعاون کرے۔

    مزید پڑھیں : شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ، 3لیویز اہلکار شہید

    خیال رہے پاک فوج کی ٹیم 2611 کلومیٹر سرحد پر پاک فوج ایک ہزار سے زائد کلومیٹر باڑ لگانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    یاد رہے 27 اپریل کو شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس میں 3 لیویز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا بارودی مواد چیک پوسٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں شہید اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر زمان اور عبدالولی کے نام سے ہوئی تھی۔

  • دورہ پاکستان کے بعد زلمے خلیل افغانستان پہنچ گئے

    دورہ پاکستان کے بعد زلمے خلیل افغانستان پہنچ گئے

    کابل: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد افغانستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے پانچ رکنی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔

    غیر ملکی خب رساں ادارے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورہ پر گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے جہاں ان کی سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات ہوئی۔

    افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کوششوں کے سلسلے میں امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان، پاکستان، یو اے ای اور قطر سمیت دیگر ممالک کے کئی دورے کرچکے ہیں۔

    کچھ روز قبل زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان کے افغانستان کے حوالے سے پیغام کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ امن کی اپیل کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

    رواں ماہ 19 اپریل کو افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات آخری لمحات میں منسوخ کردیے گئے تھے۔

    زلمے خلیل زاد کی دفترخارجہ میں ملاقاتوں پر اعلامیہ، افغان تنازع کے حل پر زور

    خیال رہے کہ دورہ پاکستان اور دفترخارجہ میں زلمے خلیل زاد سے ملاقوں سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاک امریکا نے افغان امن عمل پر زور دیا۔

  • داعش کے جنگجو افغانستان کا رخ کررہے ہیں، امریکا کا دعویٰ

    داعش کے جنگجو افغانستان کا رخ کررہے ہیں، امریکا کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام اور عراق میں شکست کھانے کے بعد عالمی عسکریت پسند تنظیم داعش اب افغانستان کار رخ کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی متعدد بار انکشاف ہوا ہے کہ داعش افغانستان میں اپنے پنجے جما رہا ہے، تاکہ افغانستان سے شدت پسند کارروائیاں جاری رکھ سکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں امریکی خفیہ ایجنسی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شام اور عراق میں خونریز حملے کرنے والے داعش کے عسکریت پسند وہاں قائم کی گئی ’خلافت‘ کے خاتمے کے بعد افغانستان پہنچ رہے ہیں۔

    شام اور عراق میں امریکا نے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر داعش کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم گذشتہ روز آئی ایس آئی ایس سربراہ بغدادی کے ویڈیو بیان کے بعد حکام کو تشویش لاحق ہے۔

    امریکی عہدیدار نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے کچھ اراکین افغانستان پہنچ کر اپنا تجربہ اور مہارت مقامی عسکریت پسندوں کو فراہم کر رہے ہیں۔

    حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغانستان میں داعش کے خلاف دباؤ نہ بڑھایا گیا تو یہ تنظیم ایک سال کے اندر اندر امریکا میں کوئی بڑا حملہ کر سکتی ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش تنظیم کے آزاد رہنماؤں کا مقام معلوم کر کے انہیں ہزیمت سے دوچار کیا جائے گا۔

    داعش سربراہ کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد امریکا کا دو ٹوک اعلان

    خیال رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا پانچ برس بعد نیا ویڈیو بیان سامنے آیا جس کے امریکا سمیت دنیا بھر میں‌ کھلبھلی مچ گئیں وہی امریکا کو بھی پریشانی شروع ہوگئی۔

  • امریکا کی افغانستان میں تشدد میں کمی کے لئے پاکستان سے کردار ادا کرنے کی درخواست

    امریکا کی افغانستان میں تشدد میں کمی کے لئے پاکستان سے کردار ادا کرنے کی درخواست

    اسلام آباد: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے افغان مذاکرات میں تیزی کے لئے پاکستان سے درخواست کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں تشدد میں کمی کے لئے پاکستان سے کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے سے خطے میں امن آئے گا.

    زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان امن سے دنیامیں دہشت گردی کا خطرہ ختم ہو سکے گا، افغانستان میں امن سے خطےکی معیشت میں استحکام آئے گا.

    انھوں نے مزید کہا کہ اقتصادی مضبوطی سے پاکستان کے تعمیری مستقبل کا وژن پورا ہو سکے گا.

    خیال رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زاد کا 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل ہوچکا ہے.

    مزید پڑھیں: زلمے خلیل زاد کی دفترخارجہ میں ملاقاتوں پر اعلامیہ، افغان تنازع کے حل پر زور

    امریکی سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق اس دورے میں‌ افغان امن عمل پر پاکستانی قیادت سے بات چیت ہوئی، سیکریٹری خارجہ سمیت دفترخارجہ کے حکام سے ملاقاتیں ہوئی.

    امریکی سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف سے بھی ملاقات ہوئی، زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم کے حالیہ بیان کی تعریف کی.

  • افغانستان کو کسی صورت میں واہگہ بارڈر تک رسائی نہ دی جائے، میاں زاہد حسین

    افغانستان کو کسی صورت میں واہگہ بارڈر تک رسائی نہ دی جائے، میاں زاہد حسین

    اسلام آباد : پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں دوبارہ دہشت گردی شروع ہو گئی ہے ، جس نے عوام اور کاروباری برادری کو پریشان کر دیا ہے ۔

    بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کاروائیوں سے پتہ چلا کہ دہشت گردی فعال ہیں اورملک و قوم کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے ۔

    حکومت اور فوج دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کرے تاکہ ان کا حوصلہ ٹو ٹ جائے اور عوام سکھ کا سانس لیں ْ

    میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ان نازک حالات میں افغانستان کو کسی صورت میں واہگہ بارڈر تک رسائی نہ دی جائے کیونکہ اس سے پاکستان میں دہشت گردی اور دیگر مسائل بڑھ سکتے ہیں۔

    افغانستان سے ٹرکوں کا پاکستان کے راستے بھارت تک آنا جانا ملکی سیکورٹی کے لئے بڑا رسک ہو گا۔