Tag: Afghanistan

  • ٹرمپ نےافغانستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی

    ٹرمپ نےافغانستان میں امریکی فوج کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون انتظامیہ کو افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق پینٹاگون کے چیف جیمس میٹس اب براہ راست فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرسکیں گے۔اس اجازت کے بعد ٹرمپ نے دونوں ممالک میں داعش کے خلاف لڑائی کے لیے جنگ کی اجازت دی تھی۔

    خیال رہےکہ یہ پیش رفت ڈیفنس سیکریٹری جیمس میٹس کی جانب سے قانون سازوں کے سامنے اس اعتراف کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ امریکہ اب بھی افغانستان میں جنگ نہیں جیت رہا ہے۔

    امریکی ڈیفنس سیکریٹری جیمس میٹس نے کانگریس پینل کو بتایا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو افغانستان کی صورت حال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات کو بھی افغان پالیسی میں شامل کرنا چاہیے۔

    یاد رہے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد امریکا کی جانب سے افغانستان پر فوجی چڑھائی کی گئی تھی، 17 سال سے امریکی اور نیٹو فوجی افغانستان میں تعینات ہیں اور وہ مقامی فوجیوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں کام کررہے ہیں۔


    برطانیہ کا افغانستان میں‌ مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ


    واضح رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں برطانیہ نے افغانستان میں مزید پچاس فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جو وہاں موجود افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو تربیت دیں اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کےلیے اقدامات تجویز کریں‌گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • داعش کے خلاف برسر پیکار برقع پوش افغان خواتین

    داعش کے خلاف برسر پیکار برقع پوش افغان خواتین

    مشرق وسطیٰ اور افغانستان میں اپنے پنجے گاڑتی شدت پسند تنظیم داعش ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ کسی محاذ پر اسے شکست کا سامنا ہے، اور کہیں تمام کوششوں کے باوجود اسے پچھاڑا نہیں جاسکا۔

    افغانستان میں افغان فورسز اور اتحادی افواج کی کارروائیوں کے باوجود داعش کے مظالم جاری ہیں اور اب گھریلو افغان خواتین نے بھی ان کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔

    شٹل کاک برقع میں ملبوس یہ خواتین گھریلو تو ہیں، تاہم ہتھیار اور گولیوں، بموں کی گھن گرج ان کے لیے اجنبی نہیں۔

    اب جبکہ انہیں لگتا ہے کہ بعض نواحی علاقوں میں افغان فورسز داعش کی گردن تک نہیں پہنچ سکتی، تو یہ خود ہی مسلح ہو کر داعش کے خلاف میدان میں اتر آئی ہیں۔

    افغان صوبے جوزجان میں، جو افغانستان اور ترکمانستان کی سرحد پر واقع ہے، کے درزاب اور شیبرغان ضلع میں سینکڑوں خواتین نہ صرف داعش بلکہ طالبان کے خلاف بھی برسر جنگ ہیں۔

    انہی میں سے ایک سارہ خولہ نامی خاتون بھی شامل ہیں جن کا بیٹا داعش کے حملے میں مارا گیا اور اپنے پیچھے اپنے بچوں کو یتیم کرگیا۔

    اب سارہ سراپا انتقام بن کر غم و غصہ کی حالت میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ’داعش اور طالبان جہاں بھی ہیں میں ان سے انتقام لوں گی‘۔

    فورسز میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ

    شمالی افغانستان میں ان خواتین کی تربیت خواتین پولیس اہلکار کرر ہی ہیں۔ یہاں ہر ہفتے ملک کے مختلف حصوں سے 40 سے 50 خواتین آتی ہیں جو ان کے ساتھ شامل ہونا چاہتی ہیں۔

    ان کا کہنا ہے، ’اگر آج ہم داعش اور طالبان سے ڈر گئے، تو کل ہمارا مستقبل تباہ ہوجائے گا‘۔

    یہ سلسہ صرف یہیں تک محدود نہیں۔ افغان فوج اور پولیس میں خواتین کی تعددا میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔

    جوزجان کے پولیس چیف جنرل رحمت کہتے ہیں، ’خواتین کا کام لڑنا بھڑنا نہیں ہے لیکن یہ اب حالات کا تقاضہ ہے‘۔

    افغانستان کے ایک سیکیورٹی تجزیہ کار جاوید کوہستانی کا کہنا ہے کہ یہ خواتین اپنے شوہروں، بیٹوں اور بھائیوں کو ترغیب دینے کا سبب ہیں کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کا دفاع کیا جائے۔

    برقع میں ملبوس یہ خواتین اپنے پیاروں اور اپنے ملک کو ان شدت پسند عناصر کے شکنجے سے بچانے کے لیے اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان دھمکیوں کے بجائے اندرونی خلفشار دور کرے، کور کمانڈرز کانفرنس

    افغانستان دھمکیوں کے بجائے اندرونی خلفشار دور کرے، کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان میں ہونیوالے حالیہ دہشت گردی کے بڑے واقعات کا جائزہ لیا گیا،شرکاء نے افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز سے اظہاریکجہتی کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کےدوران افغانستان میں دہشت گردی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہا ر کیا گیا۔

    کانفرنس میں قیام امن اور دہشت گردوں کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ کورکمانڈرز نے پاکستان پر عائد کیے جانے والے دہشت گردی کے الزامات کو رد کر دیا۔

    کور کمانڈرز نے کہا کہ افغانستان ہمیں دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے ملک کے اندر جاری خلفشار دور کرے ۔ کانفرنس کے دوران پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

  • افغانستان میں خود کش حملہ، 18 افراد جاں بحق

    افغانستان میں خود کش حملہ، 18 افراد جاں بحق

    کابل: افغانستان کے شہر خوست میں خودکش کار حملے میں18افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق خوست میں دہشت گردوں کی کار کے ذریعے خودکش حملہ کیا، جس میں پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں اب تک 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

    افغان وزیر اطلاعات نے دھماکےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں دو بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے ابھی تک صحیح علم نہیں ہوسکا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ کس دہشت گرد گروپ کی جانب سے کیا گیا یہ کہنا قبل از وقت ہے تاہم ماضی میں افغان طالبان اور اسلامی شدت پسند تنظیم کی جانب سے اس قسم کی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

    افغان حکام کے مطابق یہ دھماکا ایسے وقت میں کیا گیا جب ملک میں اسلامی مہینے رمضان کا پہلا روز ہے، خودکش حملہ آور فوجی اڈے کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

    واضح رہے افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ دنوں افغان طالبان کی جانب سے قندھار میں واقع فوجی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ گذشتہ ماہ شمالی شہر مزارشریف میں ایک فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ کے نتیجے میں کم از کم 135 افغان فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔

  • فرار دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ گاہیں بنا لیں، میجر جنرل حسن اظہر

    فرار دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ گاہیں بنا لیں، میجر جنرل حسن اظہر

    رالپنڈی: میجر جنرل حسن اظہر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، پاکستان سے فرار ہونے والے دہشتگردوں نےافغانستان میں کمین گاہیں بنالی ہیں، آپریشن ضرب عضب کے دوران 2 ہزار 873 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 972 زخمی اور 1777 شدت پسند گرفتار کیے گئے۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر جنر ل حسن اظہر حیات نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ضرب عضب کے دوران 1588 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ، شمالی وزیرستان میں مکمل امن آگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرستان ایجنسی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل ہونے والا ہے جبکہ آپریشن کے دوران نقل مکانی کرنے والے قبائیلیوں میں سے 94 فیصد واپس آچکے جبکہ شمالی وزیرستان کے 84 فیصد متاثر اپنے گھروں کو واپس آگئے۔

    میجرجنرل حسن اظہر نے کہا کہ قبائلی علاقے کا 95 فیصد جبکہ شمالی وزیرستان کا 80 فیصد علاقہ کلیئر ہوچکا ہے جبکہ مستقل امن و امان کے لیے غلام خان بارڈرکھولنےکی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ پاک افغان سرحدپر ایک ہزار 113 پوسٹیں قائم کی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کی نقل وحرکت کو روکا جاسکے، طالبان کی 113 سے زائد پناہ گاہیں مکمل تباہ کردی گئیں ہیں۔

  • داعش کی وجہ سے پاک افغان تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ: سرتاج عزیز

    داعش کی وجہ سے پاک افغان تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ: سرتاج عزیز

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کے بڑھتے اثر و رسوخ سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ داعش کا افغانستان میں بڑھتا اثر و رسوخ دونوں ممالک کے تعلقات متاثر کر سکتا ہے۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان اور ایران ہمارے دشمن نہیں۔

    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں بھارت کی درخواست اور عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    ان کے مطابق اس سے متعلق ایک دو روز میں دفتر خارجہ بیان جاری کرے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدر آمد رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کلبھوشن کے لیے بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کرلیا

    انہوں نے کہا تھا کہ سینئر وکیل ہارش سلیو عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی نمائندگی کریں گے اور عالمی عدالت سے کلبھوشن یادیو اور ان کے اہل خانہ کو انصاف دلوائیں گے۔

    پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون عظمیٰ کے متعلق مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا مسئلہ سفری دستاویزات کا نہیں بلکہ قانونی ہے۔ قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی عظمیٰ کو بھارت بھیج دیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغان صوبےپروان کےمدرسے میں دھماکہ‘9افراد ہلاک

    افغان صوبےپروان کےمدرسے میں دھماکہ‘9افراد ہلاک

    کابل: افغان صوبے پروان میں واقع مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے میں افغان علماکونسل کے رہنما سمیت 9بچے ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کےصوبےپروان میں مدرسے میں بم دھماکے میں افغان علما کونسل کے رہنما مولوی عبدالرحیم شاہ حنفی سمیت 9افراد مارے گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق دھماکہ صبح سویرے تدریس شروع ہونے کے بعد مدرسے میں ہوا اور اس وقت بچے بھی وہاں موجود تھے۔

    افغان میڈیا کے مطابق مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


    افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں افغان فوجی اڈے پرطالبان کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں 140فوجی جان کی بازی ہارگئےتھے۔

    افغان عسکری حکام کاکہناتھاکہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

    واضح رہےکہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے تھاکہ انہوں نےافغان فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ایران اور افغانستان پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، ایاز صادق

    ایران اور افغانستان پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، ایاز صادق

    لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ حسن روحانی نے تو بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سردار ایاز صادق نے کہا کہ دورہ افغانستان میں افغان حکام سے ملاقاتیں مثبت رہیں، ناکامی کی باتیں کرنے والے وطن سے مخلص نہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے باہمی تعلقات میں پارلیمنٹ کے کردار کو سراہا۔

    انہوں نے بتایا کہ سابق صدر حامد کرزئی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی پاکستان دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ سردارایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے سرحد پر باڑ لگانے اور فوجی چوکیاں بنانے کے حوالے سے افغان حکام کو بتادیا گیا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کی ایران کے صدراور وزیرخارجہ سے بھی ملاقات مثبت رہی۔ صدر روحانی نے پاکستان سے لاتعلقی کی بھارتی خواہش مسترد کردی کیونکہ وہ ہمسائے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد عمران خان تعمیری سیاست شروع کریں، ان کا کہنا تھا کہ فواد حسن فواد کو کرپشن پر ہٹانے کی باتیں درست نہیں۔

  • چمن فائرنگ واقعے، افغانستان نے پاکستان کا 50افغان فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کردیا

    چمن فائرنگ واقعے، افغانستان نے پاکستان کا 50افغان فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد کردیا

    اسلام آباد : افغان سفیر نے چمن واقعے میں پاکستان کی جانب سے 50 فوجیوں کی ہلاکت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی میں 50کے بجائے 2 فوجی جوانوں کا نقصان بھی بہت بڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سفیر عمر زخیلوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں گزشتہ روز آئی جی ایف سی کی جانب سے چمن فائرنگ واقعے سے متعلق 50 افغان فوجیوں کی ہلاکت اور 100 سے زائد زخمیوں کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جھڑپوں کے دوران ہمارے 50 نہیں صرف 2 فوجی مارے گئے جبکہ 7 فوجی شدید زخمی ہوئے۔

    افغان سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جھڑپوں میں 2 فوجی جوانوں کا نقصان بھی بہت بڑا نقصان ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان دونوں ایک دوسرے کے لئے بہت اہم ہیں۔

    افغان سیفر نے کہا کہ اگر اچھے دوطرفہ تعلقات استوار کرنے سے متعلق ہماری خواہش حقیقت پر مبنی ہے اور ہم ایک دوسرے کے لیے اچھا سوچتے ہیں تو دو زندگیاں بھی بہت اہم ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چمن میں جھڑپ سے پاکستان کی جانب بھی جانی نقصان ہوا، ہمیں اس پر جشن منانے کی بجائے اسے بدقسمت اور افسوسناک قرار دینا چاہیئے۔


    مزید پڑھیں : جوابی کارروائی میں 50 افغان فوجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، آئی جی ایف سی


    واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جی ایف سی میجر ندیم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغان فورسز کی جانب سے چمن میں جارحیت کے جواب میں 50 سے زائد افغان فوجی مارے گئے جبکہ100 سے زائد زخمی ہوئے اور 5 پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے برے وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا ہے اور افغان فورسز کے جانی نقصان پر ہمیں دکھ بھی ہے لیکن پاکستان کی سالمیت اور پاک سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اسی طرح سرحدی علاقوں میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔


    مزید پڑھیں : چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


    واضح رہے کہ جمعہ کے روز پاکستانی صوبہ بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں افغان سرحد کے قریب واقعہ دو گاؤں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی ، جس کے نتیجے میں 10 شہری شہید اور45 زخمی ہوئے تھے۔

    پاکستان نے اس واقعہ کے بعد چمن سرحد بند کر دی تھی۔

    تاہم دونوں ممالک کے ڈٓائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطے اور سرحدی کمانڈروں کی فلیگ میٹنگ کے بعد فائرنگ و گولہ باری کا تبادلہ رک گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں داعش کےخلاف کارروائی‘2امریکی فوجی ہلاک

    افغانستان میں داعش کےخلاف کارروائی‘2امریکی فوجی ہلاک

    کابل: امریکہ محکمہ دفاع کاکہناہےکہ افغانستان میں داعش کےخلاف ایک کارروائی میں دو امریکی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پیٹاگون کےترجمان کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار صوبہ ننگرہار میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

    پیٹاگون کےمطابق یہ فوجی کارروائی افغان نیشنل ڈیفینس اور سکیورٹی فورسز کے اشتراک کے ساتھ کی گئی تھی۔

    محکمۂ دفاع کاکہناہےکہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے تاہم ان کے نام عارضی طور پر ذرائع ابلاغ میں جاری نہیں کیے گئے۔


    داعش کےخلاف کارروائی میں امریکی فوجی ہلاک


    خیال رہےکہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں امریکی فوج کے اسٹاف سارجنٹ مارک ڈی الینسر کی اسی صوبے میں ہلاکت ہوئی تھی۔


    روس طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے‘جنرل نکلسن


    یاد رہےکہ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ ’داعش کے خلاف جنگ دنیا کے لیے اہم ہے،لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ قربانی سے خالی نہیں ہے۔‘


    امریکا نے افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرادیا


    واضح رہےکہ یہ فوجی کارروائی ننگرہار صوبے کے ضلع اچین کے قریب کی گئی جہاں حال ہی میں امریکہ نے’بموں کی ماں‘ کہلایا جانے والا 9800 کلوگرام وزنی بم گرایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں