Tag: afp

  • غزہ میں غذائی قلت، اے ایف پی نے تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کی زندگی بچانے کی اپیل کردی

    غزہ میں غذائی قلت، اے ایف پی نے تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کی زندگی بچانے کی اپیل کردی

    )23 جولائی 2025): فرانسیسی خبرایجنسی  اے ایف پی نے غزہ میں غذائی قلت کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کی زندگی بچانے کی اپیل کردی۔

    فرانسیسی خبرایجنسی اے ایف پی نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نہ کھانا ہے نہ پانی ہے، غزہ میں غذائی قلت کا راج ہے جس سے رپورٹرز اور کیمرہ تھامنے والوں کے ہاتھ بھی لرزنے لگے ہیں۔

    اے ایف پی نے غزہ میں اپنے صحافیوں کی زندگیوں کو لاحق شدید خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کے دس رپورٹرز کسی بھی وقت بھوک کے باعث جان کی بازی ہار سکتے ہیں۔

    1944 میں اپنے قیام کے بعد سے  اےایف پی نے اپنے صحافیوں کے بارے میں پہلی بار ایسا بیان جاری کیا ہے، ایجنسی کے ایک فوٹوگرافر بشار نے سوشل میڈیا پر لکھا وہ شدید کمزوری کا شکار ہوچکے ہیں اور مزید کام کرنے کے قابل نہیں رہے۔

    اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ کے حوالے سے نیا منصوبہ

    جنوبی غزہ میں موجود صحافی احلام نے کہا ان کے پاس کھانے اور پینے کیلئے کچھ بھی باقی نہیں رہا،  اے ایف پی نے اپنے بیان میں کہا ہے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس کے صحافی کسی خطہ جنگ میں بھوک کی وجہ سے موت کے اتنے قریب پہنچے ہیں۔

    صحافی انس الشریف کا کہنا ہے غزہ کے بیشتر شہری قحط کےسب سے شدید درجے پانچویں مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جو فاقہ کشی کا آخری اورانتہائی ہولناک درجہ ہوتا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، 11 سالہ ننھا طالب علم جاں بحق

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، 11 سالہ ننھا طالب علم جاں بحق

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے طالب علم کے جنازے میں ہزاروں افراد نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شرکت کر کے انڈین آرمی کے خلاف اور آزادی حاصل کرنے کے لیے شدید نعرے بازے کی گئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی افواج سے جھڑوپوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے 11 سالہ بچے کے نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی، جمعے کے روز بھارتی افواج کے ساتھ ہونے والی کشمیریوں کی جھڑپوں میں نشانہ بننے والے طالب علم کی لاش ملی جس کا جسم گولیوں اور پیلٹ گن کے چھروں سے جھلنی پایا گیا تھا۔

    kashmir1

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک حریت نوجوان کی ہلاکت کے  بعد پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مہینوں سے جاری ہے، جس میں وادی میں کئی مقامات پر کشمیریوں اور فوسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی جس میں فوج کی جانب سے پیلٹ گن کے چھرے ، آنسو گیس اور گولیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تاہم مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔

    kashmir2

    ایک پولیس آفیسر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کے لیے فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی جاتی ہے جس میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے‘‘ تاہم ایک اور پولیس افسر نے کہا کہ ’’حال ہی میں ہونے والے مظاہرے میں 100 سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں‘‘۔

    kashmir3

    یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں 11 سالہ طالب علم کی شہات کے بعد بھارتی مظالم کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جو 2010 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے اکثریت بھارتی افواج کی گولیوں کا نشانہ بنے جب کے پیلٹ گن کے استعمال سے کئی افراد آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں‘‘۔

    بھارتی انتظامیہ کی جانب سے وادی میں مسلسل 72 روز سے کرفیو نافذ ہے، جس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت، اشیاء خوردونوش، ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ تعلیمی درس گاہیں اور دفاتر بھی کرفیو کے باعث مستقل بند ہیں۔

  • یونان پہنچنے کی کوشش میں دو کشتیاں ڈوب گئیں، 13 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق

    یونان پہنچنے کی کوشش میں دو کشتیاں ڈوب گئیں، 13 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق

    ایتھنز: یونان کے ساحل رہوڈس اورکالیمنوس کے نزدیک گزشتہ رات دو کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ڈوب گئے ہیں جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔

    سانحے پر یونانی وزیراعظم الیکسز سپرازنے فوری ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا ہے کہ یورپ ان سانحات کی روک تھام میں ناکام ہوچکا ہے۔

    یونان کے پورٹ حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز نے اس سانحے میں 138 افراد کو بچایا ہے اور ڈوبنے والوں کی بھی تلاش جاری ہے۔

    کالیمنوس کے ساحل سے آج صبح 19 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں چھ خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

    دوسری جانب رہوڈس کی بندرگاہ کے نزدیک ڈوبنے والی کشتی میں سوار ایک خاتون، ایک کم عمر اور ایک نومولود بچہ ڈوب گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود تین افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق اب تک ترکی سے یونان پہنچنے کی کوشش میں 68 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دو روز قبل ہی لیسبوس اور ساموس نامی جزیروں کے قریب بھی حادثے پیش آئے تھے جن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 11 بچے ہیں۔

  • فرانسیسی کارٹونسٹ نے مزید گستاخاکانہ خاکے بنانے سے انکارکردیا

    فرانسیسی کارٹونسٹ نے مزید گستاخاکانہ خاکے بنانے سے انکارکردیا

    پیرس: حضوراکرم صلی علیہ وآلہ وسلم کے گستاخاکانہ خاکے بنانے والے فرانیسیسی کارٹونسٹ ’’لوز‘‘ مزید خاکے نہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

    فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پرگستاخانہ خاکے شائع کرنے پر جہادی گروہ نے رواں سال جنوری میں حملہ کیا تھا جس میں 12افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    لوز نامی صحافی نے فرانس کے ثقافتی جریدے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’’اس موضوع پرمیری دلچسپی ختم ہوگئی ہے لہذا اب میں مسلمانوں کے نبی (حضرت محمد صلی علیہ وآلہ وسلم) کے مزید خاکے نہیں بناؤں گا‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں زندگی بھرایک ہی شخصیت کے خاکے نہیں بناسکتا۔

    فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق لوز نے جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’دہشت گردوں کو فتح نہیں ملی‘‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’دہشت گرد تب فتح یاب ہوتے اگر ان کے اس حملے سے فرانس خوفزدہ ہوجاتا جب کہ ایسا نہیں ہوا‘‘۔

    واضح رہے کہ چارلی ہیبڈو پر ہونے والےحملے کہ ایک ہفتے بعد میگزین کا ہفتہ وار شمارہ جاری کیا گیا تھا جس کی آٹھ ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئی تھیں جو کہ فرانس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

  • حزب اللہ کا میزائل حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلا ک

    حزب اللہ کا میزائل حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلا ک

    بیروت: لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فو جی کانوائے پر حملہ کرکے کئی اسرائیلی فو جیوں کو ہلاک کردیا۔

    لبنانی تنظیم حزب اللہ نے لبنان کے جنوب میں واقع اسرائیل کے زیر تسلط مقبوضہ شیبا فارم پر اسرائیل کے ایک ملٹری کا نوائے پر میزائل فائر کرکے کئی اسرائیلی فو جیوں کو ہلاک کر دیا۔

     یہ حملہ اٹھا رہ جنو ری کواسرائیلی ہیلی کاپٹر کے شامی پہاڑی سلسلے جولان کے نزدیک شام کے صوبے قنیطرہ کے قافلے پر بم برسانے کا جواب قرار دیا جا رہا ہے جس میں حزب اللہ کے سابق فوجی سربراہ عماد مغنیہ کے صاحبزادے جہاد مغنیہ اور تنظیم کے اہم کمانڈر ابو عیسیٰ کے جان بحق ہو ئے تھے۔

    حز ب اللہ کا حا لیہ حملہ اور اسرائیلی فو جیوں کی ہلا کت خطے میں ایک مرتبہ پھر طبل جنگ بجنے کے مترادف ہے حزب اللہ عرب خطے میں وہ واحد تنظیم ہے جو اسرائیل کو نا صرف منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اس نے اسی کی دہائی کے وسط میں اسرائیلی فوج کو ناکوں چنے چبو ا کر اس کا ثبو ت بھی دیا تھا۔

  • اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے چھ مجاہد جاں بحق

    اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے چھ مجاہد جاں بحق

     

    بیروت: اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے مقتول سینئر کمانڈر عماد مغنیہ کے بیٹے سمیت چھ مجاہد جاں بحق
    ہوگئے، حملہ شام میں گولان کے علاقے میں کیا گیا۔

    اسرائیل کے سیکیورٹی ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے گولان کی پہاڑیوں میں
    قنیطرہ میں’’دہشت گردوں ‘‘کو نشانہ بنایا ہے۔
    حزب اللہ کے’’المنار‘‘ٹیلی ویژن نے خبرنشرکی کہ صیہونی راکٹ حملے میں حزب اللہ کے چھ مجاہدین جاں بحق
    ہوئے ہیں جن کے نام بعد میں ظاہرکیے جائیں گے۔

    حزب اللہ کی جانب سے موصول ہونے والے بیان کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے ایک سینئر رہنما عماد مغنیہ کا
    بیٹا جہاد مغنیہ جاں بحق ہوا ہے۔2008 میں شام میں ہونے والےایک کاربم دھماکے میں عمادمغنیہ جاں بحق ہوئے
    تھے۔ اس حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے شبہات ہیں۔

    دوسری جانب حزب اللہ کے نزدیکی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ حملے میں محمد عیسیٰ نامی ایک سینئر کمانڈرجاں بحق
    ہوئے ہیں جو کہ تنظیم کی جانب سے شام اورعراق میں جاری آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔

    حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ’المائدین ٹیلی ویژن ‘پر اعلان کیا ہے کہ ان کی تنظیم ایرانی ساختہ ’’الفتح 110‘‘ میزائلوں سے لیس ہے جس کی رینج میں پورا اسرائیل آتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی وقت صیہونی ریاست سے جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

  • نیٹو افواج کا انخلاء: افغانستان میں پاک بھارت پراکسی وارکا خطرہ درپیش

    نیٹو افواج کا انخلاء: افغانستان میں پاک بھارت پراکسی وارکا خطرہ درپیش

    کراچی: سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے انتباہ کیا ہے کہ افغانستان سےنیٹو افواج کے انخلاء کے بعد پاک بھارت پراکسی جنگ شروع ہونے کا اندیشہ ہے۔

    سابق آرمی چیف نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پربین الاقوامی خبررساں ایجنسی (اے ایف پی )کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اندر بھارت کا بڑھتا ہوا اثرورسوغ نہ صرف یہ کہ پاکستان کے لئے خطرناک ہے بلکہ پورے خظے کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان مخالف عزائم سب پر آشکار ہیں اور وہ ایک پاکستان مخالف افغانستان چاہتا ہے جو کہ خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ دے گا۔

    انہوں نے نومنتخب افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان کا دورہ کرکے اسلام آباد سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش خوش آئند ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ انہوں پاکستان واپس آنے کے فیصلے پر کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

    حالیہ ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مشرف کا کہنا تھا کہ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیئے، یہ انقلاب اور آزادی کے دھرنے اور شہر شہر احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیںِ۔

     

    PAKISTAN-UNREST-POLITICS-AFGHANISTAN-INDIA