Tag: afia siddiqui

  • ڈاکٹر عافیہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائرکرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں،  شاہ محمودقریشی

    ڈاکٹر عافیہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائرکرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے ڈاکٹرعافیہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں ، امریکی عدالتی نظام کے مطابق عافیہ صدیقی کی ہی اپیل کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینٹ میں تحریری جواب میں بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق مکمل باخبر ہیں، ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا معاملہ مسلسل امریکی حکام سے اٹھا رہے ہیں اور ہوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل مسلسل ڈاکٹر عافیہ کا دورہ کرتے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنی سزا کےخلاف اپیل دائر کرنے کے لئے آمادہ ہوگئیں،امریکی عدالتی نظام کے مطابق عافیہ صدیقی کی ہی اپیل کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے سینٹ کو بتایا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کےلئے امریکہ کو درخواست کی ہے، امریکہ سے بیرون ملک فوجداری سزاؤں کے بین الامریکہ کنونشن 1993 کے تحت درخواست کی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    خیال رہے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پاکستان نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی اور اور انہیں وطن واپس لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس ضمن میں غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ طالبان نے امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں قیدیوں کی رہائی کے لیے فہرست دی جس میں عافیہ صدیقی کا نام بھی شامل ہے۔

    مزید پڑھیں : عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے،شاہ محمود قریشی

    یاد رہے نومبر 2018 میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی تھی ، جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان حوالگی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں، قید کی سزا غیر قانونی ہے، مجھے اغوا کر کے امریکا لایا گیا۔

    عافیہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی، وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔

    بعد ازاں پاکستان نے دورے پر آئی ہوئی امریکی نائب وزیر خاجہ ایلس ویلز کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ حکومت پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ عافیہ صدیقی کے معاملے میں انسانی حقوق کو مدنظر رکھا جائے۔

  • عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں  کوشش کریں گے،شاہ محمود قریشی

    عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے،شاہ محمود قریشی

    ملتان  : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے، آسیہ بی بی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائر ہوچکی ہے، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، وہ پاکستان میں ہے،وہ بیرون ملک نہیں گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے  ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ روزگارکی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شنگھائی میں بین الاقوامی ایکسپو میں وزیراعظم پاکستان کو مدعو کیا گیا، شنگھائی میں 130ممالک کےحکام میں سے7حکام نے خطاب کیا، خطاب کرنے والے 7حکام میں سے وزیراعظم عمران خان بھی تھے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین و روس کے صدر نے8 پویلین کادورہ کیا، جن میں ایک پاکستان تھا، چین میں دفاعی تعاون پربھی تبادلہ خیال ہوا، برآمدات بڑھانے پر چین سے اچھی پیشرفت ہوئی ہے، اس سال چین کے لیے ہماری برآمدات دگنی ہونے کا امکان ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چین دورے کے بعد معاشی بحران کا تاثرختم ہوجائے گا، ایلس ویلزسے مختلف اسٹیک ہولڈرزکی ملاقات ہوئی، ایلس ویلزسےملاقات میں دوطرفہ تعلقات پرزور دیاگیا اور امریکا سے انرجی ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوئی۔

    آسیہ بی بی پاکستان میں ہےوہ بیرون ملک نہیں گئیں

    افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کی مذاکرات کی کوششوں کوتسلیم کررہاہے، امن مذاکرات کیلئےافغانستان کو پاکستان کی مکمل سپورٹ ہے، صدر اشرف غنی نے ایڈوئزی کونسل نامزدکی جو مذاکرات میں مدد کرے گی۔

    آسیہ بی بی سے متعلق وزیرخارجہ نے کہا آسیہ بی بی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرہو چکی ہے،اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، آسیہ بی بی پاکستان میں ہےوہ بیرون ملک نہیں گئیں، خواہشات پرچیزیں نہیں ہوتیں، ادارےقانون کے پابند ہیں۔

    عافیہ صدیقی کے حوالے سے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے، عافیہ کی بہن کی دفترخارجہ کوکچھ شکایات ملی تھیں ازالہ کریں گے، آئندہ ہفتے فوزیہ صدیقی سے ملاقات کروں گا،قانون کے دائرے میں مدد کریں گے۔

    آئندہ ہفتے فوزیہ صدیقی سے ملاقات کروں گا،قانون کے دائرے میں مدد کریں گے

    انھوں نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہا کہ بھارت ہماراہمسایہ ہے، دونوں ملکوں میں اچھے تعلقات چاہتےہیں، بھارت سے تعلقات میں سردمہری ہے پیشرفت دکھائی نہیں دےرہی، بھارتی حکومت اس وقت انتخابات میں الجھی ہوئی ہے اور انتخابات کے لیے ایک مرتبہ پھر پاکستان کونشانہ بنائے گی، بھارتی حکام سے ابھی تک تعلقات میں کوئی اچھی پیشرفت نہیں ہوئی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں، ملک میں اتحاد اور صوبوں میں اتفاق ہے، پاکستان کے لیے سب مل کر کام کریں گے، دوتہائی اکثریت کسی کے پاس نہیں،آئینی ترمیم کے لیے اکثریت درکار ہے۔

    100 روز پورے ہونے دیں،اقدامات سامنے آجائیں گے

    شاہ محمود قریشی نے کہا 100 روزہ پالیسی کامطلب تھا عمران خان اپنے لوگوں کوجگائیں، پالیسی کامقصدتھاہم اپنےلیےٹارگٹ سیٹ کریں، ہم نے پالیسی کے ذریعےاقدامات اٹھائے ہیں جن پرکام بھی کیا گیا ہے، 100 روز پورے ہونے دیں،اقدامات سامنے آجائیں گے، اپنے نمائندوں کو ٹائم فریم دیا تھا،پیشرفت عوام کو نظرآئے گی۔