Tag: Afghans secretly move

  • برطانوی حکومت نے ہزاروں افغانوں کی خفیہ منصوبے کے تحت آباد کاری کی اسکیم ختم کردی

    برطانوی حکومت نے ہزاروں افغانوں کی خفیہ منصوبے کے تحت آباد کاری کی اسکیم ختم کردی

    (16 جولائی 2025): برطانوی حکومت کا برٹش آرمی کے لیے کام کرنے والے افغانوں کو ایک خفیہ منصوبے کے تحت برطانیہ میں آباد کرنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس خفیہ منصوبے کا آغاز افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم ہونے کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد افغان وار میں برطانوی فوج کی مدد کرنے والے افغان باشندوں کو طالبان حکومت کی جانب سے ممکنہ جانوں کے خطرے کے پیش نظر برطانیہ آباد کرنا تھا۔

    ہزاروں افغان شہریوں کی خفیہ پروگرام کے تحت برطانیہ منتقلی

    طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک ای میل کی وجہ تقریباً انیس ہزار افغانوں کی ذاتی معلومات لیک ہوگئی تھیں جس سے ان خاندانوں کی افغانستان میں زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے تھے۔

    اُس وقت کی کنزرویٹو حکومت نے ایک خفیہ منصوبہ "افغان ریسپانس روٹ تشکیل دیا جس کے تحت 900 افغان مددگاروں اور ان کی فیملیز کے تین ہزار چھ سو لوگوں کو خفیہ طور پر برطانیہ لایا گیا۔

    تاہم اب لیبر پارٹی کی موجودہ حکومت نے اس اسکیم کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر دفاع جان ہیلی کا کہنا ہے کہ اس بات پر تشویش ہے کہ پارلیمنٹ اور عوام سے اتنی اہم اسکیم کو کیوں چھپایا گیا، واضح رہے کہ اس خفیہ منصوبے کی کل لاگت آٹھ سو پچاس ملین پاؤنڈ تقریباً ایک اعشاریہ ایک ارب امریکی ڈالر ہے۔