Tag: after 9 years

  • کراچی:شائقین کا انتظار ختم، آج رات 8بجے عالمی کرکٹ کا میلہ سجے گا

    کراچی:شائقین کا انتظار ختم، آج رات 8بجے عالمی کرکٹ کا میلہ سجے گا

    کراچی:   نیشنل اسٹیڈیم میں آج رات 8 بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین روزہ ٹی 20 سیریز کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں نو سال بعد آج رات عالمی کرکٹ کا میلہ سجے گا، جس میں دنیائے کرکٹ کی نامور ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ٹکرائے گی، پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ کے بعد کالی آندھی نے کراچی کا رُخ کرلیا ہے۔

    مارچ 2018 کا مہینہ کراچی والوں کے لیے کرکٹ کی خوشیاں کے لے کر آیا ہے، آج رات 8 بجے سے کالی آندھی اور شاہینوں کے درمیان تین روزہ ٹی 20 کرکٹ میچ کے مقابلوں کا آغاز ہوگا۔

    ویسٹ انڈین کھلاڑی مارلون سیمیولز، سیمیول بدری اور دنیش رام سمیت کئی اسٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والے کچھ ویسٹ انڈین کھلاڑی پھر سے شائقین کا جوش بڑھائیں گے۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں عالمی مقابلے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، تاہم پہلے میچ کا وقت بھی تبدیل کرکے رات آٹھ بجے کردیا گیا ہے، کرکٹ کے متوالے سات بجے تک اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔

    اس موقع پر سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سن 2011 سے 2017 تک ویسٹ انڈیز اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے درمیان کُل گیارہ میچ کھیلے گئے ہیں، جس میں شاہینوں نے آٹھ میچوں میں فتح حاصل کی تھی جبکہ صرف  تین میچوں میں ہی کالی آندھی نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف سب سے بڑی اننگ 166 رنز کی کھیلی تھی جبکہ پاکستان نے کالی آندھی کے خلاف سب سے بڑا اسکور 160 رنز کا بنایا تھا۔

    کیریبینز پاکستان کے خلاف کم ترین اسکور ایک سو تین رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی، قومی کرکٹ ٹیم کا کم ترین اسکور صرف 82 رنز رہا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی طرح پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز بھی کامیاب ثابت ہوگی، سرفراز احمد

    خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف سب سے بڑی کامیابی 9 وکٹوں سے حاصل کی تھی تو دوسری جانب ویسٹ انڈینز نے چوراسی رنز کے بڑے مارجن سے فتح  سمیٹی تھی۔

    پاکستان کے لیے سب سے بڑی 53رنز کی انفرادی اننگز سیلفی کنگ احمد شہزاد نے کھیلی تھی تو دوسری جانب  ویسٹ انڈین کھلاڑی ایون لوئیس نے شاہنوں کے خلاف انفرادی طور پر اکیانوے رنز اسکور کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سانحہ 12 مئی کا چالان 9سال بعد پیش، وسیم اختر اقدام قتل میں نامزد

    سانحہ 12 مئی کا چالان 9سال بعد پیش، وسیم اختر اقدام قتل میں نامزد

    کراچی: پولیس نے سانحہ 12 مئی کیس کا چالان نو برس بعد عدالت میں جمع کرا دیا، چالان میں میئر کراچی وسیم اختر کو اقدام قتل کے مقدمہ میں‌ نامزدکردیا ہے، 20 گرفتار ملزمان کے نام چالان میں شامل ہیں جب کہ 17 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق نو برس بعد سانحہ بارہ مئی کیس پر چار چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ہیں ، یہ سانحہ 12 مئی 2007ء کو کراچی میں پیش آیا جب کہ اس کا چالان آج نو برس بعد 15 ستمبر 2016ء کو جمع کرایا گیا ہے۔

    ایک چالان میں تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے مئیر کراچی وسیم اختر کو اقدام قتل کا ملزم نامزد کردیا۔ وسیم اختر کے خلاف پہلا چالان اقدام قتل کا پیش کیا گیا ہے۔

    پولیس نے چالان میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر سمیت سانحے میں ملوث 20 ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی ہے جب کہ 17 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

    چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں اقدام قتل،ہنگامہ آرائی، فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔

    عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے چاروں کیسز انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو میں منتقل کردیے۔