Tag: AGAIN

  • کراچی میں بجلی کا ایک اور بریک ڈاؤن

    کراچی میں بجلی کا ایک اور بریک ڈاؤن

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے اچانک بجلی غائب ہوگئی، بجلی کی معطلی سے شہر کا نصف حصہ بجلی سے محروم ہوا تھا تاہم اب نیشنل گریڈسے بجلی کی فراہمی جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر کراچی والوں کی نیندیں حرام کر دیں، صبح ساڑھے 6 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور گھنٹوں وقت گزرنے کے باوجود اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی۔

    کراچی میں بجلی کی معطلی کے حوالے سے کے الیکڑک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بجلی بریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ای ایچ ٹی نیٹ ورک ٹرپ ہونے کے باعث شہر کا نصف حصّہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

    کے الیکڑک کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن سے کراچی کو دی کی جانے والی بجلی بھی بند ہے جبکہ بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم کے الیکڑک حکام کی جانب سے بجلی منقطع ہونے کی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں  ملیر، ماڈل کالونی،فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، کورنگی،لانڈھی، ڈیفنس ،کلفٹن ،گزری ، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ ایس اور بہادر آباد سمیت کئی علاقے  شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے بجلی منقطع ہونے کے باعث طالب علموں اور دفاتر جانے والے افرادں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔


    مزید پڑھیں : کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن


    یاد رہے کہ محض دو روز قبل بھی شہر قائد کے باسیوں کو بجلی سے محروم کردیا گیا تھا پیر کی صبح 4 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن شروع ہوا اور کئی گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی۔

    کے الیکڑک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کے باعث تکینکی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کے نتیجے میں بجلی منقطع ہوئی تھی۔

  • امریکی صدر کا ولادی میر پیوٹن سے دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار

    امریکی صدر کا ولادی میر پیوٹن سے دوبارہ ملاقات کی خواہش کا اظہار

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات ہوئی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے دوسری ملاقات کے منتظر ہیں، گذشتہ دنوں پیوٹن سے ہونے والی ملاقات انتہائی کامیاب رہی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ دوسری ملاقات چاہتے ہیں، تاکہ پہلی ملاقات میں طے کردہ امور پر عمل درآمد کا آغاز ہو سکے۔


    امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات، دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق


    ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے مشرق وسطیٰ، جوہری پھیلاؤ، سائبر حملوں، تجارت، یوکرائن اور شمالی کوریا سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

    اس موقع پر ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس کے ساتھ گیس کی فیلڈ میں مقابلہ کریں گے، مستقبل میں بھی دو طرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، باہمی مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔