Tag: Aga siraj durrani arrest

  • آغا سراج درانی کے گھر کی خواتین کو حبس بے جا میں رکھا گیا، سعید غنی

    آغا سراج درانی کے گھر کی خواتین کو حبس بے جا میں رکھا گیا، سعید غنی

    کراچی : سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ چھاپے کے دوران آغا سراج درانی کے گھر کی خواتین کو حبس بےجا میں رکھا گیا ہے، اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے، کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر نیب ٹیم کی آمد کے موقع پر گھر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کیا، اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سعید غنی نے کہا کہ ابھی انکوائری چل رہی ہے اور آغاسراج درانی کو گرفتار کرلیا گی، اس طرح تو وفاقی حکومت کے لوگوں کو بھی انکوائریوں پر گرفتار کرلینا چاہیے۔

    سعید غنی نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم صورتحال آغا سراج درانی کے گھر کے اندر ہے، اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، فیملی ڈاکٹر کو بلایا گیا ہے مگر اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ان کے گھر کی خواتین کو چھ گھنٹے سے گھر میں حبس بےجامیں رکھاگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں تو ایک حد تک ہونی چاہیئں، گھر میں غیرقانونی حراست میں رکھ کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، اہلخانہ کو خواتین سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

    وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ دو صوبائی خواتین وزرا کو بھی گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، نیب کو تحقیقات سے نہیں روکا جارہا، صرف اہلخانہ سے رابطہ کرنے دیا جائے، پوری سندھ حکومت آغاسراج درانی کی گھر کے باہر دھرنا دیئےبیٹھی ہے، جب ایک اسپیکرکے ساتھ ایسا رویہ رکھا جاسکتا ہے تو سوچیں مزید کیا کیا ہوسکتا ہے؟

  • آغا سراج درانی کے گھر کسی سے بد سلوکی نہیں کی، خواتین بھی نامزد ہیں، ترجمان نیب

    آغا سراج درانی کے گھر کسی سے بد سلوکی نہیں کی، خواتین بھی نامزد ہیں، ترجمان نیب

    اسلام آباد : ترجمان نیب نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کے گھر کا سرچ وارنٹ اور خواتین پولیس آفیسرز بھی موجود ہیں، کسی سے بد سلوکی نہیں کی گئی، کیس میں ان کے گھر کی دیگر خواتین بھی نامزد ہیں۔

    یہ بات ترجمان نیب نے اے آر وائی نیوز ٹیم کو وضاحت دیتے ہوئے کہی، ترجمان نیب کا مزید کہنا تھا کہ آغاسراج درانی کے گھر سے لیپ ٹاپ اور کچھ دستاویز ملی ہیں، کیس میں آغا سراج درانی کے گھر کی خواتین بھی شریک ملزم ہیں۔

    اس کے علاوہ کوثر شاہ درانی، ناہید درانی، صنم درانی، ذیشان شوکت، سونیا درانی، آغا شہباز درانی، سامل ملک کامل ملک ،شاہانہ درانی اور سارہ درانی بھی کیس میں نامزد ہیں۔

    نیب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے ہمراہ3لیڈی سرچرز موجود ہیں، خواتین سے کوئی بدسلوکی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، آغا سراج درانی کے گھر میں موجود اہل خانہ نیب ٹیم سے تعاون کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پوری دنیا میں سرچ آپریشن کے کچھ اصول ہوتے ہیں، آپریشن کے دوران کوئی اندر آ سکتا ہے نہ باہر جاسکتا ہے، سرچ آپریشن مکمل ہوتے ہی ٹیم گھر سے باہر آجائے گی، اہل خانہ میں سے کسی کی گرفتاری شیڈول میں نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں: آغا سراج درانی کے گھر کی خواتین کو حبس بے جا میں رکھا گیا، سعید غنی

    واضح رہے کہ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا تھا کہ سب سے اہم صورتحال آغا سراج درانی کے گھر کے اندر ہے، نیب ٹیم کی جانب سے اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، فیملی ڈاکٹر کو بلایا گیا ہے مگر اسے بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، ان کے گھر کی خواتین کو چھ گھنٹے سے گھر میں حبس بےجامیں رکھا گیا ہے۔

     

  • آغا سراج درانی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، قائم علی شاہ

    آغا سراج درانی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، قائم علی شاہ

    کراچی : سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری سیاسی انتقام کا تسلسل ہے، انہیں شہید بھٹو سے وفاداری کی سزادی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گرفتاری  پر اپنے رد عمل میں کیا، قائم علی شاہ نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

    عدالتوں میں ہماری کئی سالوں تک کردار کشی کی گئی لیکن آخر میں باعزت بری ہوئے، اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری بھی سیاسی انتقام کاتسلسل ہے، آغا سراج درانی جیسے نفیس شخص کو بھی بھٹو سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: غیرقانونی اثاثہ جات کیس، اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    ایک سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ منی پاکستان ہے، عوام کے حقوق پر ڈاکہ پاکستان پر ڈاکہ تصور ہوگا، آغا سراج درانی کی گرفتاری 18ویں ترمیم پر حملوں کی کڑی ہے۔