Tag: Afghanistan

  • پاکستان پرامن افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے‘ اعزاز چوہدری

    پاکستان پرامن افغانستان دیکھنے کا خواہاں ہے‘ اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور یہ پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں خواتین کے غیرملکی پالیسی گروپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے عالمی صورت حال کے تناظر میں ملکی اور غیرملکی سطح پرپاکستان کی کامیابیوں کو بھی اجاگرکیا۔

    پاکستانی سفیر نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی اہمیت پرزور دیا، اگرچہ افغانستان کے بارے میں دونوں ملکوں کی سوچ میں اختلافات ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے افغانستان میں استحکام ضروری ہے، افغانستان میں عدم استحکام کا اثرخطے میں خصوصاً پاکستان پرہوا۔

    اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغان مسئلےکا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد دے گا، افغانستان کے مسئلے کا حل صرف افغان اسٹیک ہولڈرزکے پاس ہے۔


    افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کےذمہ دارنہیں ہیں‘ اعزازچوہدری


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات کوافغان صورت حال کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تاپی گیس منصوبے سے پاک افغان تعلقات مستحکم ہوں گے: شاہد خاقان عباسی

    تاپی گیس منصوبے سے پاک افغان تعلقات مستحکم ہوں گے: شاہد خاقان عباسی

    ہرات: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن مشروط ہے. افغانستان میں امن کا مطلب ہے کہ پاکستان میں امن ہے.

    تفصیلات کے مطابق ہرات میں‌ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تقریب میں‌ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ افغانوں کی کامیابی ہی میں‌ ہماری کامیابی ہے.

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لیےاعزاز ہے، آج افغانستان میں تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے. تاپی گیس پائپ لائن منصوبےسے لاکھوں افراد خوش حال ہوں گے اور اس منصوبے سے پاکستان اور افغانستان کے تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، منصوبے سے خطےمیں امن وامان کی راہ ہموار ہوگی، افغانوں کی کامیابی ہماری کامیابی ہے، آپ کی ترقی ہماری ترقی ہے.

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کےصدرسے ملاقات

    وزیرا عظم نے دونوں‌ ممالک میں‌ بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آئیں آج امن، محبت، بھائی چارے کے نئے دور کا آغاز کریں.

    قبل ازیں وزیر اعظم ترکمانستان سے ہرات پہنچے تو ان کا استقبال افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں نے کیا۔

    ترکمانستان میں وزیرا عظم عباسی نے  صدر قربان علی بردی محمدوف سے ملاقات کی، جس میں توانائی، تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کےذمہ دارنہیں ہیں‘ اعزازچوہدری

    افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کےذمہ دارنہیں ہیں‘ اعزازچوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کوافغان صورت حال کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزازچوہدری یونیورسٹی آف کیلفورنیا میں پاک امریکہ تعلقات پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں گزشتہ 70سال میں کئی اتارچڑھاؤ آئے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ نے جب بھی مل کرکام کیا فائدہ ہوا جبکہ پاکستان امریکہ سے اچھےتعلقات کا خواہاں ہے۔

    اعزازچوہدری نے کہا کہ افغانستان اورخطے میں امن کے لیے پاک امریکہ تعاون ضروری ہے، مختلف نقطہ نظرسے دونوں ملکوں میں کشیدگی پیدا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کے ذمہ دارنہیں ہیں، پاک امریکہ تعلقا ت کوافغان صورت حال کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، فوجی آپریشن افغانستان کے مسائل کا حل نہیں، مذاکرات ہی افغانستان میں امن کا واحد راستہ ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، پاک فوج نے قبائلی علاقوں میں کامیاب آپریشن کیے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تناؤ کے باوجود عوامی رابطے مضبوط ہورہے ہیں، نجی شعبے کے تعلقات بھی مزید مستحکم ہورہے ہیں۔


    اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیےجائیں گے‘ احسن اقبال

    پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیےجائیں گے‘ احسن اقبال

    واشنگٹن : وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن واپس لائے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ بہت سے معاملات پرپاکستان اورامریکہ مل کرکام کرسکتے ہیں، خطے کے چند ممالک چاہتے ہیں پاک امریکہ تعلقات خراب ہوں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے، ایک دوسرےسے جنگ نہیں، ترقی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اوررہیں گے، افغانستان کا امن ہمارے لیے اہم ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ دورہ امریکہ میں پاکستان کا مؤقف واضح کرنے میں مدد ملی، دہشت گردوں کے خلاف معلومات دیں ہم کارروائی کریں گے۔


    کراچی میں چینی شہری کے قتل میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، احسن اقبال


    وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں پرنظرہے، پاکستان کودباؤ میں لانے کی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے، پاکستان کی حدود کا سب کواحترام کرنا ہوگا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردی کررہا ہے، افغانستان میں امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں سالانہ 46 ارب ڈالرخرچ کررہا ہے جبکہ بھارت افغانستان میں دہشت گردی کررہا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ملک سے بجلی کا بحران ختم کیا،11 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی، سی پیک کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ پاکستانی قوم نے قبول نہیں کیا، نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ متنازع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کوفرضی تنخواہ پربرطرف کیا گیا، پوری دنیا کو سپریم کورٹ کے فیصلے پرخدشات ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ججوں اوردیگراداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کی، اعلیٰ عدلیہ کو متنازع فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جنگ زدہ کابل میں پھولوں سے نئی امید روشن

    جنگ زدہ کابل میں پھولوں سے نئی امید روشن

    کسی جنگ زدہ شہر میں لوگوں کی سب سے پہلی ترجیح کیا ہوسکتی ہے؟ اپنی جان بچانا، کسی حملے کی صورت میں محفوظ ٹھکانے پر پہنچنا اور اس کے بعد جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنے کے لیے خوراک کی دستیابی، لیکن کابل کا حمید اللہ ایک قدم آگے بڑھ کر جنگ زدہ شہر میں اپنا باغ سجا کر امن اور نئی زندگی کی نوید دے رہا ہے۔

    افغانستان میں جنگ اور حملوں کے وقت 18 سالہ حمید اللہ اپنے خاندان کے ساتھ عراق چلا گیا۔ کچھ عرصے بعد جب وہ وہاں سے واپس آیا تو ٹوٹے پھوٹے، مٹی سے اٹے گھروں کو دیکھ کر اسے خیال آیا کہ اس جنگ زدہ شہر میں کوئی گوشہ عافیت ہونا چاہیئے۔

    تب اسے گھر میں باغ بنانے کا خیال آیا۔

    حمید اللہ کا کہنا ہے جنگ کے دوران پھولوں سے بھرا ہوا باغ ایک جنت محسوس ہوتا ہے۔

    وہ بتاتا ہے کہ طالبان کے ایک حملے کے دوران اس کا نہایت قریبی دوست مارا گیا۔ ’اس کی موت مجھے رات کو سونے نہیں دیتی تھی، میں بہت غمزدہ تھا‘۔

    اس غم کو بہلانے کے لیے اس نے اپنے باغ میں مزید خوش رنگ پودے اگانے شروع کردیے۔

    وہ بتاتا ہے کہ جب یہ پودے بڑے ہو کر لہلہانے لگے تو مجھے لگا کہ مجھے پھر سے ایک دوست مل گیا ہے۔

    نوجوان حمید کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں فارمیسی کی تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے۔ وہ کہتا ہے، ’روز صبح جب میں گھر سے نکل کر جاتا ہوں تو میں خوفزدہ ہوتا ہوں کہ کہیں یہ میری زندگی کا آخری دن نہ ہو‘۔

    اس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس کا ارادہ اپنے شعبے میں جانے کا ہے تاہم باغبانی اس کا جنون بن چکا ہے ارو وہ اسے ہمیشہ جاری رکھے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    کوئنزٹاؤن: انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نذر ہوگیا، پاکستان نے پول ڈی میں بہترین پوائنٹس کے باعث تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان تیسری پوزیشن کے لیے کوئنزٹاؤن میں ہونے والے میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔

    پاکستان کو پول ڈی میں بہترین پوائنٹس کے باعث تیسری پوزیشن جبکہ افغانستان کو چوتھی پوزیشن ملی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل کرائسٹ چرچ میں ہونے والے انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ہفتے کو آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • انڈر19کرکٹ ورلڈکپ سیمی فائنل : آسٹریلیا افغانستان کوہراکرفائنل میں پہنچ گیا

    انڈر19کرکٹ ورلڈکپ سیمی فائنل : آسٹریلیا افغانستان کوہراکرفائنل میں پہنچ گیا

    کرائسٹ چرچ : انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئےانڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں پر181 رنز بنائے جبکہ جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے 37 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے جیک ایڈورڈ نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے جبکہ نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔


    انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جلال آباد میں خود کش حملہ‘ فائرنگ‘ 11 افراد زخمی

    جلال آباد میں خود کش حملہ‘ فائرنگ‘ 11 افراد زخمی

    جلال آباد: افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش بمبار نے کار بم حملہ کیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کےمطابق 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے ( اے ایف پی ) اور افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق یہ حملہ شمالی شہر جلال آباد میں واقع ایک بین الاقوامی این جی او کے دفتر پر کیا گیا ہے۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بروز بدھ ’سیو دی چلڈرن‘ نامی این جی او کے دفتر پر ہونے والے دھماکے کی زوردار آواز سنی گئی ‘ دھماکہ عمارت کے کمپاؤنڈ میں کیا گیا تھا۔ جس کےبعد مسلح حملہ آور احاطے میں داخل ہوگئے۔

    یاد رہے کہ مذکورہ تنظیم ایک طویل عرصے سے افغانستان میں کام کررہی ہے جسے اس حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے‘ افغان صوبے ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کا کہنا ہے کہ صبح نو بج کر دس منٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد مسلح افراد نے کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں اب تک 11 زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

    محمد امین نامی ایک زخمی نے ‘ جو کہ حملے کے عینی شاہد ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ’’ ایک زوردار دھماکے کی آواز گونجی جس کے بعد سب چھپنے کے لیے بھاگے‘ میں نے دیکھا کہ ایک حملہ آور راکٹ لانچر سے فائر ہونے والے گرنیڈ کی مدد سے مرکزی دروازے کو نشانہ بنا رہا ہے۔ میں نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی‘‘۔

    کابل ہوٹل پر حملہ


    خیال رہے کہ تین روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

    افغان میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلح افراد کو کابل کے علاقے باغِ بالا میں واقع ہوٹل کے اندر رات 9 بجکر 20 منٹ پرداخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔افغان سیکورٹی حکام کے مطابق حملہ آوروں کے خلاف 10 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والا آپریشن سیکورٹی فورسز نے آج صبح 10 بجے مکمل کیا۔

    کابل کے اس ہوٹل میں آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا جبکہ حملے کے وقت ہوٹل میں 100 سے زائد آئی ٹی مینیجرزاور انجیئنرز موجود تھے۔دو روز قبل کابل میں امریکی سفارت خانے نے الرٹ جاری کیا تھا کہ دہشت گرد کابل میں معروف ہوٹلز کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ ہوٹل ایک مرتبہ دہشت گردوں کے نشانے پرآچکا ہے۔ 28 جون 2011 کو اسی ہوٹل میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


    یہ ابتدائی خبر ہے جییسے ہی مزید تفصیلات موصول ہوں گی اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

  • واشنگٹن پاکستان پرالزام تراشی کےبجائےافغانستان پرتوجہ دے‘ ملیحہ لودھی

    واشنگٹن پاکستان پرالزام تراشی کےبجائےافغانستان پرتوجہ دے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کابل اور اس کے پارٹنربشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پرتوجہ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان پرالزامات سے پہلے بھارت ہمارے ملک کے خلاف تخریب کاری کا اپنا ریکارڈ دیکھے، کلبھوشن اس کا کھلاثبوت ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہرتصور کرنے والے حقائق کا جائزہ لیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان پرالزام کے بجائےافغانستان میں درپیش چیلنجزپرتوجہ دے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ 17 سالہ تاریخ بتاتی ہے افغانستان میں طاقت سے کام نہیں چلے گا، انہوں نے کہا کہ طاقت اور دباؤ کی حکمت عملی اٍفغانستان میں کام کرجائے گی، یہ سوچنا خام خیالی ہے۔


    افغانستان، پاکستان پرعالمی دباؤبڑھاناچاہتا ہے‘ نکی ہیلی


    یاد رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ افغانستان چاہتا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان پردباؤ بڑھائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طالبان کی طاقت میں‌ مزید اضافہ ہوگیا، اشرف غنی کا اعتراف

    طالبان کی طاقت میں‌ مزید اضافہ ہوگیا، اشرف غنی کا اعتراف

    واشنگٹن: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کی طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، امریکی تعاون کے بغیر ملک، حکومت اور افغان فوج 6 ماہ بھی نہیں چل سکتیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی ٹی وی کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کیا، افغان صدر نے اعتراف کیا کہ ہم امریکا پر مکمل انحصار کرتے ہیں اگر امریکی تعاون نہ ہو تو افغانستان کا وجود 6 ماہ رہنا بھی مشکل ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’امریکی تعاون کے بغیر افغان فوج اور حکومت کا چلنا بھی ناگزیر ہے کیونکہ عالمی دہشت گرد تنظیموں کے سیکٹروں جنگجو تاحال افغانستان میں موجود ہیں جنہیں موقع کی تلاش  ہے‘۔

    ایک سوال کے جواب میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ ’افغانستان سے ملحقہ پہاڑی علاقوں پر تاحال طالبان قابض ہیں اور حکومت کے پاس انہیں بے دخل کرنے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں جبکہ شدت پسندوں کی طاقت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے‘۔

    اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ‘طالبان نے عوام کو خوف زدہ کر رکھا ہے اس لیے وہ حکومت یا جمہوریت پر اعتماد نہیں کرتے، مسلح دہشت گرد معصوم افغانیوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے روز اول سے یہی مؤقف پیش کیا جاتا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی جڑیں افغانستان سے ملتی ہیں کیونکہ وہاں پر دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔