Tag: aftar

  • دبئی میں‌ توپ چلا کر افطار کا اعلان، سیاح‌ حیران

    دبئی میں‌ توپ چلا کر افطار کا اعلان، سیاح‌ حیران

    دبئی: مقامی پولیس نے روزے داروں کو افطاری کے لیے مطلع کرنے کی غرض سے توپ چلادی، سیاح حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے مشہور برج خلیفہ کے سامنے دبئی پولیس نے ایک توپ رکھی ہے جس کا مقصد روزے داروں کو روزہ کھلنے کے وقت سے آگاہ کرنا ہے ۔

    جس طرح ہندو پاک میں سائرن کی آواز سے روزے داوں کو افطاری کا وقت شروع ہونے کی آگاہی دی جاتی ہے اسی طرح عرب ممالک کی روایت ہے کہ توپ کی آواز کے ذریعے روزے داروں کو مطلع کیا جاتا ہے۔

    اسی روایت پر چلتے ہوئے کیپٹن عبداللہ امینی نے بتایا کہ دبئی پولیس 50 برس پرانا رائج یونیفارم زیب تن کرتی ہے، دبئی کے رہنے والے دیگر غیر ملکی افراد بھی ذو ق شوق سے توپ چلانے کا یہ نظارہ دیکھنے کےلیے آتے ہیں۔

    اس موقع پر مختلف ممالک کے افراد نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

  • افطار میں پیاس بجھائیے مینگو ملک شیک

    افطار میں پیاس بجھائیے مینگو ملک شیک

    رمضان میں سحر وافطارکا اپنا ایک مخصوص مینو ہوتا ہے اورتمام گھروں میں انہی پر عمل کیا جاتاہے لیکن خواتینِ خانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سحر وافطار میں روز کچھ ایسا تیارکریں جو کہ ان کے اہل خانہ کے لیے نیا ذائقہ لئے ہوئے ہو۔

    خواتین کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آپ کے ساتھ آئے دن نت نئی ڈشزکی تراکیب شیئرکرتے رہتے ہیں۔ آج ہم لائیں ہیں آپ کے لئے مزیداراور پرذائقہ مینگو ملک شیک بنانے کی انتہائی آسان ترکیب۔

    اجزا


    آم کی قاشیں 2 آم
    دودھ 2 کپ
    چینی حسبِ ذائقہ
    برف حسب ضرورت
    پستے اور بادام آرائش کے لئے

    ترکیب


    آم کی قاشیں، سودھ اور چینی لے کر بلینڈ کرلیں، اسکے بعد اس میں برف شامل کرکے دوبارہ بلینڈ کریں اور برف کو اچھی طرح کرش کرلیں۔

    گلاسوں میں انڈیلنے کے بعد اوپر سے سجاوٹ کے لیئے پستےے اور بادام کی ہوائیاں برک دیں اور افطار میں اپنے گھر والوں کو پیش کیجئے۔