Tag: Afghanistan

  • کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خوست میں فوجی اڈے کے قریب چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی اڑا دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جان سے چلے گئے ۔

    افغان حکام کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونیوالے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی چھ افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

  • جنوبی ایشیا میں ’پراکسی جنگوں‘ کا اختتام ضروری ہے، رچر اولسن

    جنوبی ایشیا میں ’پراکسی جنگوں‘ کا اختتام ضروری ہے، رچر اولسن

    پشاور: شمالی وزیرستان میں جاری آپریشنِ ضرب میں پاک فوج کے فیصلہ کن اقدامات کو سراہتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں جاری پراکسی جنگیں ختم کی جائیں۔

    رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ ’’ میرا خیال ہے کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی جنگیں اب ختم ہونی چاہئیں ‘‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ چاہے ان جنگوں کے پیچھے کوئی بھی لیکن اب ان کا اختتام ضروری ہے‘‘۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔ ضربِ عضب گزشتہ سال جون میں شروع کیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دہشت گردوں پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں اور پاکستان ، اس کے عوام اور افغانستان کو اس کے عمومی فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کے ثمرات شاندار ہیں۔

    رچرڈ اولسن نے یقین دہانی کرائی کہ امریکہ پاکستان کے داخلی سیاسی امورمیں مداخلت نہیں کررہا۔

    افغانستان کی جانب سے پاکستان پر مداخلت کے الزامات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پراکسی جنگوں کا دور اب ختم ہوجانا چاہیئے۔

    پاکستان اور افغانستان میں داعش کی ممکنہ موجودگی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو گزشتہ 14 سالوں میں بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔ رچرڈ نے یہ بھی کہا کہ ’’ ہم داعش کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

  • افغانستان میں سفارتی اہلکارکی گرفتاری، پاکستان کا افغان سفیرسے احتجاج

    افغانستان میں سفارتی اہلکارکی گرفتاری، پاکستان کا افغان سفیرسے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے افغان سفیرکو دفترِخارجہ طلب کرکے پاکستانی قونصل خانے کے افسرکی افغانستان کے شہر قندھارمیں گرفتاری پرشدید احتجاج کیا

    وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان سفیر کو گزشتہ شام دفترِ خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستانی سفارتی اہلکار کی غیر قانونی اور جبری گرفتاری پر احتجاج کیا گیا۔

    پاکستان نے افغان سرحد سے پاکستانی علاقے انگوراڈہ گیٹ میں ہونے والی بلااشتعال فائرنگ کے سبب دو پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

    دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات ہیں لہذا اس قسم کے واقعات ہرگز رونما نہیں ہونے چاہیئے۔

    افغان سفیرنے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کے خدشات افغانستان کے اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے۔

  • زیدحامد سعودی عرب میں گرفتار، دفترِخارجہ کی تصدیق

    زیدحامد سعودی عرب میں گرفتار، دفترِخارجہ کی تصدیق

    اسلام آباد: دفترِخارجہ نے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں دفاعی تجزیہ کارزید حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تصدیق کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے دو ہفتے قبل زید حامد کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی جس کے بعد سے سفارتی حکام زید حامد تک سفارتی رسائی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کے مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    قاضی خلیل کا مزید کہنا تھا کہ سفارت خانے کی کاوشوں کے سبب دو روز قبل زید حامد کی اہلیہ کا ان سے رابطی کرایا گیا ہے اور 30 جون 2015 کو ان کی اہلیہ سے ملاقات بھی کرائی جائے گی۔

    پریس بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی حالیہ دنوں ہونے والی میٹنگ میں القائدہ کے خطرے کو بنیاد بنا کر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا عالمی دنیا سے تعاون اور قربانیاں دنیا بھر کے سامنے ہیں اوررواں سال جنوری میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا ، دورے کے دوران مرتب کردہ رپورٹ میں کمیٹی نے دہشت گردی کے سدِ باب کے لئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو مثبت قرار دیا تھا لہذا اقوام متحدہ نے بھارت کی پاکستان کے خلاف کوشش کو لایعنی قرار دیتے ہوئے کسی قسم کا قدم نا اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بی بی سی پر متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف نشر ہونے والی ڈاکیومنٹری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے میڈیارپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے اور ہمارے مجاز عہدیداران اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور امن کو قائم کرنے کے لئے بھارت کو پاکستان کی اس خواہش کا جواب امن سے ہی دینا ہوگا۔

    افغان انٹیلی جنس کی جانب سے کابل پارلییمنٹ پر ہونے والے حملے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے افسر کے ملوث ہونے کے الزام سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی پر اس قسم کے بے بنیاد الزامات ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں۔ پاکستان افغانستان کا خیرخواہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے مروجہ اصولوں میں ایک اصول یہ بھی ہے کہ دونوں ممالک اپنی زمین ایک دوسرےکے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

  • داعش پاکستان کے لئے خطرہ نہیں، دفترِخارجہ

    داعش پاکستان کے لئے خطرہ نہیں، دفترِخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے داعش خطے کیلئے خطرہ ہے، پاکستان میں داعش کاتاحال کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مداخلت کا معاملہ ہرفورم پراٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ میں دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا داعش خطے کیلئے خطرہ ہےپاکستان کیلئے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں داعش کا تاحال کوئی وجود نہیں ہے۔

    بھارت کے معاملے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مداخلت کوہرسطح پراٹھائیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت وزیراعظم مودی اورپاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے پرزوردیا گیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان علاقوں میں کارروائی افغان حکومت کی درخواست پرکی گئی تھی۔

  • پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

    پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 10 دہشتگرد ہلاک

    پشاور: پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی آپریشن میں دس دہشت گردمارے گئے۔

    پاک فوج کاآپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے،شمالی وزیرستان میں مزید دس وطن دشمن انجام کو پہنچے ہیں۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈرکےقریب دتہ خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،جھڑپ میں دس دہشت گرد مارےگئے۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے اور گولہ اور بارود کےذخائر بھی تباہ ہوئے۔

  • پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12دہشت گرد ہلاک

    پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12دہشت گرد ہلاک

    روالپنڈی: پاک افغان بارڈر کے قریب سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں علی الصبح فضائی کارروائی کی گئی۔

     پاک افغان بارڈر کے قریب خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران بارہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور گولہ و بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

  • افغانستان میں 9 امدادی کارکن جاں بحق

    افغانستان میں 9 امدادی کارکن جاں بحق

    کابل: افغانستان میں شدت پسند دہشت گردوں نے ایک امدادی تنظیم کےنوکارکنوں کوقتل کردیا۔

    افغانستان کے صوبے بلخ کے ضلع زاری میں نامعلوم افراد نے ’’پیپل ان نیڈ‘‘ نامی امدادی تنظیم کےفارم ہاؤس پرحملہ کرکے وہاں موجود تمام افراد کو قتل کردیا،مقتولین میں خاتون سمیت پروجیکٹ اسٹاف کے پانچ افراد شامل ہیں۔

    حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی جب کہ ڈپٹی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئےعلاقےمیں بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات غیر ملکی امدادی کارکن اور دو محافظ شامل ہیں، تاہم غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد امدادی کارکنان تھے۔

    پیپل ان نیڈ نامی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں2002 سے کام کر رہی ہے اور اب یہ اسی علاقے میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر رہی ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں گذشتہ سال 57 امدادی کارکن ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افغان باشندے تھے۔

  • دولتِ اسلامیہ پاکستان، افغانستان میں بھرتیاں کررہی ہے

    دولتِ اسلامیہ پاکستان، افغانستان میں بھرتیاں کررہی ہے

    کابل: نیٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ دولت اسلامیہ افغانستان اور پاکستان میں جنگجو بھرتی کررہی ہے تاحال ابھی یہ تنظیم دونوں ممالک میں سرگرم نہیں ہے۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کمانڈر جنرل جون ایف کیمپ بیل کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ دونوں ممالک میں جنگجؤں کی بھرتی کررہی ہے اوراس کے لئے مختلف جگہوں سے اپنے پیسے کو حرکت میں لارہی ہے۔
    انہوں نے یہ بھی کہاکہ طالبان دنیابھرکی توجہ دوبارہ حاصل کرنے کے لئے نت نئے پینترے اپنا رہی ہے۔

    طالبان کا سابق کمانڈر ملا عبدالرؤف خادم جوکہ گوانتانومو جیل میں قیدی بھی رہ چکا ہے فروری میں افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ شبہ تھا کہ ملا خادم کے دولت اسلامیہ کے داعش سے تعلقات تھے۔

    افغان صدر اشرف غنی کئی بار ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ طالبان کے بعد اب داعش ان کے ملک میں اپنی جڑیں گہری کررہی ہے۔

    نیٹو افغانستان میں باضابطہ لڑائی ختم کرچکی ہے لیکن نیٹو افواج تاحال افغانستان میں موجود ہیں اور مقامی پولیس کو تربیت دے رہی ہیں۔

  • افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں، جنرل راحیل شریف

    افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں، جنرل راحیل شریف

    کابل : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان کےدشمن پاکستان کےدشمن ہیں۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ افغانستان کے دورے کے موقع پر کہی۔

    آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نےا یف ڈبلیو او کو طور خم جلال آباد کیرج وے منصوبے پرایک ہفتے کے اندر کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    آرمی چیف نےا یف ڈبلیو او سے کہا ہےکہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔منصوبہ کئی برس سے تعطل کا شکارہے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار وزیر اعظم کے ہمراہ کابل کے دورے پر ہیں۔