Tag: Afghanistan

  • وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    لندن: وزیراعظم نواز شریف لندن میں آج سے افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر لندن میں آج سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام برطانیہ اور افغانستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف برطانوی قیادت اورعالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

  • پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، نوازشریف

    پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے دونوں ممالک کے امن سے خطے میں استحکام آئے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے برطانیہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں افغا نستان پر ہو نے والی کانفرنس میں شریک ہوں گے اس کانفرنس سے پاکستان اور افغانستان میں امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔ ،

  • نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلفون

    نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلفون

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا اور پکتیکاخود کش دھماکے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا۔

    افغان صدر نے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان افغان بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

    دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی،وزیراعظم نے دہشت گرد کارروائیوں کوبزدلانہ اقدام اور قابل مذمت قرار دیا۔

    اتوار کو والی بال میچ کے دوران خودکش حملے میں پچاس سے زائد افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

  • ساہیوال سائیکل ریس افغانستان کے سائیکلسٹ نے جیت لی

    ساہیوال سائیکل ریس افغانستان کے سائیکلسٹ نے جیت لی

    لاہور: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیرانتظام ہونے والی سائیکل ریس افغانستان کے سائیکلسٹ نے جیت لی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور سے ساہیوال تک سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

    جس میں پاکستان کے علاوہ افغانستان کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔کھلاڑیوں نے لاہور سے ساہیوال کا راستہ چار گھنٹے بیالیس منٹ اور پندرہ سیکنڈ میں طے کیا ۔

    پہلی پوزیشن افغانستان کے ذبح اللہ نے اور دوسری نمبر بھی افغانستان کے سایئکلسٹ راضی رافع نے حاصل کی۔ تیسری پوزیشن ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کے محمد وحید نے حاصل کی۔

    پاکستان سائیکلسٹ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ نے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن مارچ میں ٹور ڈی پاکستان ریس کروانے جارہی ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں اور بیس ممالک کے کھلاڑیوں کو اس ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے دعوت دی گئی ہے۔

  • افغانستان پکتیکا میں خودکش حملہ،50 افراد ہلاک،60 زخمی

    افغانستان پکتیکا میں خودکش حملہ،50 افراد ہلاک،60 زخمی

    کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں والی بال ٹورنامنٹ کے دوران خود کش حملے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ضلع یحییٰ خیل میں اس وقت پیش آیا جب والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل کا میچ جاری تھا،کہ اس دوران گراؤنڈ میں موجود لوگوں کے درمیان موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ،جس کے نتیجے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔

    افغان حکام کے مطابق واقعہ کے بعدبھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • آرمی چیف راحیل شریف اورامریکی سینٹرل کمانڈکےکمانڈر سے ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف اورامریکی سینٹرل کمانڈکےکمانڈر سے ملاقات

    فلوریڈا: آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور امریکی سینٹرل کمانڈکےکمانڈرجنرل آسٹن نے افغانستان میں قیام امن کیلئےمشترکہ کوششوں پراتفاق کرلیا۔آرمی چیف نے فلوریڈا میں امریکی سینٹ کام کادورہ کیا اورجنرل آسٹن سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈر کے ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا اور جنرل آسٹن سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان اورافغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری کوششوں اور افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءپرتبادلہِ خیال کیاگیا۔

    جنرل راحیل شریف اورجنرل لائیڈ آسٹن نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیاجنرل آسٹن نے آپریشن ضربِ عضب پرپاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی دعوت پرامریکا کے سات روزہ دورے پرہیں۔ ڈی جی ملٹری آپریشنز اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی آرمی چیف کے ساتھ ہیں۔ اپنے دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل،اوباماکی قومی سلامتی کی مشیرسوزین رائس اورارکین کانگریس سے بھی ملیں گے۔

  • بھارت گندم کو سیاسی ہتھیار کے طورپراستعمال کرنا چاہتا ہے،مرتضیٰ مغل

    بھارت گندم کو سیاسی ہتھیار کے طورپراستعمال کرنا چاہتا ہے،مرتضیٰ مغل

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بھارتی گندم کو افغانستان کی منڈیوں تک رسائی دینے سے پاکستان کی صنعت و زراعت اور دیگر شعبے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔

    بھارت پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت حاصل کر کے اپنی سستی، غیر معیاری اور انسانی صحت کے لئے مضرگندم افغانستان بھیجنا چاہتا ہے جسکی اجازت دینا ملکی مفاد کے خلاف ہے کیونکہ اس میںموجود مخصوص بیماریوں کے کیڑے پاکستان کی زراعت کو برباد کر سکتے ہیں۔

    ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان منڈی میںدونوں ممالک کی گندم کا کھلا مقابلہ نہیں ہوگابلکہ بھارت کی جانب سے برامدکنندگان کو دی جانے والی خفیہ سبسڈی کے نتیجہ میں پاکستان افغانستان کی منڈی سے محروم اور پاکستان برامدکنندگان کے کروڑوں روپے کے بقایا جات ہمیشہ کے لئے پھنس سکتے ہیں ۔

    جبکہ بہت سی فلور ملز بند ہو کر بے روزگار اور حکومت کی آمدنی میں کمی کا سبب بنیں گی، ڈاکٹر مغل نے کہا کہ بھارت گندم کو پاکستان کے خلاف سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔

  • آرمی چیف ایک روزہ دورے پر آج کابل روانہ ہوں گے

    آرمی چیف ایک روزہ دورے پر آج کابل روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر آج کابل روانہ ہوں گے۔

    پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل جارہے ہیں ، جہاں وہ اعلی افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے جبکہ جنرل راحیل شریف افغان وزیرِ دفاع اورقومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا دورہ ہے، اس سے پہلے آرمی چیف نے انیس مئی کو سہ فریقی مذاکرات کے لیےافغانستان کا دورہ کیا تھا، افغان صدر کا بھی چند روز بعد پاکستان کے دورے پر آنے کا امکان ہے، اس حوالے سے جنرل راحیل کا دورہ اہم قرار دیا جارہا ہے۔

  • انڈرنائنٹین کرکٹ:افغانستان نے پاکستان کو دس وکٹ سے ہرا دیا

    انڈرنائنٹین کرکٹ:افغانستان نے پاکستان کو دس وکٹ سے ہرا دیا

    لاہور: افغانستان انڈرنائنٹین ٹیم نے پاکستان انڈر نائنٹین کو یکطرفہ مقابلے بعد دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان انڈر نائن ٹین ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث قومی جونیئر ٹیم کی اننگز کو تینتس اوورز تک محدود کردیا۔

    قومی انڈر نائن ٹین ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ایک سو اکتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، بارش کی مداخلت کے سبب اٖفغانستان انڈر نائنٹین ٹیم کو جیت کیلئے بائیس اوورز میں ایک سو دو رنز کا ہدف ملا۔ اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے ہدف بغیر کسی نقصان کے سولہویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

  • پاک افغان بارڈرپرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    پاک افغان بارڈرپرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    پشاور: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجینسی میں پاک افغان بارڈر پرسرحد پارسے مارٹرشیل فائر کئے گئے.

    جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مارٹرگولہ گرنے سے ایک گھر بھی تباہ ہوگیا،ذرائع کے مطابق مذکورہ مارٹرشیل دہشت گردوں  کی جانب سے فائر کئے گئے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں تحریک طالبان کی جانب سے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔