Tag: Afghanistan

  • ملا فضل اللہ، منگل باغ سمیت 615 دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر

    ملا فضل اللہ، منگل باغ سمیت 615 دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر

    پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے ملا فضل اللہ اور منگل باغ سمیت چھ سو پندرہ دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کردی ہے۔

    حکمرانوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کمر کس لی ۔خیبر پختونخواہ حکومت نے ملا فضل اللہ اور منگل باغ سمیت چھ سو پندرہ دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کردی ۔

     سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سروں کی قیمت ستتر کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے ، ان دہشتگردوں میں تحریک طالبان کے فضل اللہ ،لشکر اسلام کے منگل باغ اور قاری بشیر کی سر کی قیمت ایک ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے،ان میں انتہائی مطلوب پندرہ ملزمان کے سروں کی قیمت پچاس لاکھ سے ایک کروڑ تک مقرر کی گئی ہے۔

     سرکاری ذرائع کے مطابق تمام دہشت گردوں پہلے ہی اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا،خیبر پختونخواہ پولیس نے اس سے پہلے آٹھ سو اکیس دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کیلئے خیبر پختونخواہ حکومت کو متعدد بار مراسلے ارسال کیے تھے تاہم محکمہ خزانہ کی جانب سے سروں کی قیمت کا معاملہ التوا کا شکار تھا۔

  • افغانستان میں نیٹو کا تیرہ سالہ مشن مکمل

    افغانستان میں نیٹو کا تیرہ سالہ مشن مکمل

    کابل: اتحادی افواج نے تیرہ برس بعد افغانستان میں مشن ختم کرنے کااعلان کردیا، اختتامی تقریب خفیہ مقام پرکی گئی۔

    نیٹو نے تیرہ سال بعد افغانستان کی سیکیورٹی مقامی فورسز کے حوالے کردی، برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو مشن کی اختتامی تقریب کابل میں ہوئی ،جس میں افغٖانستان اورنیٹو کے اعلیٰ فوجی افسران کی موجودگی میں نیٹوکاجھنڈا اتاراگیا۔

    مشن کے اختتام کے باوجود امریکی فوج کا ایک دستہ افغان سکیورٹی فورسز کی مدد کرتارہے گا،نیٹومشن تواختتام پذیر ہوگیا لیکن اس کی کامیابی کااندازہ اس بات لگایاجاسکتاہے کہ اختتامی تقریب بھی چھپ کرکرناپڑی، افغٖانستان کوبارود سے بھسم کرنے کے باوجود طالبان ملک کے بیشترعلاقوں میں اب بھی موجود ہیں۔

  • جنرل راحیل سےافغان جنرل، کمانڈرایساف کی اہم ملاقات

    جنرل راحیل سےافغان جنرل، کمانڈرایساف کی اہم ملاقات

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ایساف نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ایساف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملا قات کی،ملاقات کے دوران افغان چیف آف جنرل اسٹاف اور ایساف کمانڈر نے سانحہ پشاور پردلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

     اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔ افغان چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردوں کاخاتمہ یقینی بنایاجائے گا،ایساف کمانڈر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سےدہشت گردنیٹ ورک کوشدیدنقصان پہنچا ہے۔

     پاکستان آرمی کے سربرہ جنرل راحیل نے اس موقع پر پاک افغان بارڈر پرافغان فورسز کی طالبان کے خلاف کارروائی کوسراہااور سرحدی معاملات پر کنٹرول کومزید موثر بنانے پرزوردیا۔پاک افغان سرحدی روابط بڑھانے سےمتعلق امورپربحث ہوئی۔

  • افغانستان میں مولوی فضل اللہ کی تلاش میں آپریشن کا آغاز

    افغانستان میں مولوی فضل اللہ کی تلاش میں آپریشن کا آغاز

    کابل: پاکستان کے مطالبے پر افغانستان کے صوبے کنڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیاگیاہے،اطلاعا ت کے مطابق ملا فضل اللہ بھی اسی صوبےمیں روپوش ہے ۔

     افغانستان نےپاکستان کامطالبہ مان لیا اور کنڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طور پر اکیس شدت پسند ہلاک اورتینتیس زخمی ہو چکے ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےسربراہ ملا فضل اللہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کنڑ میں روپوش ہے ۔

     افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کنڑمیں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیا ہے، اور جھڑپوں میں پاکستانی طالبان بھی افغان فوج کا مقابلہ کررہے ہیں، وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق شدت پسندوں سےمقابلےمیں سات افغان فوجی زخمی ہوئےہیں۔

    دفاعی تجزیہ کارطلعت مسععودکاکہناہےکہ افغان حکومت نے آپریشن کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر افغانستان میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف مولوی فضل اللہ کو پاکستان کا سب سے بڑا دشمن قرار دے چکے ہیں۔

  • اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 300 مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 300 مشتبہ افراد گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اوراس کے نواح سےدو خطرناک ملزمان اورگرفتارغیرملکیوں سمیت دو سو ستانوےمشتبہ افراد سے تفتیش شروع کردی گئی۔ آپریشن میں فوج رینجرزاورپولیس کے آٹھ سوافسران مصروف ہیں۔

    اسلام آباد سے دہشتگردوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جار ہی ہے ، اوراب تک تین سو سے زائد افراد کو حراست میں لیاجاچکاہے جن سے دو ستانوے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    ایس ایس پی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گرفتارشدگان میں دو دہشتگرد بم دھماکوں میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ حراست میں لئے گئے بیس سے پچیس ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    ایس ایس پی اسلام آباد کے مطابق اکثر ٹھیلے والے دیگرممالک کی ایجنسوں کے لئے کام کرتے ہیں۔

  • جنرل راحیل شریف مختصر دورے پر افغانستان پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف مختصر دورے پر افغانستان پہنچ گئے

    پشاور: پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف مختصر دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ ملا فضل اللہ کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج جنرل راحیل شریف افغانستان کے مختصر دورے میں اپنے افغان ہم منصب اور ایساف کے جنرل سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق آمی چیف اپنے مختصر دورے میں افغانستان کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان میں دہشتگری کے واقعات میں ملوث ملا فضل اللہ اور اس کے ساتھیوں کی پاکستان حوالگی کا مطالبہ بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ روز پشاور میں قائم آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردی کا اند و ہناک واقع پیش آیا تھا جس میں سات دہشتگردوں نے ایک سو بتیس بچوں سمیت ایک سو اکتالیس افراد جاں بحق کردیا تھا۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس: سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے

    کورکمانڈرزکانفرنس: سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں افغانستان کے ساتھ تمام سیکیورٹی سمجھوتوں کو فوری فعال بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

    آ کور کمانڈرزکانفرنس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اورآپریشن ضرب عضب اورخیبرون پراطمینان کااظہاراور حاصل ہونے والے اہداف کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

    آرمی چیف نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کاعزم اورحوصلے کو سراہا، انہوں نے کورکمانڈرز کو اپنے دورہ امریکہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اورانھیں اعتماد میں لیا۔

  • امریکا نے افغانستان میں بگرام حراستی مرکز بند کردیا

    امریکا نے افغانستان میں بگرام حراستی مرکز بند کردیا

    واشنگٹن : امریکا نےافغانستان میں بگرام حراستی مرکز بند کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے افغانستان میں بگرام حراستی مرکز بند کردیا ہے، اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی تحویل میں اس وقت کوئی قیدی نہیں ہے اور نہ ہی امریکا افغانستان میں کوئی جیل چلارہا ہے۔

    حراستی مرکز میں صرف تین افراد قید تھے، جن میں سے دو کو افغان حکام کی تحویل میں دے دیا گیا جبکہ تیسرے قیدی کو رہا کردیا گیا۔

    اس کے ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف امریکا کی طویل جنگ کا ایک متنازعہ باب بھی بند ہوگیا ہے۔

  • لندن میں افغانستان پر جاری کانفرنس اختتام پزیر

    لندن میں افغانستان پر جاری کانفرنس اختتام پزیر

    لندن: افغانستان میں داخلی استحکام اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کےلئےلندن میں افغانستان کانفرنس کا انعقاد ہوا، اس کانفرنس کے میزبان برطانیہ اور افغانستان تھے۔

     کانفرنس میں شرکت افغان صدر اشرف غنی افغان چیف ایگزیکیٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اوربرطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف امریکی فارن سیکرٹری جان کیری نے شرکت کی ۔

    کانفرنس میں پرنس کریم آغا خان اور دنیا کی بڑی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلا س میں جائزہ لیا گیاکہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد افغانستان میں داخلی عمل معاشی استحکام کو کیسے ممکن بنایا جائےگا۔

    وزیراعظم پاکستان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئےخطے میں امن واستحکام اور افغانستان کی ترقی کےلئےپاکستان کے بھرپور رول اداکرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔

    اس موقع پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون بھی افگان صدر کوانکی معاشی ترقی اور ٹریڈنگ اور اکنامک پارٹنرشپ اور افغانستان کی سیکیورٹی کےلئےاپنی مکمل مدد کا یقین دلایا۔

  • لندن: افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس آج ہو رہی ہے

    لندن: افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس آج ہو رہی ہے

    لندن: افغانستان کی صورتحال پر اہم کانفرنس آج ہو رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف، افغان صدر، ڈیوڈکیمرون اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری شرکت کریں گے۔

    کانفرنس کے موقع پر آج امریکی وزیر خارجہ جان کیری وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے،ملاقات میں افغانستان پر تفصیلی گفتگو اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائیگی۔ وزیر اعظم نوازشریف برطانوی وزیر اعظم سے بھی ناشتے پر ملاقات کریں گے ،اس ملاقات میں افغان رہنما بھی موجود ہوں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن کانفرنس میں وزیراعظم کی شرکت اس بات کا اظہار ہےکہ پاکستان افغانستان میں امن ،استحکام اور ترقی میں عالمی کوششوں میں شریک ہے۔