Tag: Afghanistan

  • افغانستان میں ہمارا مفاد قیام امن کے لیے ہے، عبدالباسط

    افغانستان میں ہمارا مفاد قیام امن کے لیے ہے، عبدالباسط

    اسلام آباد: بھارت میں تعینات سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے پاکستان کی ترقی مربوط ہے، افغانستان میں ہمارا مفاد قیام امن میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں، اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ باہمی مفادات میں تضاد ہے۔

    عبدالباسط نے کہا کہ بھارت کا افغانساتان میں بنیادی مفاد غیر یقینی صورتحال کا تسلسل ہے، بھارت عدم استحکام چاہتا ہے تاکہ پاکستان میں ترقی ممکن نہ ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے بڑا چیلنج امریکا کو سمجھانا ہے، افغانستان میں پاک امریکا مفادات مشترکہ ہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    یہ پڑھیں: بھارت میں مجھے اور خاندان کو دھمکیاں دی گئیں، عبدالباسط

    سابق ہائی کمشنر نے کہا کہ ملکی سفارتکاری میں تھوڑی توانائی پیدا کرنا ہوگی، پاکستان کو تھنک ٹینکس، امریکی میڈیا تک رسائی حاصل کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر انتہائی فعال سفارتکاری کی ضرورت ہے، کشمیر پر صرف پریس ریلیز اور بیانات جاری کرنے سے کام نہیں چلے گا، کشمیری جانیں دے دیں گے کشمیر پر بھارتی قبضہ تسلیم نہیں کرینگے۔

    عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کا مضبوط موقف ہے معذرت خواہانہ رویہ نہیں اپنانا چاہئے، سول اداروں میں صلاحیت اور معاملات کو سمجھنے کی کمی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں‘ لارڈ نذیر

    پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں‘ لارڈ نذیر

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ شہریوں اورفوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ نے ویتنام جنگ میں شکست کاملبہ کمبوڈیا پرڈالا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق جنگ کا ملبہ ایران پر گرادیا اب واشنگٹن نےافغانستان میں ہارکا الزام پاکستان پردھردیا۔

    لارڈ نذیراحمد نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی میں ایک لاکھ شہریوں اور فوجیوں کی جانوں کا نذرانہ دیا۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ امریکی اراکین کانگریس اور تنظیمیں پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اور نریندرمودی پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کررہا ہے۔


    پاکستان کےلیےوہ وقت آگیا کہ امریکہ کوکہےاب کبھی نہیں‘ عمران خان


    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایک بار امریکہ نے اپنی ناکام افغان پالیسی کا ملبہ پاکستان ڈالا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکیوں کے لیے افغانستان کو ’قبرستان‘ بنا دیں گے

    امریکیوں کے لیے افغانستان کو ’قبرستان‘ بنا دیں گے

    کابل: افغان طالبان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگروہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا نہیں کرتا تو افغانستان کو امریکیوں کا’قبرستان‘ بنا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کی افغانستان سے متعلق نئی پالیسی پر افغان طالبان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے واپس نہ بلایا تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کو افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں حکمت عملی تیار کرنی چاہیے ناکہ جنگ کو جاری رکھنے کی۔

    طالبان ترجمان نے کہا کہ جب تک ہماری سرزمین پر ایک امریکی فوجی بھی موجود ہے اور انہوں نے جنگ جاری رکھی تو ان کے خلاف ہمار جہاد جاری رہے گا۔

    طالبان ترجمان نےکہا کہ وہ کئی نسلوں سے یہ جنگ لڑرہے ہیں اور وہ خوفزدہ نہیں بلکہ وہ اپنے خون کے آخری قطرے تک جنگ جاری رکھیں گے۔


    افغانستان سےا پنی فوجیں واپس نہیں بلائیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے نیٹو سے فوج بڑھانے اور اتحادیوں سے فنڈز بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، مدد ضرور کریں گے لیکن افغانستان کا بوجھ مستقل نہیں اٹھا سکتے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا پہلے ان کا ارادہ تھا کہ وہ افغانستان سے فوجیں جلد واپس بلا لیں گے ہم یہ غلطی افغانستان میں نہیں دہرائیں گے اور فتح تک ملک میں موجود رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صدرٹرمپ نئی افغان پالیسی کا اعلان کل کریں گے

    صدرٹرمپ نئی افغان پالیسی کا اعلان کل کریں گے

    واشنگٹن : افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجے جائیں گے یا نہیں، صدرٹرمپ کل اہم اعلان کریں گے جبکہ پاکستان سمیت خطے کی صورتحال پربھی بات کریں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نئی افغان پالیسی کا اعلان کل کریں گے، جس میں افغانستان سمیت خطے کے بارے میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنی تقریر میں افغانستان اورجنوبی ایشیا سے متعلق امریکی حکمت عملی بتائیں گے۔

    صدرٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا عسکری رہنماؤں سے ملاقات میں افغانستان سمیت کئی معاملات پراہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کے اہم مشیران پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے لئے وسیع منصوبے پرکام کررہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : افغانستان میں مزید فوج بھیجنا امریکا کیلئے تباہ کن ہوگا، طالبان کا صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط


    یاد رہے کہ چند روز قبل افغان طالبان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلے خط میں خبردار کرتے ہوئے افغانستان سے نکل جانے کا مطالبہ دہرایا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان میں مزید فوجی بھیجنا امریکا کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔

    طالبان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سابق صدور کو اپنے جنرلوں کی جانب سے پیش کی جانے والی غیر حقیقی رپورٹوں پر انحصار نہ کریں کیونکہ افغانستان پر قبضے اور جنگ جاری رکھنے پر اس لئے زور دیتے رہیں گے کہ وہ بہتر پوزیشن حاصل کر سکیں اور جنگ کا استحقاق حاصل کر سکیں۔

    خط میں طالبان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ اپنی افواج کے افغانستان میں موجودگی پر بضد رہے تو شرمناک شکست کا سامنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ افغانستان میں سینئر امریکی کمانڈر نے ہزاروں اضافی فوجی اہلکار افغانستان بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

    امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے رواں برس جولائی میں کہا تھا کہ افغانستان کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی پورے خطے کے لئے ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے  ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد افغانستان پر فوجی چڑھائی کی گئی تھی اور 17 سال سے امریکی اور نیٹو فوجی افغانستان میں تعینات ہیں اور وہ مقامی فوجیوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں کام کررہے ہیں، اب تک افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان: شدت پسندوں کا گاؤں پر حملہ، 50 شہری قتل

    افغانستان: شدت پسندوں کا گاؤں پر حملہ، 50 شہری قتل

    کابل: افغانستان کے شمالی گاؤں سرپُل میں شدت پسندوں نے حملہ کر کے50 شہریوں کو قتل کردیا جبکہ متعدد کو اپنے ہمراہ اغواء کر کے لیے گئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات شدت پسندوں نے اچانک افغانستان کے شمالی علاقے کے صوبے سرپُل میں واقع مرزا اولانگ میں دھاوا بولا اور 50 افراد کو قتل کر کے متعدد کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

    گورنرسرپُل ظاہر وحدت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں نے زیادہ تر لوگوں کے سرقلم کیے اور بعض کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ شدت پسند اپنے ساتھ کئی افراد بشمول خواتین اور بچوں کو یرغمال بناکر لے گئے۔

    افغان صدر عبداللہ عبداللہ نے شدت پسندوں کی جانب سے عام شہریوں کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بے رحمانہ اور غیر انسانی طریقے سے شہریوں پر حملہ کیا۔

    اطلاعات کے مطابق سرپُل کے گاؤں میں گزشتہ کئی دنوں سے شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی جس کے بعد جنگجوؤں نے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔

  • قندھار: نیٹو قافلے پر خودکش حملہ، 2 فوجی ہلاک

    قندھار: نیٹو قافلے پر خودکش حملہ، 2 فوجی ہلاک

    کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں نیٹو فوج کے قافلے پر خودکش کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، پینٹاگون کے ترجمان نے 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان ضیاء درانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’قندھار کے علاقے دامن سے گزرنے والے نیٹو فوج کے قافلے کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا‘‘۔

    نیٹو حکام نے بھی قندھار میں ہونے والے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے تاہم جس قافلے پر حملہ ہوا وہ کس ملک کا تھا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے نیٹو قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع دامن کے علاقے شور اندام میں ہمارے جنگجوں نے افغان انٹیلی جنس کے اڈے کے قریب نیٹو کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے۔

    ترجمان پینٹاگون نے قندھار دھماکے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھماکے کے فوری بعد دو گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی دیکھی جو دکھنے میں فوجی اہلکاروں کی گاڑیاں معلوم ہورہی تھیں۔

    واضح رہےافغانستان کے مختلف علاقوں میں نیٹو فوج کے 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں جبکہ حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان میں فوجی اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی سفارت خانے کے 2 اہلکار بازیاب

    افغانستان میں اغوا ہونے والے پاکستانی سفارت خانے کے 2 اہلکار بازیاب

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں اغواء ہونے والے پاکستانی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو بازیاب کرولیا گیا۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی نےپاکستانی سفارتخانےکوبازیابی کی خوداطلاع دی، دونوں بازیاب اہلکاروں کوکابل میں پاکستانی سفارتخانے پہنچادیاگیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جلال آبادقونصلیٹ کے2اہلکاروں کو16جون کواغواکیاگیاتھا دونوں اہلکاروں کو طورخم جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا، افغان فورسز نے دونوں اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کرواکے پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیا۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی اہلکاروں کی بازیابی پر تہمینہ جنجوعہ نے افغان نائب وزیر خارجہ سے رابطہ کر کے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

    پڑھیں: افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

    یاد رہے پاکستان قونصل خانے کے دونوں اراکین کو 16 جون کو جلال آباد سے اغواء کیا گیا تھا، دونوں اہلکار عید کی چھٹیاں گزارنے پاکستان آرہے تھے۔ دفتر خارجہ نے دونوں اہلکاروں کی گمشدگی اور اغوا کا مسئلہ افغان حکومت کے سامنے اٹھایا تھا۔

    افغان حکومت نے مسئلے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دونوں اہلکاروں کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

  • افغانستان میں پتلی تماشوں کے ذریعے خواتین کی تعلیم کے فروغ کی کوشش

    افغانستان میں پتلی تماشوں کے ذریعے خواتین کی تعلیم کے فروغ کی کوشش

    آپ کو سیسم اسٹریٹ نامی امریکی ٹی وی شو تو ضرور یاد ہوگا جس میں پیش کیے جانے والے مختلف پتلے مختلف کرداروں کی صورت میں مزے مزے کی باتیں کرتے تھے۔

    اب ایسا ہی ایک ٹی وی شو افغانستان میں بھی پیش کیا جارہا ہے جس کے ذریعے ملک میں خواتین کی تعلیم اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    افغان سیسم اسٹریٹ میں نارنجی رنگ کا زیرک نامی پتلا اپنی بڑی بہن کا بے حد خیال رکھتا ہے جو تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

    گزشتہ سال سے شروع کیے جانے والے اس شو کو نہ صرف افغانستان بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبولیت مل رہی ہے۔

    شو میں ایک چھوٹی بچی زری کو مرکزی کردار بنایا گیا ہے جو تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اب اس میں اس کے چھوٹے بھائی 4 سال کے زیرک کو بھی شامل کیا گیا ہے اپنی بڑی بہن سے بے حد متاثر ہے اور اس کی طرح تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔

    دونوں کردار افغانستان کے روایتی پہناووں میں ملبوس ہیں۔

    افغانستان کے ٹولو ٹی وی، جہاں سے یہ پروگرام نشر کیا جاتا ہے، کے سربراہ مسعود سنجر کا کہنا ہے کہ یہ پتلے چھوٹے بچوں کی ذہن سازی کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے کہ وہ اپنی بہنوں سے محبت کریں اور تعلیم حاصل کرنے کو برا نہ سمجھیں۔

    ان کی ٹیم نے پروگرام سے متعلق ایک سروے کیا جس سے پتہ چلا کہ وہ بچے اور والدین جن کے پاس ٹی وی کی سہولت موجود ہے، ان کی 80 فیصد تعداد اس پروگرام کو نہایت شوق سے دیکھتی ہے۔

    سنجر کے مطابق یہ پتلے بچوں کو اس بات کا شعور دیں گے کہ وہ عام افغان روایات کے برعکس خواتین اور ان کی تعلیم کی اہمیت کو سمجھیں۔

    سماجی رویوں میں تبدیلی

    اس ٹی وی شو کے مرکزی خیال میں اہم مقصد کے ساتھ ساتھ اس کی باریکیوں میں بھی اصلاح کا پہلو رکھا گیا ہے۔

    پروگرام کا مرکزی کردار زیرک جو ایک چھوٹا سا بچہ ہے، چشمے کا استعمال کرتا ہے۔ شو کی پروڈیوسر وجیہہ سیدی کے مطابق اس کی بھی ایک وجہ ہے۔ افغان معاشرے میں چھوٹے بچوں کا چشمہ پہننا ایک شرمندگی کی بات سمجھی جاتی ہے۔

    وجیہہ کے مطابق اس شو کے ذریعے وہ اس رویے کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور بتانا چاہتی ہیں کہ چشمہ پہننا ایک عام بات ہے۔

    افغان معاشرے میں تبدیلی لانے کا عزم لیے یہ شو صرف ٹی وی پر ہی نہیں بلکہ ریڈیو پر بھی پیش کیا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں شو کی ٹیم نے ایک موبائل تھیٹر بھی تشکیل دیا ہے جو افغانستان کے دور دراز دیہاتوں میں جا کر وہاں کے بچوں کو یہ پتلی تماشہ دکھاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں مسلح افرادنے7 افراد کواغوا کےبعد قتل کر دیا

    افغانستان میں مسلح افرادنے7 افراد کواغوا کےبعد قتل کر دیا

    کابل : افغانستان کےصوبےفراہ سے مسلح افراد نے سات افراد کو اغوا کرنےکےبعد گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فراہ پولیس کے ترجمان اقبال بہار نے واقعے کا الزام طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالبان نے صوبائی دارالحکومت ہرات کو ملانے والی شاہراہ کو بند کرکےسات افراد کو مار دیا جبکہ دیگر9 افراد کویرغمال بنا لیا۔

    فراہ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز نے مغوی کی بازیابی اور شاہراہ کو کھولنے کے لیے کارروائی شروع کی اور سڑک کو کھول دیا جس کے بعد انہیں گولیوں سے چھلنی 7 لاشیں ملیں۔


    افغانستان کار بم دھماکہ، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی


    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں سے 6 عام شہری تھے اور ایک پولیس افسر تھا۔

    اقبال بہار کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں نے انھیں کیوں اغوا کیا اور گولیاں مار کر قتل کیوں کیا جبکہ ہم دیگر مغویوں کے حوالے سے بھی غیر یقینی کا شکار ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کے مرکزی شہرمیں 6 مزدورجاں بحق ہوئےتھےجب ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرائی تھی اورحکام نے اس کی ذمہ داری بھی طالبان پر عائد کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف نے افغانستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

    آرمی چیف نے افغانستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے افغانستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح  کاسیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را، این ڈی اور افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں حالیہ دہشت گردی کے بعد کی صورتحال پر پر بھی آرمی چیف کو بریف کیا گیا اور ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ سمیت موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ  نائن الیون کے بعد پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار بنا، ہماری قربانیوں کو صحیح طرح تسلیم نہیں کیا گیا بلکہ ہم سے قربانیوں کے عوض ڈومور کا مطالبہ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھرپور کوشیش کررہا ہے، افغانستان سمیت اب دیگر فریقین بھی ڈومور کرتے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔