Tag: aftab bajwa

  • ایف بی آرکا ایک اوربڑا اسکینڈل آنے والاہے، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ

    ایف بی آرکا ایک اوربڑا اسکینڈل آنے والاہے، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ

    اسلام آباد : سیکریٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، اسکینڈل میں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں میزبان عارف بھٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملتان میٹرو اسکینڈل میں 17 ملین ڈالرچین منتقل ہوئے۔

    ملتان میٹرو اسکینڈل پچاس ملین ڈالر سے بھی بڑا ہے، چینی کمپنی نے ہی لاہوراور راولپنڈی میٹرو بھی بنائی ہے، چین کی سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی پاکستان میں موجود ہے۔


    مزید پڑھیں: شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے


    سیکریٹری سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اےآر وائی نیوز کے پروگرام میں میٹرو اسکینڈل منظر عام پر لایا، شہبازشریف کی جانب سے پریس کانفرنس میں کی جانے والی وضاحتیں اقرار جرم ہیں، وہ صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں اور وہ ہی اس کے ذمہ دار ہیں اور ان ہی کےحکم پر یہ سب ہو رہا ہے۔


    مزید پڑھیں: شہباز شریف کا اپنے خلاف کرپشن الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔ 

  • شریف خاندان نے 17 ملین ڈالر غیر قانونی ذریعے سے چین بھیجے، انکشاف

    شریف خاندان نے 17 ملین ڈالر غیر قانونی ذریعے سے چین بھیجے، انکشاف

    اسلام آباد: سیکریٹری جنرل سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ شریف خاندان نے 17 ملین ڈالر کی چین میں منی لانڈرنگ کی، چینی حکام اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    یہ انکشاف انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’پاور پلے‘‘ میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے 17 ملین ڈالر چین کی کمپنی کو منتقل کیے گئے، چین کی ایس ای سی نے پاکستان میں بھی تحقیقات شروع کردی ہیں، 17 ملین ڈالر کی یہ رقم حبیب رفیق اور میٹراگون نے چین بھجوائی۔

    انہوں نے بتایا کہ رقم شریف خاندان نے بھجوائی،کیپیٹل کنسٹرکشن کمپنی نے اعتراف کیا،چینی ایس ای سی حکام پاکستان میں ہیں،تحقیقات کررہے ہیں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسی عدالت کے جے آئی ٹی کے فیصلے پر شریف خاندان ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا رہا تھا اور اب عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، عدلیہ نے ایسا کیا کردیا؟ ایسا کیا جرم کردیا؟

    انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کو اکسانے اور اس کے خلاف بیان دینے کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے اور یہ لوگ ملک کے سب سے بڑے ادارے سپریم کورٹ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، کیا ان لوگوں کا ذہنی توازن درست ہے؟ اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ لوگ کس کی شہہ پر ایسے بیانات دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وکلا برادری خاموش نہیں ہے اور ان کے خلاف کھل کر بیانات دے رہی ہے، تمام بارز سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہی تھیں اور اب تمام بار ایسوسی ایشنز اپنا کردار ادا کریں گی۔

    ویڈیو دیکھیں:

    انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میٹرو بس کا ٹھیکہ کیپیٹل کنسٹرکشن کمپنی کے پاس ہے،ملتان میٹرو اسکینڈل کے تمام ثبوت میرے پاس موجود ہیں،ملتان میٹرو چند روز میں بڑا اسکینڈل بنے گا۔

    پروگرام کی مکمل ویڈیو: