Tag: after Saudi Arabia

  • کورونا وائرس : سعودی حکومت کی عوام کو خاص ہدایات

    کورونا وائرس : سعودی حکومت کی عوام کو خاص ہدایات

    ریاض : سعودی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق کسی بھی قسم کی بے بنیاد اطلاعات پر یقین نہ کریں، افواہوں سے بچنے کیلئے درست معلومات اسپیشل ویب سائٹ سے حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے بارے میں افواہوں اور بے بنیاد اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

    سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام معتبر معلومات اور صحیح اعداد و شمار ’عش بصحۃ ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    وزارت صحت نے صحت مند زندگی گزاریئے کے عنوان سے اسپیشل ویب سائٹ قائم کی ہے جس پر کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین معلومات، مشورے اور اعداد و شمار جاری کیے جا رہے ہیں۔

    وزارت نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویب سائٹ کے علاوہ ٹوئٹر، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹیلیگرام اور اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی معلومات مہیا کی ہیں۔

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق افواہوں، سازشوں کے نظریات اور مغالطہ آمیز معلومات خود وبا سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں۔

    عالمی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرین اور معتبر میڈیکل اداروں سے رابطے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مختلف معاشروں میں وبا کے بارے میں بے بنیاد رپورٹیں، دعوے اور معلومات خوفناک طریقے سے پھیلی ہوئی ہیں۔

    انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بے شمار غلط باتیں کی جارہی ہیں جن کی وجہ سے لاکھوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • سات مسلم ممالک پر پابندی، یو اے ای نے بھی ٹرمپ کی حمایت کردی

    سات مسلم ممالک پر پابندی، یو اے ای نے بھی ٹرمپ کی حمایت کردی

    ابوظہبی: سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر عائد پابندی کو درست قرار دے دیا، وزیر خارجہ یو اے ای نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام اسلام مخالف نہیں۔

    یہ بات انہوں نے ابوظہبی میں بدھ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور عرب لیگ کے سیکریٹری احمد ابو الغیث کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

    عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی( ایسوسی ایٹڈ فرانس پریس) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر عائد پابندیاں اسلام مخالف نہیں ہیں۔

    شیخ عبداللہ بن زید کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اقدام کو غلط سمجھا گیا کہ نئی امریکی انتظامیہ کا فیصلہ براہ راست کسی مخصوص مذہب کے خلاف نہیں ہے ، امریکا کا یہ فیصلہ اس کی خود مختاری پر مبنی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا یہ اقدام مخصوص ممالک کے خلاف ہے جو کہ مسلم ممالک کی اکثریت پر لاگو نہیں ہوتا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات کے بھی امریکا سے تعلقات کافی بہتر ہیں۔

    واضح رہے کہ جمعہ کو ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ،سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ تین ماہ کے لیے ممنوع قرار دے دیا ہے اور عندیہ دیا ہے کہ اس پابندی میں توسیع کرتے ہوئے مزید ممالک کو ایگزیکٹو آرڈر کی زد میں لایا جاسکتا ہے۔

    سات مسلم ممالک کو اسلامی شدت پسند کا گڑھ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کرنے کے عمل کو امریکا سمیت دنیا بھر میں آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے، مِختلف ممالک کی جانب سے امریکا کے خلاف احتجاج جاری ہیں، خود امریکی عوام بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہے۔

    امریکی ناقدین کا کہنا ہے کہ سال 2011 میں نائن الیون کے واقعے میں 19 ہائی جیکرز ملوث تھے جس میں سے 15کا تعلق سعودی عرب تھا،اس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا تعلق سعودی عرب سے تھا، جب کہ بقیہ چار ہائی جیکرز میں سے ایک مصری، دو متحدہ عرب امارات اور ایک کا تعلق لبنان سے تھا لیکن ٹرمپ نے ان ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کیوں نہیں کی؟