Tag: after shiv sina threats

  • شیوسینا کی دھمکیاں، عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ

    شیوسینا کی دھمکیاں، عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ

    دہلی: بھارتی انتہا پسندوں کا ایک بار پھرپاکستان دشمنی کا مظاہرہ کردیا، شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا، عاطف اسلم کا کنسرٹ بھارتی شہر پونا میں پچیس اپریل کوہونا تھا۔

    پاکستانی فنکاروں کی بڑھتی مقبولیت پر بھارتی انتہا پسند پارٹی شیو سینا نے ایک بارپھر طوفان کھڑا کردیا، گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی شہر پونا میں پچیس اپریل کو کونسرٹ ہونا تھا مگر شیو سینا کی جانب سے انتظامیہ کو مسلسل دھمکیوں کا سامنا رہا۔

    شیو سینا کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی فنکار کو کسی بھی صورت بھارت میں پر فارم نہیں کرنے دیں گے۔

    انتظامیہ پریشان ہے کہ کانسرٹ کےایک ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں مگر اب شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے کنسرٹ کینسل کرنا پڑا، شیو سینا نے اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی فنکاروں کو پرفارم کرنے سے روک چکی ہے۔