Tag: afridi

  • آفریدی اور دھونی برطانوی مسلح افواج کے لئے فلاحی میچ کھیلیں گے

    آفریدی اور دھونی برطانوی مسلح افواج کے لئے فلاحی میچ کھیلیں گے

    لندن :بوم بوم آفریدی اور مہندر سنگھ دھونی برطانوی مسلح افواج کے لئے فلاحی میچ کھیلیں گے

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بوم بوم شاہد آفریدی 17 ستمبر کو کرکٹ فار ہیروز کے نام سے اوول میں ہونے والے فلاحی میچ میں شرکت کریں گے، برطانوی فلاحی تنظیم ’ہیلپ فار ہیروز‘ کے لیے کھیلنے جانے والے اس میچ میں شاہد آفریدی کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور وریندر سہواگ بھی شرکت کریں گے۔

    اس ٹیم کا مقابلہ ریسٹ آف ورلڈ الیون سے ہوگا جس کی قیادت کیوی کپتان برینڈن میک کولم کریں گے جبکہ ٹیم میں میتھیوز ہیڈن، مہیلا جے وردنے، برائن لارا، ڈینیئل ویٹوری اور گریم اسمتھ جیسے سابق سپر سپر اسٹار بھی شامل ہیں۔

    اس میچ کا مقصد برطانوی فلاحی تنظیم کیلئے امداد جمع کرنے میں مدد کرنا ہے جو فوج میں زخمی ہونے والوں اور ان کے اہلخانہ کی مدد کرتی ہے۔

    میچ سے پہلے دھونی ، آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کے اعزاز میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کمیرون کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کی میزبانی کے فرائض سیکریٹری دفاع مائیکل فالن کریں گے۔

  •  کیریبئن پریمئرلیگ: آفریدی ڈیڑھ لاکھ ڈالرمیں نیلام

     کیریبئن پریمئرلیگ: آفریدی ڈیڑھ لاکھ ڈالرمیں نیلام

    کیریبئن پریمئرلیگ دو ہزارپندرہ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کردی گئی، شاہد آفریدی ایک لاکھ پچاس ہزارڈالرزمیں فروخت ہوئے۔

    کیریبئن پریمیئرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب جمیکا میں منعقد ہوئی، جس میں چھ ٹیموں کی انتظامیہ نے حصہ لیا، شاہد آفریدی کو ایک لاکھ پچاس ہزارڈالرزمیں سینٹ کٹس اورنیوس کی ٹیم نے خریدا۔

    ویسٹ انڈیز نے کیرن پولارڈ، ڈؤئن براوؤؤ، ڈیرن سیمی، سنیل نرائن اورکرس گیل کو بھی ایک لاکھ پچاس ہزارڈالرزمیں خریدا گیا۔

    پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈ شعیب ملک ایک لاکھ ڈالراورسہیل تنویر کو اسی ہزارڈالرزمیں فروخت ہوئے۔

    وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو تیس ہزار ڈالر میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی ٹیم نے خریدا۔

  • ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کیساتھ سنچری بھی بناڈالی ہے۔

    جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ جوہانسبرگ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے 31 گیندوں پر 104 سکور بنا کر ریکارڈ قائم کر لیا۔

    انہوں نے یہ سکور 8چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے پورا کیا جبکہ آخری 3 گیندوں پر انہوں نے چھکوں کی ہیٹرک بھی مکمل کی، ڈی ویلیئرز نے پہلے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ توڑا، جس کے بعد ڈی ویلئرز نے اکتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    واضح رہے کہ ایک روزہ میچز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈریسن کے پاس تھا جنہوں نے 36 گیندوں پر 100 رنز بنائے جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بوم بوم آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے  سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 100 رنز اسکورکئے۔

    دھواں دار بیٹنگ کے بعد ڈی ویلیئرز ایک سو اننچاس رنز پر آؤٹ ہوئے تو شائقین کیساتھ کرس گیل نے بھی انھیں داد دی۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی

    اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کردی گئی، رنگ رنگ تقریب میں کوچ وقار یونس، کپتان مصباح الحق اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

     آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شیڈول کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے کیلئے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کردی گئی، رنگارنگ تقریب میں کوچ، کپتان سمیت اسٹاف ممبر بھی شریک ہوئے، میگا ایونٹ چودہ فروری سے انیتس مارچ تک مشترکہ طور پر آسٹریلیااور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا،عالمی میلے میں چودہ ٹیمیں شرکٹ کرینگی۔

     لاہور کے مقامی ہوٹل میں کھلاڑیوں کیلئے سجائے پررنگ تقریب میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے آفیشل کٹ پہن کر ریمپ پر واک کی،اس موقع پر کھلاڑیوں نے نہ صرف تصویریں بنائی بلکہ شاہد آفریدی نے پندرہ رکنی اسکواڈ کے ساتھ سیلفی بھی لی، جس سے تقریب کی رونق کو مزید چار چاند لگ گئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی کے موقع پر کپتان مصباح کا کہنا تھا کہ میگا ایونت کیلئے ٹیم کا مورال بلند ہے، قوم کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے، دفاعی اور جارحانہ عملی کا مظاہرہ صورت حال کو دیکھ کر ہوگا ۔

     آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ ٹیم متحد ہے، مصباح الحق کی قیادت میں سو فیصد نتائج دینے کی کوشش کرینگے، قومی ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ پندرہ فروری کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلی گی۔ انہوں نے کہا کہ آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنانا چاہتاہوں۔

  • شاہد آفریدی کے یادگار چھکے

    شاہد آفریدی کے یادگار چھکے

    دنیائے کرکٹ پرسال 1996 سے لے کرآج تک راج کرنے والے مایہ ناز پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی بے شماراعزازات کے حامل ہیں۔

    انہیں اب تک سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی کا اعزاز حاصل ہے،1996 سے اب تک شاہد آفریدی 342 چھکے لگا کر سرفہرست ہیں۔

    شاہد آفریدی سال 2015 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قوم کو ان سے بے پناہ توقعات ہیں۔

    .مندرجہ ذیل ویڈیو میں شاہد آفریدی کے سال 2014 کے شاندار چھکوں کی جھلکیاں