اینٹیگا: افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کا یہ میچ لو اسکورنگ تھا، جسے افغان بولرز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ میچ بناڈالا۔
افغان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بمشکل 134 رنز بناسکی اور سری لنکا کو جیت کے لئے 135 رنز کا ہدف ملا، افغانستان کی جانب سے عبدالہادی 97 گیندوں پر 37 اور نور احمد نے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
Celebrate the win boys!!
The Future stars have all the rights in the world to celebrate thier quarter final win over SL U19s. #FutureStars | #AFGvSL | #U19CWC2022 pic.twitter.com/SNmr2jtTIx
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) January 27, 2022
تاہم افغان ٹیم نے عمدہ بولنگ اور معیاری فیلڈنگ کی مدد سے اپنے ٹارگٹ کا دفاع کیا اور سری لنکا کو ہدف سے قبل ہی دبوچ لیا اور 4 رنز سے فتح حاصل کرلی، افغان ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے 4 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
افغانستان انڈر 19 ٹیم 2 فروری کو سیمی فائنل میں انگلینڈ ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔
انڈر 19 کی تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ بھی خوشی سے نہال ہوا اور میدان میں جشن مناتے کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل کی، ویڈیو کے کیپشن میں افغان بورڈ نے کھلاڑیوں کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا۔