Tag: Africa

  • افریقی ملک موزمبیق میں‌ دھماکہ،73 افراد ہلاک، 110سے زائد زخمی

    افریقی ملک موزمبیق میں‌ دھماکہ،73 افراد ہلاک، 110سے زائد زخمی

    ماپوتو:افریقی ملک موزمبیق کےشہربیرہ میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے کم ازکم 73افراد ہلاک اور 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق موزمبیق حکام کے مطابق آئل ٹینکر دھماکے میں 73افراد افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہیں۔حکام کا کہناہے کہ زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    موزمبیق حکومت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب گزرنے والے ٹرک میں سے تیل نکالنے کی کوشش کررہے تھے جس دوران روزدار دھماکہ ہوا۔

    موزمبیق کے وزرارت اطلاعات کےڈائریکٹر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے تیل کے ٹینکر پر حملہ کیا ہو۔

    واضح رہے کہ افریقی ملک موزمبیق کا شمار دنیا کے انتاہی غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس ملک کی آدھے سے زائد آبادی غربت کی لکھیر سے نیچے رھ رہی ہے۔

  • جرائم کی عالمی عدالت سے تین ممالک کے بعد روس نے بھی ناطہ توڑ لیا

    جرائم کی عالمی عدالت سے تین ممالک کے بعد روس نے بھی ناطہ توڑ لیا

    نیدرلینڈ : تین افریقی ممالک نے جرائم کی عالمی عدالت سے علیحدگی کا فیصلہ کے بعد روس نے بھی اس عدالت سے قطع تعلق کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حامیوں نے بدھ کو افریقہ کے تین افریقی ممالک جنوبی افریقہ، برونڈی اور گیمبیا کی طرف سے اس ادارے سے الگ ہو جانے اور روس کی طرف سے اس کی طرف انتہائی معاندانہ رویے کے بعد اتحاد قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

    افریقی ممالک کو اعتراض ہے کہ عدالت نے اپنی ساری توجہ افریقی ممالک پر ہی مرکوز کر رکھی ہے، نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں عدالت کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کے پہلے دن جنوبی افریقہ، برونڈی اور گیمبیا کے الگ ہوجانے کا مسئلہ ہی زیر بحث رہا۔

    عالمی دائرہ اختیار کی حامل اس عدالت کے سنہ 2002 میں قیام کے بعد سے اب تک کسی ملک نے اس سے علیحدگی کا فیصلہ نہیں کیا تھا جو کہ اب جنوبی افریقہ، برونڈی اور گیمبیا کی طرف سے سامنے آیا ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے بدھ کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے جس میں اس عدالت سے علیحدہ ہونے کے فیصلہ کی توثیق کی گئی ہے۔

    ماسکو نے روم کے قانون کی کبھی توثیق نہیں کی جس کی روح سے وہ کبھی اس عدالت کا رکن نہیں رہا حالانکہ روس نے سنہ 2000 کے اس معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت روم کا قانون بنایا گیا تھا۔

    بین الاقوامی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر فیٹو بنسودا نے تین افریقی ملکوں کے عدالت سے نکل جانے کے معاملے کی سنگینی کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ روم کے قانونی نظام کا بحران نہیں ہے بلکہ ایک منصفانہ اور پر امن دنیا کے قیام کی مشترکہ کوششوں کے لیے ایک دھچکہ ہے۔

  • چاڈ میں 3خودکش دھماکے، 30افراد ہلاک

    چاڈ میں 3خودکش دھماکے، 30افراد ہلاک

    چاڈ : افریقی ملک چاڈ میں تین خودکش دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور اسی سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چاڈ کے جزیرے کولفوا میں ایک بازار سمیت مختلف مقامات پر تین خودکش بمباروں نے خود کو اڑا لیا، جس کے نتیجے میں حملہ آوروں سمیت تیس افراد ہلاک جبکہ اسی زخمی ہوگئے۔

    کسی گروپ کی جانب سے حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم حکام کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ چاڈ میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں تیزی سے اپنی پناہ گاہیں قائم کررہے ہیں، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جب کہ 5000 سے سے زائد فوجی اہلکار کو سیکیورٹی پر معمور کیا گیا ہے۔

    گزشتہ ماہ سے بوکو حرام کی جانب سے حملوں میں تیزی آئی ہے اس سے قبل بوکو حرام کے حملے میں اکتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام اپنی مرضی کا نظام حکومت نافذ کرنے کے لئے کئی برس سے مسلح کارروائیاں کررہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • امریکی افریقیوں کے آبائی وطن کا سراغ مل گیا

    امریکی افریقیوں کے آبائی وطن کا سراغ مل گیا

    میامی: ڈی این اے کی نئی تحقیق نے سترویں صدی میں امریکہ لائے جانے والے غلاموں کے آبائی وطن کا سراغ لگایا ہے۔

    افریقہ سے 15 ویں صدی سے 19 ویں صدی کے دوران ایک محتاط اندازے کے مطابق 12 ملین غلام نئی دنیا لائے گئے تھے۔ محققین یہ تو جانتے ہیں کہ انہیں کن بندرگاہوں سے انہیں لایا گیا لیکن ان کے آبائی وطن کی شناخت ممکن نہیں تھی جس کی وجہ اس دور کے تاریخی مواد کی نایابی ہے۔۔

    تین غلاموں کے ڈھانچوں کی جانچ کے نتیجے میں ماہرین نے یہ سراغ لگایا ہے کہ ان کا تعلق آج موجودہ دورمیں افریقہ کے کیمرون، گھانااورنائجیریا کےعلاقوں سے ہے۔ ئی تحقیق امریکہ کی نیشنل اکادمی آف سائنسز نے کی ہے۔

    ابتداء میں سائنس دان ان ڈھانچوں سے جو 2010 میں سینٹ مارٹن نامی جزیرے کے ساحل سے ایک تعمیر کے دوران ملے تھے بہت زیادہ معلومات حاصل کرنے کے بارے میں پرامید نہیں تھے۔

    بعد ازاں ایک نئی تکنیک کے استعمال سائنسدان سےبالاخر انکے آبائی وطن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔